موجودہ تورات میں گوشت کی حرمت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
لوگوں کے لئے پہلا گھرابتداء میں یہ تمام اشیاء بنی اسرائیل کے لئے حلا ل و جائز تھیں سوائے

موجودہ تورات سفر ” لادیان“ گیارھویں فصل میں حلال و حرام کے بارے میں اس طرح کا حکم موجودہے :
جگالی کرنے والے اور پھٹے ہوئے سم والے جانوروں کو نہ کھاوٴ اور اونٹ باوجودیہ کہ وہ جگالی کرتا ہے مگر اس کا سم پھٹا ہو ا نہیں ہے ، وہ تمہارے لئے حرام ہے ۔
مذکورہ جملوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہودی اونٹ کا گوشت اور باقی پھٹے ہوئے سم والے جانوروں کو حرام جانتے تھے ۔ لیکن دین ابراہیم (ع) اور نوح(ع) میں ان کی حرمت پر کسی قسم کی دلیل نہیں ملتی ۔ ممکن ہے یہ چیزیں ان غذاوٴں میں سے ہوں جو یہودیوں پر سزا کے طر پر حرام کی گئی ہوں ۔
” قُلْ صَدَقَ اللهُ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا وَمَا کَانَ مِنْ الْمُشْرِکِینَ“۔
جب تم نے دیکھ لیا کہ میں اپنی دعوت میں سچا اور راست گو ہوں تو تم میرے دین کی پیروی کرو جو کہ ابراہیم کا پاک اور بے آلائش دین ہے ۔ کیونکہ وہ ضعیف تھا یعنی باطل ادیان کو چھوڑ کر حق کی طرف مائل تھا اور اس کے احکام میں پاک غذاوٴں کے متعلق ایک حکم بھی انحرافی اور بے دلیل نہیں تھا اور وہ ہر گز مشرکین میں سے نہیں تھا اور یہ جو مشرکین عرب اپنے کو دین ابراہیم (ع) کا پیرو سمجھتے ہیں بالکل لغو اور بے معنی ہے ۔ بت پرست کہا اور بت شکن کہاں
توجہ طلب امر یہ ہے کہ قرآن میں متعدد مقامات پر اس جملہ کو دہرا یا گیا ہے کہ ابراہیم (ع) مشر کین میں سے نہیں تھے۔ کیونکہ پہلے ہی اشارہ کیا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت کے بت پرست اپنے آپ کو دین ابراہیم (ع) کا پیرو سمجھتے تھے اور وہ اس دعویٰ میں اتنے سخت تھے کہ دوسرے لوگ حنفاء ( ابراہیم کے پیرو کار ) کے طور پر ان کا تعارف کراتے تھے ۔ اس لئے قرآن بار بار اس بات کی نفی کرتا ہے ۔

۹۶۔ إِنَّ اٴَوَّلَ بَیْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِی بِبَکَّةَ مُبَارَکًا وَہُدًی لِلْعَالَمِینَ ۔
۹۷۔ فِیہِ آیَاتٌ بَیِّنَاتٌ مَقَامُ إِبْرَاہِیمَ وَمَنْ دَخَلَہُ کَانَ آمِنًا وَلِلَّہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنْ اسْتَطَاعَ إِلَیْہِ سَبِیلًا وَمَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِیٌّ عَنْ الْعَالَمِینَ ۔
ترجمہ
۹۶۔ پہلا گھر جو لوگوں ( اور خدا سے تضرع و خضوع) کے لئے مقرر کیا گیا ہے وہ سر زمین ِ مکہ میں ہے جو بار برکت ہے او ردنیا کے لئے ہدایت و رہبری کا سبب ہے ۔
۹۷۔ اس واضح و آشکار نشانیاں ہیں ۔ ان میں سے مقام ابراہیم ہے اور جو شخص اس میں داخل ہو وہ امان میں ہے اور جو لوگ اس کی طرف جانے کی قدرت رکھتے ہیں ان پر واجب ہے کہ وہ خدا کے لئے ( اس کے ) گھر کی زیارت کریں اور جو کوئی کفر کرے ( حج ترک کرے ) اس نے اپنے آپ کو نقصان پہنچا یا ، تو پھر خدا تو تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔

 


۱#عرق النساء ایک اعصابی مرض ہے اس کی وجہ سے کمر اور پاوٴں کے اعصاب میں تکلیف ہوتی ہے جس سے بعض اوقات انسان چل پھر نہیں سکتا ۔
 
لوگوں کے لئے پہلا گھرابتداء میں یہ تمام اشیاء بنی اسرائیل کے لئے حلا ل و جائز تھیں سوائے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma