سوره مؤمنون / آیه 68 - 74

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 14
منکرین کی بہانہ سازیاںجہالت میں ڈوبے ہوئے دل

۶۸ اٴَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اٴَمْ جَائَھُمْ مَا لَمْ یَاٴْتِ آبَائَھُمَ الْاٴَوَّلِینَ
۶۹ اٴَمْ لَمْ یَعْرِفُوا رَسُولَھُمْ فَھُمْ لَہُ مُنکِرُونَ
۷۰ اٴَمْ یَقُولُونَ بِہِ جِنَّةٌ بَلْ جَائَھُمْ بِالْحَقِّ وَاٴَکْثَرُھُمْ لِلْحَقِّ کَارِھُونَ
۷۱ وَلَوْ اتَّبَعَ الْحَقُّ اٴَھْوَائَھُمْ لَفَسَدَتْ السَّمَاوَاتُ وَالْاٴَرْضُ وَمَنْ فِیھِنَّ بَلْ اٴَتَیْنَاھُمْ بِذِکْرِھِمْ فَھُمْ عَنْ ذِکْرِھِمْ مُعْرِضُونَ
۷۲ اٴَمْ تَسْاٴَلُھُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّکَ خَیْرٌ وَھُوَ خَیْرُ الرَّازِقِینَ
۷۳ وَإِنَّکَ لَتَدْعُوھُمْ إِلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ
۷۴ وَإِنَّ الَّذِینَ لَایُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنْ الصِّرَاطِ لَنَاکِبُونَ

ترجمہ

۶۸۔ کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا ان کے لئے ایسی بات آئی ہے کہ جو ان کے بڑوں کے پاس نہ آئی تھی؟
۶۹۔ یا پھر کیا اپنے رسول کو پہچانتے نہیں (اور اس کے ماضی کو نہیں جانتے) اس لئے اس کا انکار کرتے ہیں ۔
۷۰۔ یا پھر کیا یہ اُسے دیوانہ سمجھتے ہیں؟ بلکہ وہ تو ان کے لئے حق لایا ہے لیکن ان میں سے اکثر کو حق ناگوار ہے ۔
۷۱۔ اور اگر حق ان کی پیروی کرنے لگے تو آسمان وزمین اور جو کچھ ان میں ہے سب تباہ ہوجائے، لیکن ہم نے انھیں قرآن دیا ہے کہ جو یاددہانی ہے (اور ان کے لئے باعثِ شرف ہے) ۔ لیکن وہ ایسی چیز سے روگرداں ہیں ۔
۷۲۔ یا پھر کیا ان سے (اپنی اس دعوت کے بدلے) کوئی مزدوری چاہتا ہے؟ جبکہ تیرے لئے تو تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔
۷۳۔تو تو یقیناً انھیں صراط مستقیم کی دعوت دیتا ہے ۔
۷۴۔لیکن جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، وہ اس راہ سے منحرف ہیں ۔
منکرین کی بہانہ سازیاںجہالت میں ڈوبے ہوئے دل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma