سُورہ ٔ جمعہ کے مضامین

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہ سورہ حقیقت میں دواصلی اوربُنیادی محوروں پرگردش کرتی ہے :
١۔ توحید، صفاتِ خدا ،پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کاہدف اورمسئلہ معاد کی طرف تو جّہ ۔
٢۔ نماز ِ جمعہ کااصلاحی نقشہ اوراس عظیم عبادت کی بعض خصوصیات۔
لیکن دُوسرے لحاظ سے اس سورہ کے مطالب کوچند حصّوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے :
١۔ موجُودات کی عمومی تسیبح ۔
٢۔ تعلیم وتربیّت کے لحاظ سے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کاہدف ۔
٣۔ مومنین کوتنبیہ کہ وہ دین ِ حق کے اصولوں سے منحرف نہ ہوں کہ جس طرح یہودی مُنحرف ہوگئے ہیں ۔
٤۔مو ت کے عمومی قانون کی طرف اشارہ جوعالمِ بقاء کی طرف ایک دریچہ ہے ۔
٥۔ نمازِ جمعہ کافر یضہ انجام دینے کے لیے تاکید ی حکم ،اوراِس میں شرکت کے لیے کاروبار کی تعطیل ۔
سُورہ ٔ جُمعہ کی تلاوت کی فضیلت
اِس سُورہ کی تلاوت کی فضیلت کے بارے میں بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں ،چاہے اسے مستقل طورپر پڑھاجائے یا یومیہ نمازوں کے ضمن میںپڑھاجائے۔
ایک حدیث میں پیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مردی ہے :
و من قرء سورة الجمعة اعطی عشر حسنات بعدد من اتی الجمعة ، وبعدد من لم یأ تھافی امصار المسلمین ۔
جوشخص سُورہ جمعہ کی تلاوت کرے ،خدااُسے بلادِ مُسلمین میں سے ان لوگوں کی تعداد سے جونمازِ جُمعہ میں شرکت کرتے ہیں اوران لوگوں کی تعداد سے جواس میں شرکت نہیں کرتے ،دس گناہ حسنہ بخشے گا ( ١) ۔
ایک اور حدیث میں امام صادقِ علیہ السلام سے مروی ہے :
ہمارے شیعوں سے ہر مومن پرلازم ہے کہ شبِ جمعہ میں سُورہ جمعہ اور سورہ الاعلیٰ پڑھے اور جمعہ کے ظہر میں ، سُورہ ٔ جمعہ اور منافقین پڑھے ،جب وہ ایساکرے گا توگویااُس نے رسُول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کاعمل انجام دیااورخدا کے ہاں کااجر وثواب بہشت ہے (٢) ۔
خُصوصیّت کے ساتھ اس بات کی بہت تاکید ہُوئی ہے کہ نماز جُمعہ میں سُورہ جمعہ اورمنافقین پڑھیں .اِن روایات میں سے بعض میں یہ آ یاہے کہ حتی الامکان اس کو ترک نہ کریں ( ٣) ۔
باوجُود اس کے کہ قرأت نماز میں سورہ توحید اور کافروں ، سے عدول جائز نہیں ہے ،لیکن نمازجمعہ میں خصُوصیّت سے یہ استثناء ہُواہے ،یعنی ان دونوں سورتوں سے سورہ جمعہ اورمنافقین ، کی طرف عدول جائز بلکہ مُستحب شمار کیاگیاہے ۔
یہ سب امُور قرآن مجید کی اس سُورہ کی حد سے زیادہ اہمیّت کانشان ہیں ۔
١۔ مجمع البیان آغاز سورۂ جمعہ ، نورالثقلین ،جلد٥،صفحہ ٣٢٠۔
٢۔ مجمع البیان آغاز سورة جمعہ ، نورالثقلین جلد٥،صفحہ ٣٢٠۔
٣۔ نورُ الثقلین جلد٥،صفحہ ٣٢١۔ 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma