سوره مریم / آیه 73 - 76

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
تفسیرایک سوال کا جواب

۷۳ ۔ واذتتلی علیھم اٰیٰتنا بینت قال الذین کفرو اللذین اٰمنوا ای الفریقین خیرمقاما و احسن ندیا
۷۴ ۔وکم اھلکنا قبلھم من قرن ھم احسن اثاثاورء یا
۷۵ ۔ قل اھلکن فی الضلٰلة فلیمدد لہ الرحمٰن مدا حتٰی اذاراوامایوعد ون اماالعذاب واماالساعة فسیعلمون من ھو شرمکانا و ضعف جند ا
۷۶۔ویزید اللہ الذین اھتدواھدی والبٰقیٰت الصٰلحٰت خیر عند ربک ثوابا و خیرمرد


ترجمہ


۷۳۔ اور جس وقت ہمارے واضحا آیت انہیں سنائی جاتی ہیں تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں گرو ہوں (ہم اور تم ) میں سے کونساگروہ مرتبہ و مقام کے لحاظ سے بہتر ہے اورکس کی محبت و مشاورت کی محفلوں کی سج دھج بہتر ہے اور کس کی سخاوت بڑ ھ کر ہے ۔
۷۴۔ ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کیاہے کہ جن کامال و ثروت بھی ان سے زیادہ تھا اور ظاہر ی سج دھج میں بھی جوان سے زیادہ تھے ۔
۷۵۔ تم کہ دو کہ جوشخص گمراہی میں ہے خدا اسے اس وقت تک مہلت دیتا ہے کہ وہ اس چیز کو اپنی آنکھ سے خود دیکھ لے جس کا ان سے وعد ہ کیا گیاہے اوروہے اسی دنیاکا عذاب یاآخرت کاعذاب ۔ وہ ایسادن ہوگا جب وہ یہجان لیں گے کہ کس شخص کامقام زیادہ براہے اورکس کالشکرزیادہ کمزرور ہے ؟
۷۶۔ لیکن جن لوگوں نے ہدایت کی رہ ا ختیار کی ،خداوند تعالیٰ ان کی ہدایت کواور بڑھادیتا ہے ، وہ آثار واعمال صالح جو (انسان سے ) باقی رہ جاتے ہیں تیرے پروردگار میں ان کا ثوب اچھا اور انجا م زیادہ قدرقیمت والا ہے ۔

تفسیرایک سوال کا جواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma