چند روایات پر ایک نظر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23
مذکورہ بالا آ یات کے ذیل میں اِسلامی سرچشموں میں ایسی روایات موجود ہیں جوتفسیر کلی کی حیثیّت سے روشن ہونے کے مصداق ہیں اور ہرایک تفسیرآ یات کے ایک حصّہ کوواضح کرتی ہے امام جعفرصادق علیہ السلام کی ایک حدیث ہے کہ آپ نے ( علمہ البیان) کی تفسیر کے سلسلہ میں فرمایا: (البیان الاسم الاعظم الذی بہ علم کل شیء ) بیان وہی اسم اعظم ہے کہ جس کے ذ ریعے تمام چیزوں کا علم حاصل ہوتاہے (1)۔
اسم اعظم اوراس کی تفسیر کے بارے میں جلد ٤ پر(سورہ اعراف کی آ یت ١٨٠ کے ذیل میں) ہم نے بحث کی ہے ۔ایک اورحدیث میں امام علی علیہ السلام ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سے مروی ہے کہ :(الرحمن علّم القراٰن) سے مُراد یہ ہے کہ خدانے پیغمبر کوقرآن کی تعلیم دی اورخلق الانسان سے مُراد امیر لمومنین علیہ السلام کی تخلیق ہے اور( علّمہ البیان ) اِن تمام امورکابیان ہے کہ جن کے لوگ محتاج ہیں ۔ یہ امرواضح ہے کہ مذکورہ روایتیں ان آ یتوں کے مفہوم کی عمومیت کومحدُود نہیں کرتیں بلکہ ان کے واضح فمہوم کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔
 1۔ تفسیر "" مجمع البیان "" جلد ٩،صفحہ١٩٧۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma