٤: عزت خدا اور اس کے دوستوں کے لیے مخصوص ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
اگرچہ روز مرّہ کی فارسی ( اور اردو زبان میں ) عزّت آبرو، احترام اور گر انقدر ہونے کے معنی میں ہے ،لیکن عربی زبان میں ایسانہیں ہے .بلکہ عزّت شکست ناپذیر قُدرت کے معنی میں ہے ، قابلِ توجّہ بات یہ ہے کہ اوپر و آلی آ یات اور سورة فاطر کی آیت ١٠ میں عزّت کی صفت خدامیں منحصر شمار کی گئی ہے .اور وہ زیر بحث آیات میں یہ اضافہ کرتاہے: اوراس کے رسول اورمومنین کے لیے ہے کیونکہ خدا کے اولیاء او ردوست اسی عزّت کاپر تو رکھتے اوراسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
اسی وجہ سے اِسلامی رو آیات میں اس مسئلہ پر تاکید ہُوئی ہے کہ مومن کو آپنی ذات کے وسائل فراہم نہیں کرنے چاہئیں . خدا چاہتاہے کہ مومن عزیز رہے توپھر اُسے بھی اس عزّت کی حفاظت کی کوشش کرناچاہیئے ۔
ایک حدث میں امام صادق علیہ السلام سے اسی آ یت ( و آللہ العزة ولرسولہ وللمؤ منین ) کی تفسیر میں آ یاہے :
فالمؤ من یکون عزیزاً ولا یکون ذلیلاً ... المؤ من اعز من الجبل ان الجبل یستقل منہ بالمعاول ، و آلمؤ من لایستقل من دینہ شی ء ۔
مؤ من عزیز ہے اوروہ ذلیل نہیں ہوتا . مومن پہاڑ سے بھی زیادہ سخت اور مستحکم ہوتاہے ،کیونکہ پہاڑ میں توکدال سے سوراخ کرنا ممکن ہے .لیکن مومن کے ایمان میں سے ہرگز کسِی چیز کو ہلایانہیں جاسکتا(1) ۔
ایک اورحدیث میں امام صادق علیہ السلام ہی سے آ یا ہے :
لا ینبغی للمؤ من ان یذل نفسہ قیل لہ و کیف یدل نغسہ قال یتعرض لما لایطیق ۔
مناسب نہیں ہے کہ مومن اپنے آپ کوذلیل کرے .سو آل کیاگیا:وہ اپنے آپ کوکِس طرح ذلیل کرتاہے .فرمایا :ایسے کام کے پیچھے جائے جو اس سے نہیں ہوسکتا(2) ۔
ایک حداورحدیث میں بھی اُنہی سے آ یا ہے :
ان اللہ تبارک وتعالیٰ فوض الی المؤ من امورہ کلھا ولم یفوضالیہ ان یذل نفسہ الم ترقول اللہ سبحانہ وتعالیٰ ھیھنا و آللہ العزّةو لر سولہ و للمؤ منین و آلمؤ من ینبغی ان یکون عزیزاً ولا یکون ذلیلاً :
خدا نے مومن کے تمام کام خود اس کے سپرد کردیئے ہیں.لیکن خدا نے اس کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ اپنے آپ کوذلیل وخو آر کرے . کیاتم دیکھتے نہیں کہ خُدانے اس سلسلہ میں یہ فر مایاہے : عزت خدا ، اس کے رسول اور مومنین کے لیے ہی مخصوص ہے .لہٰذامومن کے لیے یہی بات مُناسب اور لائق ہے کہ وہ ہمیشہ عزیز رہے اور ذلیل وخو آر نہ ہو ( 3) ۔
اس سلسلہ میں ہم نے جلد ١٨ ،سورہ فاطر آ یت ١٠ کے ذیل میں بھی بحث کی ہے ۔
1۔ "" کافی "" مطابق نقل نورالثقلین، جلد٥،صفحہ ٣٣٦۔
2۔ "" کافی "" مطابق نقل نورالثقلین، جلد٥،صفحہ ٣٣٦۔
3۔ "" کافی "" مطابق نقل نورالثقلین، جلد٥،صفحہ ٣٣٦۔ 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma