سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

کپڑا پہن کر غسل کرنا [غسل ارتماسی]

سوال: سوئمنگ پل وغیرہ میں کپڑے پہن کر غسل ارتماسی کیا جاسکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: کپڑے پہن کر غسل ارتماسی کرنے میں اشکال ہے لیکن اگر اسی کپڑے پر غسل ترتیبی یوں کیا جائے کہ پانی کپڑے کے نیچے سے ہوتا ہوا جسم پر آرہا ہواور بدن کا تھوڑا حصہ پانی سے باہر ہو اور پھر پانی میں چلاجائے تو اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

دوسرے شخص کو وضو اور غسل کرانے کا حکم [غسل کے شرایط]

سوال: اگر کوئی کسی اورکو وضو یا غسل کرائے تو کیا یہ صحیح ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب: اس کا وضو اور غسل باطل ہے، لیکن یہ کہ جب دوسرا اس کے بدن پر پانی ڈال ڈالے اور وہ خود ہی اپنے آپ کو دھلے تو صحیح ہے، لیکن یہ کام ضروری مواقع کے علاوہ مکروہ ہے۔

حائض خاتون کا غسل جنابت [جنابت]

سوال: اگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔

ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جانے کی صورت میں غسل جنابت کرنا [جنابت]

سوال: سوال ۸۷۔اگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔

قصد قربت کی نیت کے غسل سے نماز پڑھنا [احکام غسل مستحب]

سوال: اگر کسی شخص کے ذمہ کوئی غسل نہ ہو تو کیا وہ شخص قصد قربت کی نیت سے غسل کرکے اسی غسل کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب: جائز نہیں ہے۔

غسل میں معمول سے زیادہ پانی استعمال کرنا [اقسام و احکام غسل]

سوال: کیا پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کے لئے نقصان دہ ہے؟ اور اگر کسی شخص کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے کو دھونے سے پہلے غسل کرلے تو کیا اس کا غسل صحیح ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب: پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کو نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اگر پانی کا اصراف ہو تو اصراف کی مقدار حرام ہے، اگر پسینا پانی کو مضاف نہ کرے تو غسل صحیح ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے پسینے کو دھوئے، اس کے بعد غسل کرلے۔

معاشرے میں نشاط کو ایجاد کرنے کے لئے جھوٹی خبروں کو بیان کرنا [مختلف مسایل]

سوال: دلچسپ اور نشاط آور خبروں کے نشر کرنے کی کیا حدود ہیں؟ کیا نشاط کو ایجاد کرنے کے لئے مصلحتی جھوٹ کا سہارا لیا جاسکتا ہے؟
جواب دیدیا گیا: نشاط کا ایجاد کرنا جھوٹ کا مجوّز نہیں ہے ۔

ظالم اور دوسروں کے حق پر ڈانکہ ڈالنے والوں سے مقابلہ میں مسلمانوں کا قتل ہو جانا [دفاع]

سوال: ہندوستان سے، برطانیہ کا قبضہ ختم ہونے اور اس کے مسلمان نشین صوبہ ”جمووکشمیر“ میں تقسیم ہونے کے بعد مسلمانوں کے مطالبہ اور تقسیم کے قانون کے برخلاف لشکر کشی، زورگوئی اور طاقت کے زور پر، یہ علاقہ، ہندوستان کے قبضہ میں آگیا، مسلمانوں نے اپنے مذہب، کلچر اور ناموس کی حفاظت اور آزادی کی خاطر، قبضہ کرنے والوں کے خلاف قیام کیا ہے اور اس جدوجہد میں بدترین مصائب منجملہ قتل عام، ٹارچر، قید، لوٹ مار وغیره میں گرفتار ہوئے ہیں، کیا اس قیام اور جد وجہد کی خاطر، قتل ہونے والے مسلمان، شہید کہلائیںگے، نیز کیا یہ تحریک، جہاد شمار ہوگی؟
جواب دیدیا گیا: جب تک مسلمانوں کی جان، مال، ناموس کی حفاظت اور بقائے اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کے لئے دفاع اور کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ عمل ،جہاد ہے اور ان میں سے جو لوگ اس راہ میں قتل ہوئے ہیں، وہ شہید ہیں، لیکن کوشش کریں کہ مجتہد یا اس کے نمائندے سے، حکم، ضرور حاصل کریں ۔

انسان کے بدن کے سلولی ژن کا تغییر کرنا [ڈاکٹری کے مسایل]

سوال: دنیائے طب میں یہ بات متداول ہے کہ نہایت باریک موجودات جیسے انسانی و غیر انسانی سلول میں موجود خلیہ اور ژین کے اوپر آزمایشات کی جاتی ہیں جس سے انسان و غیر انسان سب کے جسم کی بناوٹ اور ساخت میں تغیر و تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، اس تمہید کے ضمن میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت کریں:

الف۔ کیا ایسا کرنا (ان موجودات اوپر آزمایش کرنا) جائز ہے؟

ب۔ اگر یہ معالجہ کی غرض سے نہ ہو مگر طبی کشف و ارتقاء کے لیے ہو تو کیا جائز ہے؟

ج۔ اگر یہ عمل نطفہ یا حمل پر انجام دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب: الف۔ اگر یہ تغیرات و تبدیلیاں مثبت ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
ب۔ اگر مثبت ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
ج۔ گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے ۔

جو نمازیں حافظہ ختم ہوجانے کی وجہ سے نہیں پڑھی گئیں [والدین کی قضا نماز]

سوال: والدین کے وہ نماز اور روزے جو آخری عمر میں اس وقت قضا ہوئے جب وہ اس قدر بوڑھے ہوگئے تھے کہ اپنے نزدیکی بعض رشتہ داروں کونہیں پہچانتے تھے اور ان کا حافظہ بھی ختم ہوچکا تھا ،بڑے بیٹے پر واجب ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر نماز کے اوقات کو نہ پہچان سکیں تو واجب نہیں ہے ۔

کنویں کے پانی میں نجاست کا اثر انداز ہونا [مطلق پانی]

سوال: خوزستان کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات میں قلیل پانی کے تین کنوئیں ایک دوسرے کے نزدیک ہیں ، ان میں سے ایک کنوئیں میں کتے نے لعاب دہن گرایا ہے اور دوسرے کنوئیں میں نجس چیز گر گئی ہے لیکن تیسرا کنواں پاک ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ان تینوں میں سے کونسا کنواں پاک ہے ؟ اس صورت میں کہ شبہہ ، شبہ محصورہ ہے۔ کیا تینوں سے اجتناب ضروری ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر کنوئیں معمولی ہوں کہ ان میں سے پانی ابلتا ہو تو نجس چیز کے گرنے سے پانی نجس نہیں ہوتا مگر اس صورت میں جب ان کا رنگ ، ذائقہ یا بو تبدیل ہوجائے ۔

شہر کے اطراف میں صنعتی مراکز کی وجہ سے حدترخص کا معین نہ ہونا [حد ترخص تک پہنچ جائے]

سوال: شہروں کی وسعت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر، حدترخص کو معین کرنا مشکل ہوگیا ہے ، توضیح المسائل میں حدترخص کی جو تعریف بیان ہوئی ہے وہ شہر اور آبادی کی آخری دیوار ہے ،اس وقت آخری دیوار اور گھر کے بجائے صعنتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ ہیں جنہوں نے ہر طرف سے شہر کا احاطہ کررکھا ہے۔ اس بناء پرنماز و روزہ انجام دینے کے لئے وطن میں آنے والے یا سفر پر جانے والے کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اکثر صنعتی مراکز اور فیکٹری وغیرہ شہر سے باہر ہوتی ہیں اور وہ شہر کا جزء شمار نہیں ہوتی ہیں ۔

دریا کے پانی سے طہارت کرنا [مضاف پانی]

سوال: خلیج فارس (Persian Gulf)کا پانی، دریای عمان اور دوسرے دریاوٴں کے جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہے اس طرح کہ ہر میٹر مکعب میں تین ہزار دو سو کیلو گرام نمک موجود ہے ۔ کیا یہ پانی مضاف پانی کا حکم رکھتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب : اس طرح کا پانی مضاف نہیں ہے اور ایسے پانی سے دھلنا طہارت کا باعث بنتاہے ۔

ٹنکی کے پائپ سے پانی کھولتے وقت جو سفید رنگ کا پانی نکلتا ہے [مضاف پانی]

سوال: کبھی کبھی ٹنکی سے جو پانی نکلتا ہے اس کا رنگ بالکل سفید ہوتا ہے اور کچھ دیر اس کو برتن میں رکھنے کے بعد وہ پانی صاف ہو جاتا ہے ، کیا شروع میں یہ پانی مضاف ہوتا ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب : مضاف نہیں ہے بلکہ یہ ہوا کے بلبلے ہیں جو پانی کو اس رنگ کا کردیتے ہیں۔

گندہ پانی کا دریا اور نہروں میں گرانا [استعمال شده پانی]

سوال: نہروں، تالابوں اور دریا میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور گندا پانی پھینکنا جو پانی کے جانوروں کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ ماحول، فضا اور طبیعت کو آلودہ کرنے کا سبب ہے، کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: دریا، ندی اور نہر کا آلودہ کرنا اس حد تک کہ اس کے جانور ہلاک ہو جائیں، جس کے نتیجہ میں لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے، جایز نہیں ہے۔

سجدہ کی حالت میں اعضاء سجدہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کا زمین پر رکھنا [سجده کی سات جگہیں]

سوال: سجدہ کی حالت میں اعضائے سجدہ اور ناک کے علاوہ دوسرے اعضاء کو زمین پر رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ جیسے پیر کی دوسری انگلیاں، پیشانی کے اوپر کا حصہ اور کہنیاں وغیرہ ۔
جواب دیدیا گیا: جواب : کوئی حرج نہیں ہے ۔

نکاح متعہ (وقتی شادی) کے ذریعہ لڑکی اور لڑکے کے تعلقات [شادی (ازدواج)]

سوال: اگر کوئی لڑکا اور لڑکی، نکاح متعہ کے ذریعہ ، ایک دوسرے سے جائز رابطے رکھنا چاہتے ہوں تو درج ذیل صورتوں میں، کیا شرائط ہیں ؟
الف) اگر رابطہ عام معمول کے مطابق فقط ملازمت یا تعلیمی رابطہ ہو .
ب) اگر رابطہ ، فقط جنسی لذّت حاصل کرنے کیلئے ہو البتہ دخول کے علاوہ .
ج) اگر تعلقات جنسی (مقاربت) ہوں .
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ نکاح متعہ ایک ہی قسم کا ہوتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور یہ سب فوائد اورنتائج اس میں جمع ہیں مگر یہ کہ عقد متعہ کے ضمن میں یہ شرط رکھیں کہ جنسی تعلقات نہیں ہوں گے اور ہر حال میں، باپ کی اجازت کا حکم شرط ہے .

کپڑے دھونے کی وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو بار پانی نکالتی ہیں [کپڑےدهونے کی مشین]

سوال: کیا کپڑے دھونے کی نئی مشینیں ، کپڑے کی نجاست کو پاک کرتی ہیں ؟ خاص طور سے وہ مشینیں جو ایک بار دھوتی ہیں اور دو مرتبہ پانی نکالتی ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: جواب : جی ہاں ، پاک کرتی ہیں ۔

جھینگا مچھلی کو بنانے میں شراب کا استعمال [کهانے پینے کی حرام چیریں]

سوال: میں نے ایک قسم کی جھینگا مچھلی خریدی جس کو بنانے میں چاول کی شراب کا استعمال ہوا ہے ، کیا ایسی جھینگا مچھلی کو کھایا جاسکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جائز نہیں ہے ۔

زخم کے اوپر کی سخت کھال کا جسم سے جدا ہونا [بدن سے جدا ہونے والے عضو ]

سوال: زخم کے اوپر کی سخت کھال جس سے الگ ہونے کے بعد نجس شمار ہوتی ہے ؟ (نجاست کی شرط کیا ہے ؟)
جواب دیدیا گیا: احتیاط واجب کی بناء پر اگر وہ سخت کھال درد اور جلن کے ساتھ الگ ہو تو نجس ہے ، لیکن اگر اس میں سرایت کرنے والی رطوبت موجود نہ ہو دوسری چیزوں سے ملنے کی بناء پر وہ دوسری چیزیں نجس نہیں ہوتی۔

اعلمیت کے احتمال کا کافی نہ ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

سوال: کیا اعلمیت کا احتمال دینا کافی ہے ؟
جواب دیدیا گیا: نہیں ، ملاک و معیار یقین ہے ۔

مرجع تقلید کے انتخاب میں غلطی کرنا [تقلیدکےمختلف مسایل]

سوال: ایسے شخص کی تقلید کا کیا حکم ہے جو پہلے کسی مجتہد کی تقلید کرتاتھا اور اپنے اعمال کو اس کے فتووں کے مطابق انجام دیتا تھا اور اب وہ مجتہد کو انتخاب کرنے میں اپنی غلطی کی طرف متوجہ ہوا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر تحقیق کے ساتھ اپنے مجتہد کا انتخاب کیا تھا تو اس کے گزشتہ اعمال کی قضا نہیں ہے ۔

ایسی چیزیں دوسرے ممالک کو بیچنا جن سے الکحل والی شراب بنتی ہو [حرام مشاغل]

سوال: ہم چقندر یا گنے کے اس شیرہ کو جو شکر کے گُودے کا جزء ہوتا ہے ، ایک دوسرے ملک میں بیچنا چاہتے تھے ، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اس شیرہ سے الکحل والی شراب بنانا چاہتے ہیں ، کیا جناب عالی اس شیرہ کو دوسرے ممالک میں بیچنے کو جائز سمجھتے ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: احتیاط یہ ہے کہ اس کو ترک کردیں ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [کپڑےدهونے کی مشین]

سوال: کیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
جواب دیدیا گیا: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

شکار کرنے والی اس بندوق سے شکارجس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے [اسلحه سے شکار]

سوال: شکار کرنیوالی اس بندوق سے شکار کرنے کا کیا حکم ہے جس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر وہ جانور کے بدن میں سوراخ کردے اور خون باہر آجائے تو حلال ہے ، لیکن اگر جانور کے پاس اس وقت پہنچے جب وہ زندہ ہو تو اس کے سر کو کاٹ دیں ۔

نماز کے دوران امام جماعت کے وضو کا باطل ہوجانا [امام جماعت کےشرایط]

سوال: اگر نماز کے دوران امام جماعت کی ریح خارج ہوجائے تو امام جماعت کو کیا کرنا چاہئے ؟ نماز کو ترک کردے یا نماز کے بعد مومنین سے کہ اپنی نماز کو دوبارہ پڑھ لیں، یا اگر اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہو تو کیا کرے ؟
جواب دیدیا گیا: ایسے شخص کو آگے بڑھا دے جس میں جماعت کی امامت کے شرایط پائے جاتے ہوں تاکہ مومنین اپنی نماز کو اس کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور اگر کوئی ایسا شخص جماعت کی صف میں نہ ہو تو پھر اعلان کردے کہ میرا وضو باطل ہوگیا ہے (اور وضو باطل ہونے کی کیفیت کو بیان نہ کرے) اور آپ لوگ اپنی نمازوں کو جاری رکھیں ۔

سورہ حمد کے کچھ حصہ کو بغیر توجہ کے پڑھنے کی صورت میں سورہ حمد کی قرائت کی تکرار [پہلی اور دوسری رکعت میں قرائت]

سوال: ایک شخص نے سورہ حمد کو بغیر توجہ کے پڑھا ہے کیا اس کی تکرار کرنا جائز ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جائز نہیں ہے ، باقی نماز کو حضور قلب کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع میں جانا [جماعت کےاحکام]

سوال: نماز جماعت میں امام کے حمد و سورہ ختم کرتے ہی اگر ہم بھولے سے امام سے پہلے رکوع میں چلے جائیں تو کیا ہم دوبارہ کھڑے ہوجائیں اور امام کے ساتھ دوبارہ رکوع میں جائیں اور پھر احتیاطا نماز کو دوبارہ پڑھیں ؟ جس وقت امام رکوع سے پہلے اللہ اکبر کہہ رہا ہے اورہم بھولے سے رکوع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟ جس وقت امام جماعت قنوت میں مشغول ہو اور ہم بھولے سے رکو ع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر امام فورا رکوع میں چلا جائے تو کوئی حکم نہیں ہے لیکن اگر فاصلہ ہوجائے تو کھڑا ہو اور دوبارہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس میں داخل ہونے کی اجازت [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

سوال: جناب عالی کی نظر میں کسی کے خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس کی تعریف کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: کسی کے خصوصی مسائل سے مراد وہ امور ہیں جو کسی کے ذاتی مسائل اور اسرار سمجھے جاتے ہوں ۔
کل صفحات : 103