عزاداری میں سیاہ کپڑے پہننا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

عزاداری میں سیاہ کپڑے پہننا

سوال: کیا عزاداری میں سیاہ کپڑے پہننا صحیح ہے ؟
اجمالی جواب:
تفصیلی جواب: لوگوں کے درمیان یہ بات رائج ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کی موت کے غم میں سیاہ کپڑے پہنتے ہیں اور لباس کے اس رنگ کو غم وماتم کی علامت سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے خامس آل عبا کی عزاداری منانے کے لئے ایک مطلوب طریقہ ماہ محرم میں سیاہ کپڑے پہننا ہے ۔
تاریخ میں ملتا ہے : جس وقت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو بنی ہاشم نے سیاہ اور سخت لباس پہنے(١) ۔
بہت سی روایات میں آیا ہے : جس وقت(حضرت سید سجاد اور حضرت زینب کے خطبوں اور یزید کا راز فاش ہونے کی وجہ سے)یزید نے ہاشمی خاندان کو دمشق میں عزاداری کرنے کی اجازت دی تو ہاشمی اور قرشی خاندان کی عورتوںنے کالے کپڑے پہنے اور سات دن تک امام حسین اور شہدائے کربلا کی عزاداری منائی(٢) ۔ (٣) ۔
حوالہ جات:

١۔ لَمّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ صَلَواتُ اللهِ عَلَيْهِ لَبِسَ نِساءُ بَنِي هاشِمِ السَّوادَ وَ الْمُسوُحَ (بحارالانوار، ج 45، ص 188).
٢۔ فَلَمْ تَبْقَ هاشِمَيَّةٌ وَ لا قُرَشِيَّةٌ إِلاَّ وَ لَبِسَتِ السَّوادُ عَلَى الْحُسَيْنِ(عليه السلام) وَ نَدَبُوهُ عَلى ما نُقِلَ سَبْعَةُ أَيّام (مستدرك الوسائل، ج 3، ص 327).
یہ بات بھی بیان کردینا ضروری ہے کہ اگر چہ فقہاء نے روایات کی بنیاد پر خاص طور سے نماز میں سیاہ لباس کے مکروہ ہونے کا فتوی دیا ہے لیکن امام حسین (علیہ السلام) کی عزاداری کے لئے سیاہ لباس پہننا مکروہ نہیں ہے اور شاید سیاہ کپڑے پہننے کو ترجیح دی جائے کیونکہ اس میں شعائر الہی کی تعظیم کا پہلو پایا جاتا ہے ۔
٣۔ کتاب عاشورا ریشه ها، انگیزه ها، رویدادها، پیامدها، زیر نظر آیت الله مکارم شیرازی، ص81.
    
تاریخ انتشار: « 1392/07/01 »

منسلک صفحات

امام حسین (علیہ السلام) کی عزاداری میں کام وغیرہ کی چھٹی کرنا

عزاداری میں سر وسینہ پیٹنا

عزاداری میں نوحہ پڑھنا

مجالس عزاداری منعقد کرنے کی وصیت

عزاداری میں سیاہ کپڑے پہننا

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 2382