سورہ منافقون کے مطالب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہ سُورہ مدینہ میں نازل ہُو ا اوراس کی ١١آ یت ہیں

سُورہ ٔ منافقون ایسے مطالب ومضامین سے بھرے ہُوئے سوروں میں سے ہے جن کے مباحث کا اصلی محور منافقین سے مربُوط حساس مسائل ہیں لیکن اِس سُورہ کے ذیل میں کچھ آیات مختلف سلسلوں میں مسلمانوں کے پند ونصائح کے عُنو آن سے بھی آئی ہیں ۔
مجمُوعی طورپر اس کے مضامین کوچارحصّوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے :
١:منافقین کی نشانیاں جوخودکئی حسّاس عنو آنوں پر مشتمِل ہیں ۔
٢:مومنین کومنافقین سے ہوشیار رہنے کی تلقین اوراس سلسلے میں ہمیشہ نگرانی کی ضُرورت ۔
٣:مومنین کوتنبیہ کہ دنیا کی مادّی نعمتیں انہیں ذکر خُدا سے فافل نہ کردیں ۔
٤۔خداکی راہ میں خرچ کرنے ،موت کے آنے اورانسان کی جان میں حسرت کی آگ بھڑکنے سے پہلے ، امو آل سے فائدہ اُٹھا نے کی وصیّت ونصیحت ۔
اس کانام سُورۂ منافقون رکھنے کی وجہ بھی خود بخود و آضح ہے ۔
قابلِ توجّہ بات یہ ہے کہ ہم نے جوکچھ سورۂ جمعہ کی تفسیر میں بیان کیا ہے اس کے مُطابق نمازِ جمعہ کے آداب میں سے ایک یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سورۂ جمعہ اور دُوسری رکعت میں سورۂ منافقون پڑھی جائے تاکہ مسلمان ہرہفتہ ان عظیم عبادی وسیاسی مراسم میں منافقین کی سازشوں کوتازہ بہ تازہ معلوم کرتے رہیں اورہمیشہ ان کی منحوس تحریکوں ،تخریب کاریوں اور منصُوبوں پر نظر رکھیں ۔
سورۂ منافقون کی تلاوت کی فضیلت
ایک حدیث میں پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)سے مروی ہے :
من قرأ سورة المنافقون برء من النفاق
جوشخص سورۂ منافقون کوپڑھے وہ ہرقسم کے نفاق سے پاک ہوجاتاہے ( ١) ۔
ایک اورحدیث میں امام صادق علیہ السلام سے آ یاہے :
ہمارے شیعوں میں سے ہر مومن کے لیے ضروری ہے کہ وہ شب جمعہ میں سورۂ جمعہ اور سورۂ اعلیٰ پڑھے اورجمعہ کے دن نمازظہر میں سورہ ٔ جمعہاور سورۂ منافقون پڑھے ۔
اس کے بعد آپ نے مزید فر مایا:
فاذ افعل ذالک فکا نما یعمل بعمل رسول اللہ (ص)وکان جزائوہ وثو آبہ علی اللہ الجنة َ
جب وہ ایسا کرے گا تو گو یا اس نے حضرت رسُول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے عمل کو آنجام دیا اوراس کی جزاورثو آب اللہ کے ہاں جنّت ہے ( ٢) ۔
ہم نے ہرسورہ کے فضائل کے ذکر کے بعد بارہا یہ کہا ہے کہ یہ اہم فضائل و آثار ،فکر وعمل سے خالی صرف تلاوت کانتیجہ نہیں ہوسکتے ، مذ کورہ بالا رو آیات بھی اس بات کی گو آہ ہیں کہ زندگی کاطریقہ اس کے مطابق بنائے بغیراس سورة کاپڑھنا انسان میں رُوح نفاق کوہر گز خارج نہیں کرتا ۔

١۔"" مجمع البیان ""آغاز سورہ منافقون ۔
٢۔"" ثو آب الاعمال ""مطابق نقل نورالثقلین ،جلد٥،صفحہ ٣٣١۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma