سورہٴ دخان کے مضامین اور فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 21
یہ ” حوامیم “کی ساتھ سُورتوںمیں سے پانچو یں سُورت ہے ،چونکہ یہ مکّہ سُورتوں میں سے ہے لہذا انہیں کے مضامین کی حامل بھی ہے، یعنی اس میںزیادہ گفتگو مبداءٴ،معاداورقرآن پاک کے بارے میں کی گئی ہے ۔
اس بارے میں اس کی آیت یوں منظم کی گئی ہیں کہ سوئے ہُوئے اورغافل دلوں کوجھنجھوڑ کر بیدارکررہی ہیں اورانہیں ایمان تقویٰ، حق اور عدالت کی دعوات دے رہی ہیں۔
اس سُورت کوساتھ حصّوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے:
۱۔سُورت کی ابتداء حروفِ مقطعات سے ہوتی ہے، پھر عظمت ِ قرآن کاتذکرہ ہے اوراسی تذکرے میں پہلی بار بتا یاگیاہے کہ اِس کانزُو ل شبِ قدر میں ہوا ہے ۔
۲۔اس کے دوسرے حِصّے میںخدا کی توحید کاذکر ہے اور کائنات میں اس کی عظمت کی کچھ نشانیوں کابیان ہے ۔
۳۔اس کے اچھے خاصِے حصّےمیں کفّار کاانجام اورانہیں ملنے والے طرح طرح کے درد ناک عذاب کاتذ کرہ ہے ۔
۴۔اس کے ایک اورحِصّے میں ان غافلوں کوخوابِ غفلت سے بیدارکرنے کے لیے فرعون اور فرعون کے ساتھیوں اور بنی اسرائیل کے مقابلے میں فرعونیوں کی زبردست شکست اور تباہی و بر بادی کے تذ کرے ہیں۔
۵۔آ یات کے ایک حصّے میں قیامت کے مسئلے کو بیان کیاگیاہے اوراس دن جہنمیوں کے درد ناک عذاب اورپر ہیز گاروں کے لیے رُوح پر ور جزاء کو بیان کیاگیاہے ۔
۶۔متعددآ یات میں تخلیق کائنات کامقصد بیان کیاگیا ہے بتا یاگیا ہے کہ آسمان و زمین کی تخلیق بے فائدہ نہیں ہے ۔
۷۔جس طرح سُورت کاآغاز عظمت قرآن کے ذکر سے ہواہے ،اسی طرح اس کا اختتام بھی قرآن کی عظمت کے تذ کرے کے ساتھ ہو تاہے ۔
اس سُورت ی دسویں آ یت میں ” دخان مبین “کالفظ آ یاہے . اس لیے اس کا نام سُورہٴ” دخان “ہے ۔

سُورہٴ ”دخان “کی تلاوت کا ثواب

پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی حدیث ہے :
” من قراٴ سُورة الدخان لیلة الجمعةویوم الجمعة بنی اللہ لہ بیّافی الجنّة “۔
” جو شخص شب جمعہ اور جمعہ کے دن سُورہ دخان کی تلاوت کرے گا خدااس کے بہشت میں گھر بنائے گا ( ۱)
آ پ ہی سے روایت ہے ۔
” من قراٴسُورپةالدّخان فی لیلة، اصبح لیستغفرلہ سبعون الف ملک “
” جوشخص سُورہٴ دخان کوپڑ ھے ، ایسی حالت میں صبح کر ے گا کہ ستّر ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہوں گے ( ۲)
ایک اورحدیث میں ابوحمز ہ ثمانی نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے یوں روایت کی ہے :
’ من قراٴ سورةالدخان فی فرائضہ ونوافلہ بعثہ اللہ من الاٰمنین یوم القیامة، والظلّہ تحت ظل عرشہ ، وحاسبہ حساباً یسیراً ،واعطی کتاب بہ بیمینہ “۔
” جوشخص اپنی فرض ونقل نمازوںمیں سُورہٴ دخان کی تلاوت کرے گا خدااسے ان لوگوں کے ساتھ محشور کرے گا جوقیامت کے دن امن وامان میں ہوںگے ، اسے اپنے عرش کے زیر سایہ رکھّے گا،ان کاحساب آسان طریقے سے لے گا اوراس کے نامہٴ اعمال کو اس کے دائیں ہاتھ میںدے گا “ ( ۳) ۔
۱۔مجمع البیان ،جلد ۹،سُورہٴ دخان کا آغاز ۔
۲۔ مجمع البیان ،جلد ۹،سُورہٴ دخان کا آغاز ۔
۳۔مجمع البیان ،جلد ۹،سُورہٴ دخان کا آغاز ۔ 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma