سوره قصص / آیه 18 - 22

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16


۱۸۔فاصبح فی المدینة خائفا یترقب فاذاالذی استنصرہ بالا مس یستصرخہ قال لہ موسی انک لغوی مبین
۱۹۔ فلما ان اراد ان یبطش بالذی ھو عدو لھما قال یموسی اترید ان تقتلنی کماقتلت کما تفسا م با لا مس ان ترید الاان تکون جبّار فی الارض وما ترید ان تکون من المصلحین
۲۰۔ وجاء من اقصالمدینة یسعٰی قال یموسٰی ان الملا یاتمرون بک لیقتلوک فاخرج انی لک من النصحین
۲۱۔ فخرج منھا خائفا یترقب قال رب نجنی من القوم الظلمین
۲۲ ۔ ولما توجہ تلقاء مدین قال عسی ربی ان یھدینی سواء السبیل


ترجمہ


۱۸۔ موسٰی نے شہر میں بحالت خوف صبح کی جبکہ ہر لحظ وہ کسی حاد ثے ( او رکسی کبر ) کے انتظار مین تھا .ناگہاں اس نے دیکھا کہ وہی شخص جس نے کل اس سے مدد مانگی تھی .آج پھراسے پکار رہاہے اوراس سے نصرت طلب کررہا ہے .موسٰی نے اس سے کہاکہ تو آشکار ا طور پر گمراہ ہے ۔
۱۹۔ پس جب اس ( موسٰی ) نے ارادہ کیا کہ ا س شخص کوجوان دونوں کادشمن تھا پکڑلے تواس نے کہا : اے موسٰی ! کیا تو آج مجھے بھی اسی طرح قتل کرناچہاتاہے جس طرح تو نے کل ایک شخص کو قتل کیاتھا . کیا تو چاہتاہے کہ تو زمین میںظالم بن کر رہے اور کیا تو مصلحین میں سے نہیں ہوناچاہتا ؟
۲۰ ۔ (اس وقت ) ایک شخص شہر کے دور کے حصّہ سے (فرعونیوں کے مرکز سے ) تیزی سے آیا اور کہا کہ سردار تیرے بارے میں مشورہ کررہے ہیں کہ تجھے قتل کردیں . پس توفورا ً شہر سے نکل جاکہ میں تیراخیر خوا ہ ہوں ۔
۲۱۔ وہ شہر سے ڈرتے ہوئے نکلا اور ہر لحظ کسی حادثے کاکھٹکاتھا ۔(اس نے خداسے دعاکی ) : اے میرے رب ! تومجھے ان ظالم لوگوں سے نجات دے ۔
۲۲۔ اورجب ا س نے مدین کی طرف رخ کیاتو کہا : مجھے امید ہے کہ میرا ر ب مجھے راہ راست کی ھدایت کریگا ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma