٢: نِفاق"" اِعتقادِی ""و "" عمل ""

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
نفاق ایک وسیع معنی رکھتاہے جو ہرقسم کی طاہرو باطن کی دوگانگی کو آپنے اندر لیے ہُوئے ہے .اِس کا ظاہری مصداق تو آعتقاد ی نفاق ہے اورعام طورپر منافقین کے متعلّق آ یات اِسی بارے میں ہیں . وہ ایسے لوگوں سے مربُوط ہیں جوظاہر میں تو ایمان کا اظہار کرتے ہیں لیکن دل میں شرک وکفر کوچھپائے رکھتے ہیں ۔
لیکن نفاق عملی ان لوگوں کے ساتھ تعلّق رکھتاہے جن کاباطنی اعتقاد تو آسلام ہے لیکن وہ اس تعہدباطنی کے برخلاف اعمال انجام دیتے ہیں کہ جو کہ اندر اور باہر کے چہرے کی دوگانگی کاپتہ دیتے ہیں .مثلاً عہدشکنی ،جھوٹ اورمانت میں خیانت کرنا ، اسی لیے پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)سے ایک حدیث میں آ یاہے :
ثلاث من کن فیہ کان منافقا و آن صام وصل وزعم انہ مسلم من اذائتمن خان و آذا حدث کذب و آذ ا وعد، اخلف۔
تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی ہوں وہ مُنافق ہے چاہے وہ روزے رکھتاہو اورنماز پڑ ھتا ہو آورخود کومسلمان سمجھتاہو ۔
جو آمانت میں خیانت کرتاہو ۔
جب بات کرے توجھوٹ بولے ۔
جب وعدہ کرے تو آس سے تخلّف کرے ( 1) ۔
ایک اور حدیث میں رسُول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)سے آیاہے :
مازاد خشوع الجسد علی مافی القلب فھم عند نا نفاق ۔
جوکچھ دل میں ہے اس سے بڑھ کرخضوع وخشوع کرناہمارے نزدیک نفاق ہے ( 2) ۔
ایک دوسری جگہ امام علی علیہ السلام بن الحسین سے آ یاہے :
ان المنافق ینھی ولا ینتھی و یأ مربما لا یأ تی ۔
منافق نہی عن المنکرتو کرتاہے ،لیکن خود اُسے ترک نہیں کرتا ، وہ امر بالمعروف توکرتا ہے لیکن خود اُسے انجام نہیں دیتا (3) ۔
عملی نفاق کے شعبوں میں سے شر ک و ریا کاری کامسئلہ بھی ہے کہ جس کی طرف اِسلامی رو آیات میں اشارہ ہوا ہے ۔
خداوندا ! نفاق کادامن بہت ہی وسیع وکُشادہ ہے اور تیر ے لطف وکرم کے بغیر اس سے نجات کی کوئی راہ نہیں ہے .تو اس پُر پیچ وخم راہ میں ہماری مددفرما!
پروردگار ا ! ہمیں ایسے لوگوں میں سے قرار دے جودنیا سے رخصت ہوتے وقت حسرت کی آگ میں نہیں جلتے اورو آپس لوٹنے کاتقاضا نہیں کرتے ۔
بارِ الہٰا ! آسمانوں اور زمین کے خزانے تیری ہی ملکیّت ہیں اورعزّت تجھ سے اورتیرے اولیاء کے ساتھ مخصُوص ہے ہمیں ایمان کی برکت سے عزّت و آلا بنا دے اوراپنے بے پایاں خزانوں میں سے ایک حصّہ مرحمت فرما ۔
1۔"" سفینة البحار ""جلد٢،صفحہ ٦٠٥۔
2۔اصول کافی ،جلد٢(باب صفت النفاق حدیث ٦) ۔
3۔صول کافی ،جلد٢(باب صفت النفاق حدیث ٦) ۔

آمین یارب العا لمین !
سورہ منافقون کی تفسیر کا اختتام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma