ظہو راسلام کے بارے میں عیسیٰ علیہ السلام کے خبردینے میں بشارت کی تعبیر
گزشتہ اد یان کی نسبت اس دین کی تکمیل کی طرف ایک لطیف اشارہ ہے ، آ یات ِ قر آنی
کا مُطالعہ اوراِسلامی عقائد ، احکام قوانین اور مسائل ِ اخلاقی واجتماعی کے سلسلے
میں قرآن کے معارف وتعلیمات کا اس کے ساتھ موازنہ کہ جوکتب عہدین ( توریت وانجیل
)میں آیا ہے ،اس برتری کی واضح طورپر نشان دہی کرتاہے ۔
اگرچہ اوپر والی آ یت میں اس کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کہ یہ بشارت مسیح علیہ
السلام کی آ سمانی کتاب کے متن میں بھی ہے یانہیں ؟لیکن قرآن کی دوسری آ یات ، خود
انجیل میں اس کے ذکر کی گواہ ہیں ، سورة اعراف آیة ٥٦ میں آ یا ہے ...وہ
لوگ جوخُدا کے بھیجے ہُوئے پیغمبر امّی کی پیر وی کرتے ہیں ، وہی پیغمبر جس کی صفات
کووہ اپنے پاس تو رات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ... اوربعض دوسری آ یات ( 1) ۔
1۔"" المیزان "" جلد ١٩،صفحہ ٢٩٠۔