حوار یین کون ہیں ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
ّقرآن مجیدمیں پانچ مرتبہ عیسیٰ علیہ السلام کے حوا ریوں کے بارے میں ذکرآیاہے ، ان میں سے دو مرتبہ تواسی سورہ میں ہے ، یہ تعبیر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مخصوص بارہ اصحاب کی طرف اشارہ ہے کہ جن کے نام موجُود ہ اناجیل (انجیل متی ولوقاباب ٦) میںذکر ہُوئے ہیں جیساکہ ہم نے پہلے بھی اشارہ کیاتھا، یہ لفظ مادّہ حور سے دھونے اورسفید کرنے کے معنی میں ہے ،چونکہ وہ پاک دل اور باصفا رُوح رکھتے تھے اوراپنی اوردوسروں کی رُوح وجان کوپاک و صاف کرنے کی کوشش کرتے تھے ،اِس لفظ کاان پر اطلاق ہوا ہے ۔
بعض روایات میں آ یاہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان میں سے ہر ایک کو اپنی نمائندگی کے عنوان سے دُنیا کے مختلف علاقوں کی طرف بھیجاتھا ،وہ مخلص ، ایثار کرنے والے مجاہد اورمبارزہ کرنے والے افراد تھے اورانہیں حضرت عیسیٰ سے بُہت عشق اور محبت تھی۔
لیکن عیسائیوں کی روایات میں آیاہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان میں سے ایک کہ جس کانام یھو وای اسخر یوطی تھا، آخر کار حضرت عیسیٰ سے خیانت کی اوروہ مطر ُو دو مردُو د قرار پایا ۔
اِسے سلسلے میں سورہ آل عمران کے ذیل میں بہت سی وضا حتیں پیش کی جاچکی ہیں (۱) ۔
ایک حدیث میں آ یاہے کہ پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عقبہ میں اہل مدینہ کی اُس جماعت سے ملے جوبیعت کے لیے آ ئی تھی توآپ نے فرمایا:
اپنے میں سے بارہ افراد کومنتخب کرکے ان کامُجھ سے تعارف کرائو تاکہ وہ اپنی قوم کے نمائند ے ہوں جیساکہ حوار یین کی حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہم السلام سے نسبت تھی (۲) ۔
یہ بات ان بزرگواروں کے مقام ومرتبہ کوبھی ظاہر کرتی ہے ۔
خدا وندا! ہمیں توفیق دے کہ ہم اس سود مند تجارت میں شرکت کریں کہ جِسے تونے اپنے اولیاء کے لیے فراہم کیاہے ، تاکہ ہم بھی اس کی عظیم ب رکتوں سے بہرہ مند ہوں ۔
پروردگار ا! اختلاف وپراگندگی نے مُسلمامانِ عالم کی صفوں کودشمنوں کے مقابلے میں متزلزل کردیاہے ، تو انہیں ایسی آگاہی اور بیداری مرحمت فرماکہ ساری دنیاکے مسلمان بنیانِ مرصوص (سیسہ پلائی دیوار ) کی طرح خونخوار دشمن کے مُقابلے میں ڈٹ جائیں ۔
بارِ الہٰا ! تیرادین بے ناصر ومددگار نہیں رہ سکتا، یہ اعزازو افتخار ہمیں نصیب فرماکہ ہم ان یا ورانِ اسلام کے زمرہ میں داخل ہوں ۔
1۔ تفسیرنمونہ جلد ٢،(سورہ آل عمران آ یت ٥٢ کے ذیل میں ) ۔
٢۔ الدر المنثور ،جلد٦،صفحہ ٢١٤۔

ّآمین یارب العالمین 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma