سوره قصص / آیه 85 - 88

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16

۸۵ ۔ إِنَّ الَّذی فَرَضَ عَلَیْکَ الْقُرْآنَ لَرادُّکَ إِلی مَعادٍ قُلْ رَبِّی اٴَعْلَمُ مَنْ جاء َ بِالْہُدی وَ مَنْ ہُوَ فی ضَلالٍ مُبینٍ
۸۶۔وَ ما کُنْتَ تَرْجُوا اٴَنْ یُلْقی إِلَیْکَ الْکِتابُ إِلاَّ رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ فَلا تَکُونَنَّ ظَہیراً لِلْکافِرینَ
۸۷ ۔وَ لا یَصُدُّنَّکَ عَنْ آیاتِ اللَّہِ بَعْدَ إِذْ اٴُنْزِلَتْ إِلَیْکَ وَ ادْعُ إِلی رَبِّکَ وَ لا تَکُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِکینَ
۸۸ ۔وَ لا تَدْعُ مَعَ اللَّہِ إِلہاً آخَرَ لا إِلہَ إِلاَّ ہُوَ کُلُّ شَیْء ٍ ہالِکٌ إِلاَّ وَجْہَہُ لَہُ الْحُکْمُ وَ إِلَیْہِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ



۸۵ ۔ وہ ذات جس نے تجھ پر قرآن فرض کیاہے وہی تجھے تیرے انجام تک پہنچا دے گا . کہہ دے کہ میرار ب اسے بھی خوب جانتاہے جو ہدا یت لے کر آیا اوراسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے ۔
۸۶ ۔ اور تجھے یہ توقع نہ تھی کہ یہ کتاب تجھ پر نازل کی جائے گی . مگر یہ محض تہرے رب کی رحمت سے تجھ پرنازل ہوئی ہے پس ہر گز کافروں کامدد گار نہ ہونا ۔
۸۷۔ اور بعد از نزول وہ تجھے آیات خداکی تبلیغ سے روک نہ دیں . انھیں خداکی طرف دعوت دے اور مشرکوں میں سے نہ ہو ۔
۸۸۔ اور خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکارو کیونکہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں . اس کی ذات کے سواہر شے فانی ہے . حکم اسی کا ہے اور سب کچھ اسی کی طرف لوٹ جائے گا ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma