۲۔ عالم ہستی میں سب سے اہم حق

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اهداف قیام حسینى
فراموش شدہ حق اورزندہ شدہ باطل۱۔ حق اور باطل کی تعریف

سورہ حج کی ۶۲ویں آیت میں عالم ہستی کی تدبیرکے بارے میں گفتگو ہوئی ہے اور اس کے بعد والی آیت میں خداوندعالم کو حق مطلق بتایا گیا ہے، قرآن شریف اعلان کررہا ہے :
ذلک بان اللہ ھو الحق و ان ما یدعون من دونہ ھو الباطل و ان اللہ ھو العلی الکبیر“۔ یہ اس لئے ہے کہ بیشک خدا ہی برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور اللہ بہت زیادہ بلندمرتبہ اور عظمت والا ہے ۔
جی ہاں اس عالم ہستی میں سب سے اہم حق خداوند عالم کا ہے اور جو چیز جس قدر بھی اپنے پروردگار سے ارتباط برقرار کرے گی وہ اس سے اسی قدر نزدیک ہوگی اور اسی قدر حقانیت کو کسب کرے گی ۔قرآن کریم ، حق ہے کیونکہ خدا وندعالم کا کلام ہے ، انبیاء ، حق ہیں ،کیونکہ ان کو خدا وندعالم نے بھیجا ہے ، صحیح اسلامی حکومت حق ہے کیونکہ اس کے ساتھ خداوند عالم ہے اور اس کے مقابلہ میں ظالمین، ستمگر ، چور اور دنیا سے وابستہ افراد ہیں جو سب کے سب باطل ہیں ،کیونکہ وہ خداوند عالم سے دورہوگئے ہیں اور غیر خدا کو پکارتے ہیں ۔
جس وقت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے مکہ کو فتح کیا اور کعبہ میںداخل ہوئے تو خانہ کعبہ میں ۳۶۰ بت موجود تھے جو کہ مکہ او راس کے اطراف کے ۳۶۰ قبیلوں کے خدا تھے ، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ایک ایک بت کو اپنی چھڑی سے زمین پر گرادیا اور آیہ شریفہ ” جاء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا “ (۱) کی تلاوت فرمائی (۲) ۔
جی ہاں ! توحید اوریکتا پرستی پروردگار سے رابطہ برقرار کر نے کا سب سے اچھا اور سب سے صحیح راستہ حق ہے اور شرک و بت پرستی باطل ہے ۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی یاد مناتے وقت اس آیت کو اس وجہ سے بہت زیادہ دہرایا جاتا ہے کیونکہ طاغوت کی باطل ، فساد و باطل کو پھیلانے والی اور بیت المال کو ہڑپ کرجانے والی حکومت چلی گئی اور اسلامی حکومت جو کہ حق ہے آگئی اور اس نے اس کی جگہ لے لی، اور جس قدر بھی اسلامی حکومت عادل اورکامل ہوگی اور جس قدر بھی دین کے راستہ میں قدم بڑھائے گی ، اسی قدر حقانیت کو حاصل کرے گی ۔



۱۔ سورہ اسراء،آیت ۸۱۔ ترجمہ : حق آگیا اور باطل فنا ہوگیا کیونکہ باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے ۔
۲۔ تفسیر نمونہ ، ج ۱۲، ص ۲۳۵،مذکورہ آیت کے ذیل میں مراجعہ کریں ۔
فراموش شدہ حق اورزندہ شدہ باطل۱۔ حق اور باطل کی تعریف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma