سوره حدید/ آیه 12- 15

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23

١٢۔یَوْمَ تَرَی الْمُؤْمِنینَ وَ الْمُؤْمِناتِ یَسْعی نُورُہُمْ بَیْنَ أَیْدیہِمْ وَ بِأَیْمانِہِمْ بُشْراکُمُ الْیَوْمَ جَنَّات تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہارُ خالِدینَ فیہا ذلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظیمُ۔
١٣۔یَوْمَ یَقُولُ الْمُنافِقُونَ وَ الْمُنافِقاتُ لِلَّذینَ آمَنُوا انْظُرُونا نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِکُمْ قیلَ ارْجِعُوا وَراء َکُمْ فَالْتَمِسُوا نُوراً فَضُرِبَ بَیْنَہُمْ بِسُورٍ لَہُ باب باطِنُہُ فیہِ الرَّحْمَةُ وَ ظاہِرُہُ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذابُ۔
١٤۔ یُنادُونَہُمْ أَ لَمْ نَکُنْ مَعَکُمْ قالُوا بَلی وَ لکِنَّکُمْ فَتَنْتُمْ أَنْفُسَکُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْکُمُ الْأَمانِیُّ حَتَّی جاء َ أَمْرُ اللَّہِ وَ غَرَّکُمْ بِاللَّہِ الْغَرُورُ۔
١٥۔ فَالْیَوْمَ لا یُؤْخَذُ مِنْکُمْ فِدْیَة وَ لا مِنَ الَّذینَ کَفَرُوا مَأْواکُمُ النَّارُ ہِیَ مَوْلاکُمْ وَ بِئْسَ الْمَصی۔

ترجمہ

١٢۔یہ عظیم اَجر اس دن کاہے جب تو صاحبان ِ ایمان مردوں اورعورتوں کودیکھے گا کہ ان کا نُور ان کے سامنے اوران کے دائیںطرف تیزی سے چل رہا ہوگا( اور ان سے کہیںگے)آج تمہارے لیے بشارت ہوجنّت کے ایسے باغوں کی جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں۔وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اوریہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
١٣۔وہ دن کہ جس میں منافق مرد اورعورتیں مومنین سے کہیں گے کہ ہماری طرف نظر کروتاکہ ہم تمہارے نُور سے روشنی حاصل کریں، تو ان سے کہاجائے گاکہ اپنے پیچھے کی طرف پلٹ جاؤاورکسب ِ نُور کرو، تواس وقت ان کے درمیان دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں دروازہ ہوگا ۔جس کے اندر رحمت اورباہر عذاب ہے ۔
١٤۔انہیںپُکارکرکہیں گے کہ کیاہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ وہ کہیں گے ہاں لیکن تم نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دیااورپیغمبر کی موت کے منتظر رہے اورہرچیزمیں شک اورتردّد رکھتے تھے اورتمہیں تمہاری لمبی چھوڑی آرزو ؤں نے دھو کے میں رکھا،یہاں تک کہ خدا کافرمان آن پہنچا اور شیطان نے تمہیں خدا کے مقابلہ میں فریب دیا۔
١٥۔اس لیے آج تم سے اور کفّار سے کوئی تاوان قبول نہیں کیاجائے گا اور تمہارے رہنے کی جگہ آگ ہے ۔وہ تمہاری سرپرست ہے اورکیاہی بُری جگہ ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma