سوره منافقون/ آیه 5- 8

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

٥۔وَ ِذا قیلَ لَہُمْ تَعالَو آ یَسْتَغْفِرْ لَکُمْ رَسُولُ اللَّہِ لَوَّو آ رُؤُسَہُمْ وَ رَأَیْتَہُمْ یَصُدُّونَ وَ ہُمْ مُسْتَکْبِرُونَ ۔
٦۔سَو آء عَلَیْہِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَہُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَہُمْ لَنْ یَغْفِرَ اللَّہُ لَہُمْ ِنَّ اللَّہَ لا یَہْدِی الْقَوْمَ الْفاسِقینَ ۔
٧۔ ہُمُ الَّذینَ یَقُولُونَ لا تُنْفِقُو آ عَلی مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ حَتَّی یَنْفَضُّو آ وَ لِلَّہِ خَزائِنُ السَّماو آتِ وَ الْأَرْضِ وَ لکِنَّ الْمُنافِقینَ لا یَفْقَہُونَ ۔
٨۔ یَقُولُونَ لَئِنْ رَجَعْنا ِلَی الْمَدینَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْہَا الْأَذَلَّ وَ لِلَّہِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُولِہِ وَ لِلْمُؤْمِنینَ وَ لکِنَّ الْمُنافِقینَ لا یَعْلَمُونَ ۔

ترجمہ

٥۔ جب ان سے یہ کہا جاتاہے کہ ( تم رسُول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)) کے پاس ) آ ئو تاکہ حضرت رسُول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تمہارے لیے استغفار کریں توو ہ اپنے سروں کو(استہزاء ، تکبّر اورغُرور سے ) ہلانے لکتے ہیں اور تم دیکھو گے کہ وہ تمہاری باتوں سے اعراض کرتے ہُوئے تکبّر کررہے ہیں ۔
٦۔ تم ان کے لیے استغفار کر و یانہ کرو، ان کے لیے کوئی فرق نہیں ہے.خدا انہیں ہرگز نہیں بخشے گا.کیونکہ خدافاسق قوم کوہدایت نہیں کرتا ۔
٧۔ وہ تو آیسے لوگ ہیں جویہ کہتے ہیں کہ ان لوگوں پر جورسُول اللہ کے پاس ہیں کچھ خرچ نہ کرو تاکہ وہ سب کے سب پر اگندہ ہوجائیں اور (وہ اس بات سے غافل ہیں کہ )آسمانوں اور زمین کے خزانے خداہی کے لیے ہیں ،لیکن منافقین نہیں سمجھتے ۔
٨۔ وہ یہ کہتے ہیں اگرہم مدینہ کی طرف لوٹ گئے توعزت دار لوگ ذلیلوں کوباہر نکل دیں گے ،حالانکہ عزّت خُدا ، اس کے رسُول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)اورمومنین کے لیے مخصوص ہے . لیکن منافق نہیں جانتے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma