٣۔ بطورِ آیات میں سے ایک تفسیر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23
ایک حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے مرج البحرین یلتقیان ... کی تفسیر میں فر مایا:
علی وفاطمہ بحران عمیقان ،لا یبغی احد ھما علی صاحبہ یخرج منھما اللؤ لؤ والمرجان ، قال: الحسن والحسین :
علی علیہ السلام وفاطمہ سلام اللہ علیھا وعمیق سمندر ہیں کہ جن میں سے کوئی ایک دوسرے پرتجاوز نہیں کرتا اور ان دودریاؤں سے لؤ لؤ ومرجان یعنی حسن علیہ السلام وحسین علیہ السلام بر آمد ہوئے ہیں (۱)
تفسیر دُر منثور میں یہی معنی بعض اصحاب پیغمبر کی زبانی بیان ہوئے ہیں (۲)۔
مرحوم طبرسی نے بھی مجمع البیان میں اسی چیز کومختصر سے فرق کے ساتھ نقل کیاہے ۔ہمیں معلوم ہے کہ قرآن مجید کے کئی بطون ہیں اور ہوسکتاہے کہ ایک ہی آ یت متعدد معانی رکھتی ہو ،اور جوکچھ اس حدیث میں آ یاہے ،بطونِ قرآن میں سے ہے کہ جواس کے ظاہری معنی سے متصادم نہیں ہوتا ۔
۱۔ تفسیر قمی جلد ٢ صفحہ ٢٤٤۔
2۔دُر المنثور ،جلد ٦ ،صفحہ ١٤٢۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma