مقصد اول اصلاح امت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اهداف قیام حسینى
قرآن مجید میں اصلاح کا لفظ :امام (علیہ السلام) کے قیام کے مقاصد

جس وقت امام حسین (علیہ السلام) یزید کی بیعت کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے اور آپ نے مدینہ سے نکلنے کا ارادہ کیا تو ایک چھوٹا لیکن بہت اہم وصیت نامہ تیار کیا اور اس کو اپنے بھائی محمد حنفیہ (۱) کے سپرد کیا اور ان کو مدینہ میں اپنے نمائندہ کے طور پر مقرر کیا تاکہ اس شہر کے حالات پر نظر رکھیں اور ضروری خبروں کو امام (علیہ السلام) تک پہنچائیں، امام (علیہ السلام) نے اس خط میںتحریر فرمایا :
انی لم اخرج اشرا ، و لا بطرا، ولا مفسدا ، ولا ظالما، انما خرجت لطلب الاصلاح فی امة جدی“۔ میں نے ہوا و ہوس کی وجہ سے قیام نہیں کیا اور دوسروں پر ظلم و فساد کا ارادہ بھی نہیں ہے (اور دنیا کے عہدوں ، مقام اور مال دنیا کو بھی پسند نہیں کرتا) بلکہ میں نے اپنے نانا کی امت کی اصلاح کے لئے قیام کیا ہے (۲)
دوسری جگہ پر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
اللھم انک تعلم انہ لم یکن ما کان منا تنافسا فی سلطان و لا التماسا من فضول الحطام ، و لکن لنری المعالم من دینک ، و نظھر الاصلاح فی بلادک“۔ خدایا تو بہتر جانتا ہے کہ ہمارا انقلاب اور قیام حکومت حاصل کرنے اور دنیا کے مال و دولت کے لئے نہیں ہے ،بلکہ مقصد یہ ہے کہ تیرے دین کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچاؤں اور شہروں میں اصلاحات کا آغاز کروں (۳) ۔
اس بناء پر امام حسین (علیہ السلام) کے قیام عاشوراکا پہلا مقصد اصلاح امت ہے ،اس موضوع کی اس اہمیت کو واضح کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن مجید میں مذکورہ اصلاح کو بطور خلاصہ بیان کریں :


 

۱۔ یہ امیر المومنین علی (علیہ السلام)کے بیٹے ہیں ، ”حنفیہ“ ان کی والدہ کا لقب ہے ، ان کی والدہ کانام خولہ بنت جعفر بن قیس ہے ۔ امام رضا (علیہ السلام) سے نقل ہوا ہے کہ امیر المومنین علی (علیہ السلام) فرماتے تھے : تمام محمد ، خدا کا عصیان کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، پوچھا گیا : یہ تمام محمد کون ہیں؟ فرمایا : محمد بن جعفر ، محمد بن ابی بکر، محمد بن ابی حذیفہ اور محمد بن امیر المومنین بن حنفیہ“ ۔
لیکن آپ کا امام حسین (علیہ السلام) کے ساتھ کربلا نہ آنا شایدکسی عذر یامصلحت کی وجہ سے ہو ،ان کی وفات اور محل دفن میں اختلاف ہے ، بعض نے آپ کی وفات ۸۰ ہجری اور محل دفن، جبل رضوی کہا ہے اور بعض نے طائف میں بیان کیا ہے (قصہ کربلا ، ص ۷۱) ۔
۲۔ فتوح بن اعثم، ج۵، ص۳ ۳، بحار الانوار، ج ۴۴ ، ص ۳۲۹۔
۳۔ بحار الانوار، ج ۱۰۰، ص ۸۰۔ تحف العقول ، سخنان امام حسین (علیہ السلام) ، اولین سخن) ۔

 

قرآن مجید میں اصلاح کا لفظ :امام (علیہ السلام) کے قیام کے مقاصد
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma