ایک اور سازش کا جواب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 06
”ظالم ترین افراد“فرزندان آدم کیلئے ایک اور فرمان

جیسا کہ ہم نے سابقہ سطور میں بیان کیا کہ قرونِ آخر کے کچھ ”دین ساز“ گروہ، اپنی غلط کاریوں کیلئے راہ ہموا کرنے کے لئے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ قرآن کی کچھ آیتوں کے غلط معنی کرکے مسئلہ خاتمیت پر اپنے مدعیٰ کے مطابق استدلال کریں حالاکہ ان آیات کا اس مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
ان آیات میں ایک آیت وہ ہے جس کا ذکر ہوچکا ہے ۔ بغیر اس کے کہ آیت کا سیاق و سباق دیکھیں وہ کہتے ہیں: اس آیت میں لفظ ”یاٴتینکم“ جو فعل مضارع ہے اور جس کے معنی ہیں ”تمھارے پاس آئے گا“ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ آئندہ بھی کچھ پیغمبر آسکتے ہیں ان کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا ہے ۔
لیکن اگر ہم تھوڑا پلٹ کر دیکھیں اور ان آیات پر نظر کریں جن میں خلقتِ آدم، ان کی بہشت میں سکونت، پھر بہشت سے ان کا اور ان کی زوجہ کا نکالا جانا بیان کیا گیا ہے، اور اس کا بھی لحاظ کریں کہ ان آیات میں مسلمان مخاطب نہیں ہیں بلکہ یہاں تمام انسانی معاشرے سے خطاب ہے، تو اس شبہ کا جواب واضح ہوجائے گا، کیونکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ تمام فرزندان آدم کے لئے بہت رسول آئے جن میں سے بہت سوں کا نام قرآن کریم میں لیا گیا ہے اور بہتوں کا نام کتب تاریخ میں ثبت ہے ۔
لیکن ان نیا مذہب گھڑنے والے افراد نے لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے پچھلی آیات کو نظر انداز کردیا ہے اور اس آیت کا مخاطب صف مسلمانوں کو قرار دیا ہے اور اس سے یہ نتیجہ برآمد کیا ہے کہ دوسرے رسولوں کے آنے کا ابھی امکان پایا جاتا ہے ۔
اس طرح مغالطے سابقاً بھی بہت ہوئے ہیں خصوصاً ان لوگوں کے درمیان جو کسی آیت یا اس کے ایک حصّہ کو بقیّہ سے جدا کرکے من مانے معنی نکالتے ہیں، اور اس سے قبل و بعد سے ان کو کوئی غرض نہیں ہوتی چاہے مفہوم برعکس ہوجائے ۔

۳۷ فَمَنْ اٴَظْلَمُ مِمَّنْ افْتَریٰ عَلَی اللهِ کَذِبًا اٴَوْ کَذَّبَ بِآیَاتِہِ اٴُوْلٰئِکَ یَنَالُھُمْ نَصِیبُھُمْ مِنَ الْکِتَابِ حَتَّی إِذَا جَائَتْھُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَھُمْ قَالُوا اٴَیْنَ مَا کُنتُمْ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَشَھِدُوا عَلیٰ اٴَنْفُسِھِمْ اٴَنَّھُمْ کَانُوا کَافِرِینَ-
ترجمہ
۳۷۔ ان لوگوں سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو خدا پر بہتان باندھیں، یا اس کی آیتوں کی تکذیب کریں! یہ لوگ جو کچھ ان کے مقدر میں ہے (اس جہاں کی نعمتوں میں سے) اس سے اپنا نصیبہ پائیں گے، یہاں تک کہ ہمارے فرستادہ (قبض ارواح کے فرشتے) انھیں لینے آ جائیں گے اور جانوں کو قبض کریں گے اور ان سے پوچھیں گے: کہاں ہیں تمھارے وہ معبود جنہیں تم خدا کے علاوہ پکارتے تھے؟ (وہ آج تمہاری مدد کو کیوں نہیں آتے؟) وہ کہیں گے کہ وہ (سب آج) گم ہوگئے (اور ہم سے دور ہوگئے) اور وہ اپنے بر خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے ۔

 

”ظالم ترین افراد“فرزندان آدم کیلئے ایک اور فرمان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma