قرآنی آیات کا ایک دوسرے سے ربط

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
سود خوری کی حرمت کے چند مراحلخشنا اور سزا دینا پیغمبر کے ہاتھ میں نہیں

گذشتہ آیات میں جنگ احد کے واقعات اور بہت سے درس موجود ہیںجو مسلمانوں نے عبرت آموز واوقعے سے حاصل کئے لیکن زیر نچر تین اور بعد والی چھ آیات چند ایک اقتصادی ، اجتماعی اور تربیتی پروگراموں پر مشتمل ہیں اور ان نو آیات کے بعد پھر از سر نو جنگ احد کا تذکرہ ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ انداز بیان بعض لوگوں کے لئے باعث تعجب ہو ۔ لیکن بنیادی امر پر توجہ کرنے سے یہ حقیقت آشکار ہو جاتی ہے اور وہ یہ ہے :
قرآن کوئی کلاسیکی کتاب نہیں ہے جو کئی فصول و ابواب کی حامل ہو اور اس کے ابواب و فصول کے درمیان ایک خاص ربط ملحوظ رکھا گیا ہو بلکہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو تیئس سال کی مدت میں مختلف تربیتی ضروریات کے مطابق مختلف اوقات و مقامات میں قسط وار نازل ہوتی رہی ایک دن واقعہ احد پیش آتا ہے اور مختلف جنگی پروگرام چند ایک وآیات کے ضمن میں بتائے جاتے ہیں اور دوسرے روز ایک اقتصادی مسئلہ در پیش آتا ہے مثلاً سود یا حقوق کا مسئلہ سامنے آچلا ہے مثلاً شادی بیاہ سے متعلق مسائل یا ایک تربیتی اورا خلاقی معاملہ در پیش ہوتا ہے مثلاً توبہ اور پھر کئی ایک آیات کا نزول ہوتا ہے ۔ البتہ تمام سورتیں اور آیات قرآن ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور وہ یہ کہ سب کی سب ایک انسان سازی اور اعلیٰ ترین سطح کے ایک تربیتی پروگرام کو پیش نطر رکھے ہوئے ہیں اور ایک پر امن مادی اور روحانی لحاظ سے ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل کے لئے نازل ہوئیں ہیں ۔لہٰذا اگر مندرجہ بالا آیات قبل و بعد کی آیات سے کوئی خاص ربط نہیں رکھتیں تو اس کی یہی وجہ ہے ۔

سود خوری کی حرمت کے چند مراحلخشنا اور سزا دینا پیغمبر کے ہاتھ میں نہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma