سوره تغابن/ آیه 1- 6

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔ یُسَبِّحُ لِلَّہِ ما فِی السَّماو آتِ وَ ما فِی الْأَرْضِ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیر ۔
٢۔ہُوَ الَّذی خَلَقَکُمْ فَمِنْکُمْ کافِر وَ مِنْکُمْ مُؤْمِن وَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ بَصیر ۔
٣۔خَلَقَ السَّماو آتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَکُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَکُمْ وَ ِلَیْہِ الْمَصیرُ ۔
٤۔یَعْلَمُ ما فِی السَّماو آتِ وَ الْأَرْضِ وَ یَعْلَمُ ما تُسِرُّونَ وَ ما تُعْلِنُونَ وَ اللَّہُ عَلیم بِذاتِ الصُّدُورِ ۔
٥۔أَ لَمْ یَأْتِکُمْ نَبَأُ الَّذینَ کَفَرُو آ مِنْ قَبْلُ فَذاقُو آ وَبالَ أَمْرِہِمْ وَ لَہُمْ عَذاب أَلیم ۔
٦۔ذلِکَ بِأَنَّہُ کانَتْ تَأْتیہِمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّناتِ فَقالُو آ أَ بَشَر یَہْدُونَنا فَکَفَرُو آ وَ تَوَلَّو آ وَ اسْتَغْنَی اللَّہُ وَ اللَّہُ غَنِیّ حَمید ۔

ترجمہ

رحمن ورحیم کے خدا کے نام سے

١۔جوبھی آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ خدا کی تسبیح کرتے ہیں ، مالکیّت اور حکومت بھیاسی کے لیے ہے اورحمد وستائش بھی اسی کے لیے اوروہ ہرچیز پر قُدرت رکھتاہے ۔
٢۔اسی نے تم کوپیداکیا ہے ( اورتمہیں آزادی اوراختیار دیاہے )پس تم میں سے ایک گروہ توکافر ہے اورایک گروہ مومن اورخدا تمہارے اعمال کودیکھ رہاہے ۔
٣۔اس نے آسمانوں اور زمین کوحق کے ساتھ پیداکیاہے اور تمہیں صُورت عطا کی اور تمہاری بہترین صُورت بنائی اور آخر میں سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے ۔
٤۔ جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اُسے جانتاہے اور جوکچھ تم پنہاںیا اشکار کرتے ہووہ اس سے باخبر ہے اور جوکچھ دل میں ہے خدا اس سے آگاہ ہے ۔
٥۔کیا ان (کافر ) لوگوں کی خبر جوتم سے پہلے تھے تم تک نہیں پہنچی کہ انہوں نے اپنے گنا ہوں کامزہ کِس طرح چکھا ، اوران کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔
٦۔یہ اس بناء پر ہو آ کہ ان کے رسُول و آضح دلائل کے ساتھ ان کے پاس آ ئے تھے ،لیکن انہوں نے (کبروغرور کی بناء پر یہ ) کہا:کیا افرادِ بشرہمیں ہدایت کرناچاہتے ہیں اوراس طرح سے وہ کافر ہوگئے ، اورانہوں نے رُو گردانی کی .اور خدا (ان کے ایمان اور اطاعت سے )بے نیاز تھا، اور خدا غنی اور لائقِ حمد وستائش ہے۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma