سلامتی کے لئے تین اہم دستور

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
کامیابی کا راز
کامیابی کاراز آرام و تفریح

تین موضوع کی تمام عزیزوں کو نصیحت کرتا ہوں:
۱۔ جسمانی فعالیت (ورزش) کو اپنے لئے واجب قرار دیں ۔
۲۔ کھانے میں اعتدال کو فراموش نہ کریں ۔ اپنے کھانوں میں زیادہ سے زیادہ سبزیجات کا استعمال کریں ،یہ خیال نہ کریں کہ قوت اور سلامتی صرف چربی دار کھانوں اور گوشت میں ہے ۔ ممکن ہے کہ انسان کو شروع میں کم کھانے کی وجہ سے پریشانی ہو لیکن آہستہ آہستہ اس کی عادت ہوجائے گی اور اس سے زیادہ کھانے کی آرزو نہیں ہوگی ۔ بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جن کاوجود بہت ہی بابرکت ہے لیکن افسوس کہ جب انہوں نے علمی مہارتیں حاصل کرلیں اور لوگوں کے درمیان مشہور ہوگئے اور ان کے نام کا بول بالا ہوگیا تو ان میں کام کرنے کی ہمت نہیں رہی اور اب ان کے وجود سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا، اور یہ دنیائے اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔
لہذا بہتر ہے کہ مقدمہ واجب کے عنوان سے اپنی سلامتی کو محفوظ کرنے کی کوشش کریں اور اس کام میں کسی بھی طرح کی سستی سے کام نہ لیں ۔
۳۔ جیسا کہ حدیث شریف میں بیان ہوا ہے : انسان کو نئی قوت حاصل کرنے کیلئے استراحت اور تفریح کرنا چاہئے اوراس کو مقدمہ واجب کے عنوان سے حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ شیراز میں ایک طبیب نے مجھ سے کہا : اگر آپ چاہیں کہ ایک دن میں بہت زیادہ کام انجام دیں تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن ہفتہ میں ایک روز اپنی فکروں کو تمام کاموں سے خالی کردیں اوراس روز مطلقا کوئی کام انجام نہ دیں اور صرف آرام کریں ۔
میں کوشش کرتاہوں کہ اس طبیب کی بات پر عمل کروں ،اسی وجہ سے عام طور پر جمعہ کے روز ملاقات کا وقت نہیں رکھتا اور کوشش کرتا ہوں کہ جب ہوا مناسب ہو تو شہر میں نہ رہوں ،کیونکہ پے در پے ٹیلیفون کی آوازیں اور ملاقات کی پیش کش ،مشکل ایجاد کرتی ہیں ، لیکن کبھی کبھی مجبور ہوجاتا ہوں کہ اس عقیدہ کے برخلاف جمعہ کے روز جو کام مجھ پر تھونپے جاتے ہیں انہیں قبول کرلوں ، اور افسوس کہ طبیب کی اس تجویز پر عمل نہیں ہوپاتا ۔

کامیابی کاراز آرام و تفریح
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma