وہ دن کہ جب سب قبروں سے باہر نکلیں گے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23

اس بحث کے بعد کہ جوگزشتہ آیتوں میں کفّار کی ایک ایسی جماعت کے بارے میں کہ جس نے پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کی تھی اور کسی بھی معجز ے کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیاتھا،یہ آیتیں آئیں ۔اِن میں اس قسم کے افراد کے بارے میں مزید تفصیل ہے اور یہ کہ قیامت میں دردناک عذاب کی وجہ سے ان کاکیا حال ہوگا ۔
پروردگار ِ عالم پہلے ارشاد فرماتاہے کہ اس طرح نہیں ہے کہ یہ لوگ بے خبرہوں بلکہ وہ خبریں کہ جو ان کے لیے بُرائیوں سے اورقبیح چیزوں سے دامن بچانے کاموجب بن سکتی ہیں،کافی مقدار میں ان کے پاس آ ئی ہیں(ّوَ لَقَدْ جاء َہُمْ مِنَ الْأَنْباء ِ ما فیہِ مُزْدَجَر) ۔خداکی طرف بلانے والوں کی تبلیغ میں کوئی کمی نہیں تھی بلکہ یہ ان کا بے غیر ت پن ہے : یہ نہ توسُننے والے کان رکھتے ہیں اور نہ اِن میں حق طلبی کی روح ہے ۔ان میں حد تک تقویٰ بھی موجود نہیں کہ جو انہیں آیاتِ الہٰی میں تحقیق وتدبر کی دعوت دے ۔
انبائ (خبریں) سے مراد گزشتہ اُمّتوں اورقوموں کی خبریں ہیں جومختلف النوع سزاؤں اورعذاب سے ہلاک ہوئیں ۔اس میںقیامت کی خبریں ہیں اور ظالموں اورکافروں کی ان سزاؤں کے بارے میں بیان ہے جس کاذکر وضاحت سے قرآن میں موجودہے ۔
اس کے بعد مزید ارشادفرماتاہے کہ یہ آ یتیں حکمتِ بالغہئِ الہٰی ہیں اوراپنے اندرگہرائی رکھنے والی نصیحتیں ہیںلیکن یہ ڈرانے والی چیز یں ان ہٹ دھرم افراد کے لیے مفید نہیں ہیں(حِکْمَة بالِغَة فَما تُغْنِ النُّذُر)(١)(٢) ۔
خلاصہ یہ ہے کہ فاعل کی فاعلیت میں کوئی نقص نہیں ہے جونقص ہے وہ قابل کی قابلیت میں ہے ورنہ گزشتہ انبیاء کے پاس ان کی اُمتوں کے بارے میں جوخبریں آئی ہیں اوروہ خبریں جوقیامت کے بارے میں ان تک پہنچی ہیں،ان میں سے ہرایک حکمت ِ بالغہ ہے اوراتنی پُر تاثیر ہے کہ ان کے دل ودماغ مٰں جاگزیںہوسکتی ہے بشرطیکہ ان میں تھوڑی سی رُوحانی توجہ موجودہو ۔
بعد والی آ یت میں فرماتاہے اب جبکہ یہ حق سے بیگانہ افراد قبول کرنے کی طرف قطعاً آمادہ نہیں ہیں توتُوانکو انکی حالت پرچھوڑ دے اوران سے منہ پھیر لے اور آمادگی رکھنے والے دلوں کی تلاش کر(فَتَوَلَّ عَنْہُمْ) ۔
اوراس دن کویادکرکہ جس دن خداکی طرف بلانے والے ایک وحشت ناک امر کی جانب لوگوں کوبُلا رہے ، ہوں گے یعنی حساب کتاب اورنامہ اعمال کی جانچ پڑتال کی جانب( یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ لی شَیْء ٍ نُکُر)(٣) ۔
اس بناء پر ( یَوْمَ یَدْعُ الدَّاع)ایک مستقل جملہ ہے کہ جو(فَتَوَلَّ عَنْہُمْ)کے جملے سے الگ ہے اگرچہ بعض مفسرین نے اسے گزشتہ جملہ کاآخری حصہ سمجھاہے ،ان کے خیال میں مراد یہ ہے کہ جب قیامت میں خدا کی طرف بلانے والے بلائیں گے اوروہ لوگ تیرادامنِ شفاعت تھامیں گے توتُوان سے منہ پھیر لیجو ،لیکن یہ تفسیر بعید ازعقل ہے ۔
خداکی طرف یہ بلانے والا یا خُود خداہے یا اس کے فرشتے یااسرافیل کہ جو صورپھونک کرلوگوں کوقیامت میں بُلائے گا،یایہ سب ہیں ۔مفسّرین نے مختلف احتمالات تجویز کیے ہیں ۔سُوورہ اسرا کی آ یت ٥٢ جس میں خدا فرماتاہے کہ:
یَوْمَ یَدْعُوکُمْ فَتَسْتَجیبُونَ بِحَمْدِہ
یاد کرو اس دن کوجب خدا تمہیں تمہاری قبروں سے بلائے گا اورتم بھی اس کی پُکار پرلبیک کہوگے اِ س حالت میں کہ اس کی حمدوثنا کررہے ہوگے اس کوپیش نظر رکھتے ہو ئے پہلے معنی زیادہ مناسب نظر آتے ہیں اگرچہ بعدوالی آ یتیں ان معنی کے ساتھ زیادہ مناسبت رکھتی ہیں اوراس سے مراد فرشتے ، حساب کتاب اورجزاوسزا کے مامور ین ہوں( شیء نکر) نہ پہچانے ہوئے سے مُراد یا توخدا کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ حساب کتاب ہے جوقیامت سے پہلے تک ان کے لیے غیر معروف تھایا اجنبی قسم کے عذاب ہیں کہ جنہیں وہ کبھی تسلیم نہیں کرتے تھے ، یایہ سب امور ہیں کیونکہ قیامت کے تمام معیارِ انسانوں کے لیے اجنبی اورغیر مانوس ہوں گے ۔
بعد والی آ یت میں اس سلسلہ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے پروردگار عالم فرماتاہے:
وہ قبروں سے نکلیں گے اس حالت میں کہ ان کی آنکھیں وحشت کی شدّت کے باعث جُھکی ہوئی ہوں گی اور وہ بلامقصد ٹڈی دل کے مانند اِدھر اُدھر دوڑ رہے ہوں گے(خُشَّعاً أَبْصارُہُمْ یَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْداثِ کَأَنَّہُمْ جَراد مُنْتَشِر) ۔
آنکھوںسے خشوع کی نسبت اس وجہ سے دی ہے کہ منظر اس قدر ہو لناک ہوگا کہ آنکھیں اُسے دیکھنے کی تاب نہ رکھتیں ہوں گی ۔لہذانکاہیں نیچی ہوں گی اور پراگندہ ٹڈی دل کی تشبیہ اس مشابہت کی وجہ سے ہے کہ دوسرے پرندوں کے برعکس کہ جواُڑتے وقت اپنے اندر ایک طرح کا نظم اورترتیب رکھتے ہیں ،ٹڈی دل اپنے اندرکسی قسم کی ترتیب نہیں رکھتا،ٹڈیاں درہم وبرہم رہتی ہیں اوربغیرکسی مقصد چل پڑتی ہیں ۔علاوہ ازیں وہ اس دن ٹڈی دَل کی طرح کمزور اورناتواں ہوں گے ۔جی ہاں !یہ دل کے اندھے اور بے خبر لوگ اس طرح وحشت زدہ ہوں گے کہ بدمست افراد کی طرح ہرطرف رُخ کریں گے اورایک دوسرے سے ٹکرائیں گے گویاوہ اپنے وجودسے بے خبرہوں گے جیساکہ سورہ حج کی آ یت ٢ میں ہمیں ملتا ہے (وَ تَرَی النَّاسَ سُکاری وَ ما ہُمْ بِسُکاری) ۔
اس دن تُو لوگوں کومَست دیکھے گاحالانکہ وہ مَست نہیں ہوں گے حقیقت میں یہ تشبیہ اس مفہوم کولیے ہوئے ہو جو سورقارعہ کی آ یت٤ میں آ یاہے :یَوْمَ یَکُونُ النَّاسُ کَالْفَراشِ الْمَبْثُوث۔
یاد کراس دن کوکہ جب لوگ پراگندہ بھنگو ں کے مانند ہوں گے اس کے بعد مزید فر ماتاہے جس وقت یہ لوگ اس پُکار کے بعد قبروں سے نکلیں گے توشِدّتِ وحشت کی وجہ سے پُکارنے والے فرشتوں کی طرف گرد میں اٹھا کردیکھ رہے ہوں گے
(مُہْطِعینَ ِلَی الدَّاع)مُہْطِعینَ کامادہ ھطاع ہے اس کے معنی گردن اُٹھا کردیکھنے کے ہیں،بعض مفسرین نے اس معنی کسی چیز کی طر ف تیزی سے دوڑ نے یانگاہِ خیرہ سے دیکھنے کے لیے ہیں ،مذکورہ معانی میں سے اس تفسیر میں ہرایک کااحتمال ہے ،اگرچہ پہلے معنی زیادہ مناسب نظر آتے ہیں، کیونکہ جب انسان کسی وحشت ناک صدا کوسُنتاہے توفوراً گردن اُونچی کرکے اس طرف دیکھتا ہے جہاں سے آواز آرہی ہوتی ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ تمام امورآ یت میں اکھٹے موجود ہوں ۔یعنی وہ خداکی طرف بلانے والے کی آواز سُننے کے بعد گردنیں اُٹھا کرخیرہ نگاہی کیساتھ اس کی طرف دیکھ رہے ہوں گے ،اورپھر تیزی کے ساتھ اس کی طرف دوڑ پڑیں گے اور بارگاہِ خدا وندی میں حاضر ہوںگے ، یہ وہ دن ہے کہ اس دن برہاہونے والے سخت حوادث کی وحشت ان کے وجود کوگھیر لے گی اس لیے اس آ یت کے آخر میں ہے کافر کہں گے کہ آج سخت اور درد ناک دن ہے (ِ یَقُولُ الْکافِرُونَ ہذا یَوْم عَسِر)وہ دن واقعی سخت ہوگا کیونکہ خداان معنوں کی تصدیق کرتاہے اور سورئہ فرقان کی آ یت ٢٦ میں فرماتاہے ۔
وَ کانَ یَوْماً عَلَی الْکافِرینَ عَسیرا
وہ کافروں کے لیے سخت دن ہے اس تعبیر سے محسوس ہوتاہے کہ وہ دن مومنین کے لیے سخت نہیں ہوگا ۔
١۔ "" حکمة بالغة"" "" مبتدائے محذوف کی خبرہے اورتقدیر کلام میں ھذہ حکمة بالغة ہے ۔
٢۔"" نذر"" جمع ہے نذیر کی یعنی ڈرانے والی چیز یں عام اس سے کہ وہ آ یات ِ الہٰی ہوں یا گزشتہ انبیاء اور اُمّتوں کی خبریں کہ جن کی صدا لوگوں کے کانوں تک پہنچی ہے ۔بعض نے یہ احتمال بھی تسلیم کیاہے کہ "" نذر"" مصدرہے انزار کے معنوں میں، لیکن پہلے معنی زیادہ مناسب ہیں،ضمناً "" ما"" "" ماتفن النذر"" میں نافیہ ہے نہ کہ استفہامیہ۔
٣۔ ""نکر"" مغرو ہے ۔اس کامادہ "" نکارہ"" ہے جس کے معنی ایسی چیز کے ہیں کہ جوغیرمعروف اوروحشت ناک ہو ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma