سوره صف کے مضامنین اور فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہ سورہ مدینہ میں نازل ہوا اوراس کی ١٤ آ یات ہیں

سُورہ ٔ صفّ کے مضامنین

یہ سُورہ درحقیقت دو بُنیادی محوروں کے گرو گھومتاہے ،اوّلاً اسلام کی تمام آسمانی ادیان پر بر تری اورخدا کی طرف سے اس کی بقاء ودوام کی ضمانت اور ثانیاً اس دین کی حفاظت اورتر قّی کے لیے جہاد کالازم ہونا ۔
لیکن تفصیلی نظر سے اسے ساتھ حصّوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے:
١: گفتار کاآغاز جوخداو ندِ عزیزوحکیم کی تسبیح سے ہُوا ہے اور بعد کے اُمور وحقائق کو قبول کرنے کے لیے دلوں میں آماد گی پیدا کرتاہے ۔
٢: گفتارو کر دار میں ہم آہنگی اوربلاعمل باتوں سے پرہیز کی دعوت ۔
٣: عزم ِ راسخ اوراتّحاد ِ کامل کے ساتھ جہاد کی دعوت ۔
٤: بنی اسرائیل کی پیمان شکنی کی یاد آ وری اور ظہورِ اسلام کے بارے میں مسیح علیہ اسلام کی بشارت ۔
٥:دین اسلام کی تمام ادیان پرفتح مندی کی ضمانت ۔
٦: جہاد کی طرف مُؤ ثر دعوت اورمُجاہدین راہِ حق کی دنیاوی اوراُخر وی جزائوں کابیان ۔
٧: حضر عیسٰی علیہ السلام کے حواریین کی زندگی کے بارے میں مختصر سااشارہ اوران سے ہد ایت کاسبق حاصل کرنا ۔
لیکن جیسا کہ ہم بیان کرچکے ہیں اس سُورہ دکااصلی محوراسلام اورجہاد ہی ہے ۔
مشہُور قول ہے کہ یہ ساراسُورہ مدینہ میں نازل ہُوا ہے اوراس سورہ میں آ یاتِ جہاد کاہونا بھی اس معنی کی تائید کرتاہے .کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مکّہ میں جہاد کی تشریح قطعاً نہیں ہُوئی تھی ۔

سُورہ ٔ صفّ کی تلاوت کی فضیلت

پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے :
من قرأ سورة عیسٰی کان عیسٰی مصلیاعلیہ مستغفراً لہ مادام فی الدنیا وھویوم القیامة رفیقہ ۔
جوشخص سورۂ عیسٰی (سُورہ صفّ) کوپڑھے توحضرت عیسٰی اُس کے لیے دُعائے رحمت کریں گے جب تک وہ دُنیا میں زندہ ہے اس کے لیے استغفار کریں گے اور قیامت میں وہ ان کارفیق اورساتھی ہوگا ( ١) ۔
ایک اورحدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے ۔
من قرأ سورة الصف و او من قراء تھافی فرائضہ ونو افلہ صفہ اللہ مع ملا ئکتہ وانبیائہ المر سلین ۔
جوشخص سورۂ صف کوپڑھے یاواجب اورمستحب نمازوں میں اس کی مداومت کرے ، خدا اُسے فرشتوں اور انبیاء و مُرسلین کی صف میں قرار دے گا ( ٢) ۔
١۔ مجمع البیان ،جلد٩، صفحہ ٢٧٧، نورالثقلین ،جلد٥،صفحہ ٣٠٩۔
٢۔ مجمع البیان ،جلد٩، صفحہ ٢٧٧، نورالثقلین ،جلد٥،صفحہ ٣٠٩۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma