ظالموں کادرد ناک انجام دیکھو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره مؤمن/ آیه 23- 27سوره مؤمن/ آیه 21- 22

چونکہ قرآن مجید کا بہت سی آیات میں طریقہ کار یہی رہا ہے کہ حساس اوراصولی وکلّی قاعدوں کوذکرکرنے کے بعد انہیں جزئی اور محسوس مسائل کے ساتھ ملادیتاہے . اور انسان کاہاتھ پکڑکراسے ان مسائل کی تحقیقات کے لیے گزشتہ اورحال کے حالات کا مشاہدہ کرنے کے لیے جاتاہے . زیرنظر آیات کی بھی یہی کیفیت ہے جن میں مبداٴ ومعاد ،اعمال کی سخت جانچ پڑتال اورسرکشی اور گناہ کے خطرناک نتائج کے ذکر کے بعد لوگوں کوگزشتہ امتوں کے حالا ت منجملہ فرعون اور فرعونیوں کے حالات کامطالعہ کرنے کی دعوت دے رہاہے ۔
سب سے پہلے فرمایاگیاہے :آ یا انہوں نے روئے زمین کی سیر نہیں کی تاکہ وہ ان لوگوں کانجام دیکھتے جوان سے پہلے گزرچکے ہیں کہ کیاہوا (اٴَ وَ لَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ کانُوا مِنْ قَبْلِہِم)۔
یہ کوئی مرتب کردہ تاریخ نہیں ہے جس کے اصل اورصحیح ہونے میں کسی قسم کاشک کیاجا سکے ، یہ تو ایک زند ہ تاریخ ہے جواپنی زبان ِ بے زبانی سے پکار رہی ہے . تباہ کاروں کے محلوں کے کھنڈرات سرکشوں کے عذاب شدہ شہرمٹی تلے سوئے ہوئے لوگوں کی گلی سٹری بوسیدہ ہڈیاں اورزمین میںملی ہوئی سربفلک عمارتیں واقعی تاریخ کے ایسے سبق آموزجملے ہیں جوحقائق کو بے کم و کاست بیان کررہے ہیں ۔
پھرفرمایاگیا ہے : وہ ایسے لوگ تھے جو زمین میں اہم آثارکے اعتبار سے ان سے زیادہ طاقتور تھے (کانُوا ہُمْ اٴَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّةً وَ آثاراً فِی الْاٴَرْض)۔
وہ اس قدر طاقتور حکومتوں ،عظیم لشکروں اور روشن مادی تمدن کے مالک تھے کہ مشرکین مکہ کی زندگی توان کے نزدیک ایک باز یچہ ٴ اطفال سے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہے ۔
” اٴَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّةً “ کہہ کران کی سیاسی اورفوجی طاقت کے بار ے میں بھی بتایاجارہاہے اور اقتصادی و علمی طاقت کے بار ے میں بھی ۔
” آثاراً فِی الْاٴَرْض“ کی تعبیرسے ممکن ہے کہ ان کی عظیم زرعی ترقی کی طرف اشارہ ہوجیساکہ سورہٴ روم کی آیت ۹ میں بھی آیاہے کہ :
اٴَ وَ لَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ کانُوا اٴَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّةً وَ اٴَثارُوا الْاٴَرْضَ وَ عَمَرُوہا اٴَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوہا
” کیا ان لوگوں نے زمین کی سیرنہیں کی کہ ان لوگوں کاانجام دیکھتے جوا ن سے پہلے تھے کہ وہ کیا ہوئے ؟ وہ بہت ہی طاقتور تھے اور زمین کو ( کھیتی باڑی کے لیے ) وگرگون کرتے تھے اوران سے زیادہ اُن لوگوں نے اسے آبادکیاتھا “ ۔
یہ بھی ہوسکتاہے کہ اس سے بڑ ی بڑی اورمحکم عمارتوں کی طرف ارشادفرماتاہے :
اٴَ تَبْنُونَ بِکُلِّ ریعٍ آیَةً تَعْبَثُونَ ،وَ تَتَّخِذُونَ مَصانِعَ لَعَلَّکُمْ تَخْلُدُونَ
آیاتم ہربلندمکان پر اپنی خواہشات ِ نفسانی کی نشانی تعمیرکرتے ہواور محکم قصر اورقلعے تعمیرکرتے ہو ؟ گو یا تم اس دنیا میں ہمیشہ رہوگے ۔
(شعرا ، ۱۲۸، ۱۲۹)
اور آیت کے آخرمیں ان سرکش قوموں کاانجام ایک مختصر سے جملے میں یوں بیان کیاگیاہے : خدانے انہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیااورکوئی نہ تھا کہ ان کادفاع کرتا اورانہیں عذابِ الہٰی سے بچاتا(فَاٴَخَذَہُمُ اللَّہُ بِذُنُوبِہِمْ وَ ما کانَ لَہُمْ مِنَ اللَّہِ مِنْ واق)۔
یہ تو افرادی قوت کی کثر ت انہیں عذاب الہٰی سے بچاسکی اورنہ ہی طاقت ، شان وشوکت اور بے حساب مال ودولت ۔
قرآن مجید میںکئی بار ” اخذ “ (پکڑنا ) سزادینے کی معنی میں آیاہے کیونکہ کسی کوسخت ترین سزادینے کیلئے پہلے اسے پکڑتے ہیں اور پھرسزا دیتے ہیں ۔
جوچیز پہلے اجمالی طور بیان کی گئی ہے اس تشریح کرتے ہوئے فرمایاگیا ہے : خدا کی یہ درد ناک سزااس لیے تھی کیونکہ ان کے رسول دلائل لے کران کے پاس آتے رہتے تھے اوروہ سب کاانکار کردیا کرتے تھے (ذلِکَ بِاٴَنَّہُمْ کانَتْ تَاٴْتیہِمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّناتِ فَکَفَرُوا )۔
ایسانہیں تھاکہ وہ غافل یابے خبرتھے یاان سے سر زد ہونے والے گناہ اتما م حجت نہ کرنے کی وجہ سے تھے ، ان کے پاس پیغمبربھی مسلسل آیاکرتے تھے ( جیسا کہ ” کانت تاٴ تیھم “ کی تعبیرسے استفادہ ہوتاہے ) لیکن ان سب کے باوجود انہوں نے احکام الہٰی کے آگے سرتسلیم خم نہیں کی.وہ ہدایت کے چراغوں کوگل کردیتے ، ہمدرد رسولوں سے منہ پھیرلیتے بلکہ کبھی توانہیں شہید کردیتے ۔
ایسے ہی موقع پرخدانے ان کی گرفت کی (فَاٴَخَذَہُمُ اللَّہُ )۔
کیونکہ وہ طاقتور اورسخت عذاب دینے والاہے (إِنَّہُ قَوِیٌّ شَدیدُ الْعِقابِ)۔
رحمت کے موقع پر” ارحم الراحمین “ اورغضب کے مقام پر ” اشد المعاقبین“ ہے ۔
سوره مؤمن/ آیه 23- 27سوره مؤمن/ آیه 21- 22
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma