1۔ اسلام میں پہلی نماز جمعہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
بعض اسلامی روایات میں آ یا ہے کہ مدینہ کے مسلمانوں نے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی ہجرت سے پہلے باہم مل کربات کی اورکہا کہ یہودی ہفتہ مین ایک دن (بروزہفتہ)اجتماع کرتے ہیں اور عیسائی بھی اجتماعی کے لیے (اتو ارکا)ایک دن رکھتے ہیں .لہٰذا ہم بھی ایک دن مُقررّکرلیتے ہیں تاکہ اس میں جمع ہوکرذکر خدا کریں اوراس کا شکر بجا لائیں .انہوں نے ہفتہ سے پہلے کادن کہ جسے اُس زمانہ میں یوم العرربہکہتے تھے ،اِس مقصد کے لیے منتخب کیااور ( بزرگانِ مدینہ میں سے ایک شخص)اسعدبن زرارہ کے پاس گئے .اس نے ان کے ساتھ مل کر جماعت کی صُورت میں نماز اداکی اورانہیں وعظ ونصیحت کی . پس وہی دن روزِ جمعہ کے نام سے موسوم ہوگیا کیونکہ وہ مُسلمانوں کے اجتماع کادن تھا ۔
اسعدکے حکم پر ایک گوسفند ذبح کیاگیا اور سب نے دوپہراور شام کاکھانا اسی گوسفندسے کھایا ،کیونکہ اس وقت مُسلمانوں کوتعداد بہت تھوڑ ی تھی ۔
یہ پہلاجملہ تھا جو اسلام میں پڑھاگیا
لیکن وہ پہلا جمعہ جوحضرت رسُول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے اپنے اصحاب کے ساتھ دپڑھا وہ اس وقت پڑھاگیا جب آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی . جب آپ مدینہ میں وارد ہوئے تو اس دن پیر کا دن ب ارہ ربیع الاوّل اور ظہر کاوقت تھا ،حضرت چار دن تک قبامیں رہے اور مسجد قباکی بُنیادرکھّی،پھر جُمعہ کے دن مدینہ کی طرف روانہ ہُوئے ( قبا اور مدینہ کے درمیان فاصلہ بُہت ہی کم ہے اور مو جودہ وقت میں قبا مدینہ کاایک داخلی مُحلّہ ہے )اور نمازِ جُمعہ کے وقت آپ محلّہ بنی سالم میں پہنچے ،وہاں نمازِ جمعہ ادا فر مائی اور یہ اسلام میں پہلاجمعہ تھاجو حضرت رسُول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے ادا کیا،جمعہ کی اس نمازمیںآپ نے خطبہ بھی پڑھا ،جومدینہ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کاپہلا خطبہ تھا ( ۱) ۔
ایک محدّث نے عبدالرحمن بن کعبسے نقل کیاہے کہ میرا باپ جب جمعہ کی اذان کی آواز سنتا ،تواسعد بن زرارہ کے لیے رحمت کی دُعا کیاکرتاتھا، جب میں نے اس کی وجہ پُوچھی تواُس نے کہا:اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پہلاشخص تھاجس نے ہمارے ساتھ نماجمعہ اداکی ، میں نے کہا :اُس وقت کتنے افراد حاضر تھے ؟اس نے کہا:صرف چالیس نفر(۲) ۔
۱۔مجمع البیان ،جلد١٠،صفحہ ٢٨٦۔
۲۔وسائل الشیعہ جلد٥،صفحہ٧ باب وجوب صلوٰة الجمعة حدیث ٢٨۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma