سورہ ممتحنہ کے مضامین اور فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24


یہ سورہ مدینہ میں نازل ہو ا اور اس کی ۱۳ آیات ہیں

سُورہ ٴ مُمتحِنہ کے مضامین


حقیقت میں اس سُورہ کے دوحصّے ہیں :
پہلے حصّے میں: ” حب فی اللہ“ اور ” بغض فی اللہ “ کے مسئلہ اورمُشرک کین سے دوستی کرنے سے ممانعت کابیان ہے ، مسلمانوں کوخُدا کے عظیم پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے ہدایت حاصل کرنے کی دعو ت دی گئی ہے اور اسی سلسلہ میں کچھ اورخصُوصیّات کابیان ہے ۔
یہ مضمون جس طرح سورة کی ابتداء میںآ یاہے اسی طرح سورة کے اختتام پر بھی اس کی تکر ا ر اور تائید ہُوئی ہے ۔
دوسرے حصّے میں :مہاجر عورتوں ، ان کی آزمائش اور امتحان اور اسی سے مربُوط کچھ احکام سے بحث کی گئی ہے ، اس سورہ کے لیے ” ممتحنہ “ کے نام کا انتخاب بھی اسی امتحان کے مسئلہ کی وجہ سے ہے جو آ یت ۱۰ میں آ یا ہے ( ۱) ۔
اس سورہ کے لیے ایک اورنام بھی بیان کیاگیاہے اوروہ سورہ مودّت ہے کہ جو اس سورة کی پہلی آ یت میں مُشرکین سے مودّت کرنے سے منع کرنے کے وجہ سے ہے ۔
سُورہ ٴ ممتحنہ کی تلاوت کی فضیلت
رسولِ خُدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے ایک حدیث میں آ یاہے :
من قرء سورة الممتحنة کان الموٴ منون و الموٴ منات لہ شفعاء یوم القیامة ۔
” جوشخص سُورة ممتحنہ کی تلاوت کرے گا ،تمام مومنین ومومنات قیامت کے دن اس کے شفیع ہوں گے “ (۲) ۔
ایک اورحدیث میں امام علی بن الحسین علیہ السلام سے آ یاہے :
من قرء سورة الممتحنة فی فر ائضہ ونو افلہ امتحن اللہ قلبہ للا یمان ونورلہ بصرہ ولا یصیبہ فقر ابداً ،ولا جنون فی بدنہ ،ولافی ولدہ
جوشخص سُورة ممتحنہ کوو اجب اور مستحب نمازوں میں پڑھے گا،خدا اس کے دل کو ایمان کے لیے خالص اور آمادہ کردے گا ، اور اسے نورِ بصیر ت عطاکرے گا اورہرگز اُسے فقر وفاقہ دامن گیرنہ ہوگا اوروہ خود اور اس کی اولاد جنُون میں گرفتار نہ ہوگی ۔
یہ بات کہے بغیر و اضح ہے کہ یہ تمام فضیلتیں اور اعزازاس شخص کے لیے ہیں جو اس سورہ کی آ یات پر ” حب فی اللہ“ ” بغض فی اللہ “ اور ر اہِ خُدا میں جہاد کرنے کے سلسلہ میں اس کے مضمون پرکاربند ہونے کے لیے توجّہ دے گا اورصِرف بے رُوح تلاوت اورعلم وعمل کے بغیر پڑھنے پر اکتفا نہیں کرے گا ۔
۱۔ بعض نے اس کوممتحنہ (حا ء کے فتح کے ساتھ پڑھاہے مُہاجرخو اتین کے لحاظ سے جن کا امتحان لیاجاتاتھا اور بعض نے ممتحنہ (حاء کے زیر کے ساتھ ) پڑھا ہے کیونکہ یہ سورة خود امتحان کا ایک ذریعہ ہے ۔
۲۔مجمع ُ البیان ،جلد۹،صفحہ ۲۶۷۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma