شان نزول :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

اکثر مفسّر ین نے تصریح کی ہے کہ یہ آ یات ( یاپہلی آیت) ” حاطب بن ابی بلعتہ “ کے بارے میں نازل ہُوئی ہیں( البتہ مختصر سے فرق کے ساتھ ) مرحوم طبرسی نے جوکچھ مجمع البیان میں ذکرکیاہے ہم اُسے ذیل میں بیان کرتے ہیں:
و اقعہ یہ ہُو ا کہ ایک عورت جس کانام ” سارہ “تھا اوروہ مکّہ کے کسِی قبیلہ سے تعلّق رکھتی تھی،مکّہ سے مدینہ میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی خدمت میںحاضر ہُوئی پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اُس سے فرمایا : کیاتومُسلمان ہوکر آئی ہے ؟ اُس نے عرض کیا : نہیں آپ نے فرمایا: کیا تومُہاجر کے عنو ان سے آئی ہے ؟ اُس نے کہا: نہیں!۔
آپ نے فرمایا: پھر تو کیوں آ ئی ہے ؟ اُس نے عرض کیا: آپ ہماری اصل اورعشیرہ وقبیلہ تھے ، میرے سارے کے سارے سرپرست چل دیے ہیں اور میں سخت محتاج ہوگئی ہُوں ہیں اِس لیے آپ کے آئی ہوں تاکہ آپ مجھے کچھ عطاکریں اور لباس سو اری سے نو ازیں ۔
آ پ نے فرمایا: مکّہ کے جو ان کہاں چلے گئے ؟ ّ یہ اس با ت کی طرف اشارہ کہ وہ عورت گانے و الی تھی اور جو انوں کے لیے گانے گایاکرتی تھی) ۔
اُس نے کہا: جنگِ بدر کے بعد کسِی نے مُجھ سے گانے کی خو اہش نہیں کی (اس سے پتہ چلتاہے کہ جنگِ بدر کی ضرب مُشرکین مکّہ پرکتنی سخت تھی)۔
آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اولاد عبدالمطلب کوحکم دیاتو اُنہوںنے اُسے لباس ،سو اری اور زادِ ر اہ دیا ،یہ اس موقع کی بات ہے جب آپ فتح مکّہ کے لیے تیّاری کررہے تھے ۔
اس موقعہ پر” حاطب بن ابی بلتعہ “ ( ایک مشہورمُسلمان جُوجنگ ِ بدر و بیعت رضو ان میں شریک تھا ) ” سادہ “ کے پاس آیا اُس نے ایک خط لکھ کر اسے دیا اورکہا: یہ اہل مکّہ کودے دینا، اُس نے دس دینا ر اور بقولے دس درہم اُسے دیے اور ایک یمنی کپڑا بھی اُسے دیا ۔
” حاطب “ نے اہل مکّہ کوخط میں یہ لکّھاتھا کہ رسول ِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تمہاری طرف آنے کی تیّاری کررہے ہیں ،لہٰذاتم اپنے دفاع کے لیے تیّارر ہو“ سارہ نے خط لیا اور مدینہ سے مکّہ کی طرف چل پڑی ۔
جبرئیل نے اس وقعہ کی اِطلاع پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو پہنچائی رسُول ِ خُدانے علی وعمار وزبیر وطلحہ ومقداد و ابومرثد کوحکم دیاکہ وہ سو ار ہوکرمکّہ کی طرف جائیں ، ان سے یہ بھی فرمایا کہ تمہیں ر استہ کے درمیان ایک منزل پر ایک عورت ” سارہ “ نامی ملے گی ،جو مُشرکین مکّہ کے لیے ” حاطب“ کا ایک خط لے کر جارہی ہے تم اُس سے وہ خط لے لو ۔
و ہ وہاں سے چل پڑے اور اسی جگہ اس تک جاپہنچے جہاںرسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے فر مایاتھا، اس نے قسم کھائی کہ اُس کے پاس کوئی خط نہیں ہے ، انہوں نے اُس کے سامانِ سفر کی تلاشی لی ،لیکن انہیں کو ئی چیز نہیں ملی ، اورسب نے و اپسی کا ار ادہ کرلیا ، لیکن علیہ السلام نے فر مایا: نہ تو ہمارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے جُھوٹ کہاہے ، اورنہ ہم جُھوٹ بول رہے ہیں ، آپ نے تلو ار سونت لی اور فر مایا: خط نکالو ورنہ خداکی قسم ! میں تمہاری گردن اُڑا دوں گا ” سارہ “نے جب مسئلہ کی حقیقت کوسمجھ لیاتوخط جو اس نے اپنے گیسوؤں میں چھپایا ہُو اتھا باہرنکالا اوروہ لوگ اس خط کولے کرپیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہُوئے ۔
آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے کسِی کوبھیج کر ” حاطب “ کوبُلو ا یا اور فرمایا: یہ خط پہچانتے ہو ؟ اس نے عرض کیا : جی ہاں آپ نے فر مایا: تم نے یہ کام کس لیے کیاہے ؟
اُس نے عرض کیا : یارسُول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ! خداکی قسم جس دن میں نے اسلام قبول کیاہے،ایک لمحہ کے لیے کافر نہیں ہُو ا اور کبھی بھی آپ سے خیانت نہیں کی ہے،جب سے مُشرکین سے جُدا ہُو ا ہُوں کبھی ان کی دعوت قبُول نہیں کی،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سبھی مہاجرین کے کچھ کچھ لوگ مکّہ میں ہیں جو مُشرکین کے مقابلے میں ان کے گھرو الوں کی حمایت کرتے ہیں ، مگر میں اُن کے درمیان اجنبی ہوں اور میرے گھرو الے ان کے چُنگل میں گرفتار ہیں، میں نے چاہا کہ اس طرح سے اپنا ایک حق اُن کی گردن پررکھ دُوں تاکہ وہ میرے گھر و الوں کوکوئی تکلیف نہ پُہنچائیں، حالانکہ میں جانتا ہُوں کہ آخرِ کار خُدا انہیں شک دے گا اورمیر ا خط انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا ئے گا ۔
پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: یہ بد ر کے غازیوں میں سے ہے اورخُدا ان پر ایک خاص نظرِ کرم رکھتاہے ،( اس موقعہ پر اوپر و الی آ یت نازل ہُوئیں اور ان میں مُسلمانوں کومشرکین اوردشمنان خداسے ہرقسم کی دوستی ترک کرنے کے سلسلے میں اہم درس دیے گئے ) (۱) ۔
۱۔” مجمع البیان“ جلد۹،صفحہ ۲۶۹(تھوڑی سی تلخیص کے ساتھ )اس شانِ نزول کوبُخاری نے اپنی صحیح (جلد۶،صفحہ ۱۸۵، ۱۸۶) میں فخر ر ازی نے اپنی تفسیرمیں اور اسی طرح تفسیر” رُوح المعانی “و” روح البیان “و” فی ظلال“و” قرطبی “ و” مر اغی “وغیرہ نے تھوڑ ے تھوڑ ے فرق کے ساتھ نقل کیاہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma