سوره شوری/ آیه 9- 12

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5

۹۔اٴَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِہِ اٴَوْلِیاء َ فَاللَّہُ ہُوَ الْوَلِیُّ وَ ہُوَ یُحْیِ الْمَوْتی وَ ہُوَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیرٌ ۔
۱۰۔وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فیہِ مِنْ شَیْء ٍ فَحُکْمُہُ إِلَی اللَّہِ ذلِکُمُ اللَّہُ رَبِّی عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ إِلَیْہِ اٴُنیبُ ۔
۱۱۔فاطِرُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ اٴَنْفُسِکُمْ اٴَزْواجاً وَ مِنَ الْاٴَنْعامِ اٴَزْواجاً یَذْرَؤُکُمْ فیہِ لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْء ٌ وَ ہُوَ السَّمیعُ الْبَصیرُ ۔
۱۲۔ لَہُ مَقالیدُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَشاء ُ وَ یَقْدِرُ إِنَّہُ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلیم۔

ترجمہ

۹۔ آیاانہوں نے خداکے علاوہ دوسروں کو اپناولی بنالیاہے ؟ جبکہ ولی توصرف اللہ ہے اور وہی مُردوں کوزندہ کرتاہے اوروہی ہرچیز پرقادر ہے۔
۱۰۔ تم جس چیز میں بھی اختلاف کرتے ہو اس کافیصلہ خدا کے ہاتھ ہے ، وہی خدامیراپروردگار ہے ، میں نے اسی پر بھروسہ کیاہے اوراسی کی طرف پلٹ جاؤں گا ۔
۱۱۔ وہ ہی آسمانوں اور زمین کو پیداکرنے والاہے اور تمہاری جنس ہی سے تمہارے لیے جوڑا بنایا ہے اورجانور وں میں بھی جوڑے بنائے ہیں . اوراسی (جورے ہونے کے ) کے ذریعے تمہاری تعداد بڑھاتاہے ، اس کی مثل کوئی چیز نہیں ہے وہی سننے اور دیکھنے والاہے۔
۱۲۔ آسمانوں اور زمین کی چابیاں اسی کے پاس ہیں . جن کے لیے چاہتا ہے اس کارزق وسیع کر دیتاہے اور جس کے لیے چاہتا ہے محدود کردیتاہے یقینا وہ ہرچیزسے آگاہ ہے۔
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma