حرم کے درخت اور اس کی گھاس کا کاٹنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل ۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا

مسئلہ 303 ۔ حرم کے درخت اور اس کی گھاس کاٹنے کی حرمت صرف حالت احرام اور شخص محرم سے مخصوص نہیں ہے بلکہ سب پر حرام ہے .
مسئلہ 304 ۔ اگر گھاس یا درخت انسان کے گھر میں ہو چنانچہ خود ہی اس کو لگایا ہو اس کا کاٹنا جائز ہے اور اگر دوسرے نہ لگایا ہے تو بھی اس کے کاٹنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو نہ کاٹے ، لیکن خود رو درختوں اور گیاہوں ( گھاس ) کا کاٹنا ( کہ گھر بنانے سے پہلے اس میں موجود تھے ) حرام ہے .
مسئلہ 305 ۔ گیاہ اذفر کہ ایک خوشبو دار گیا ہ ( گھاس ) ہے حکم مذکورہ بالا سے مستثنیٰ ہے اور اس کا کاٹنا بلا مانع ہے .
مسئلہ 306 ۔ اگر متعارف اور عادی صورت میں راستہ چلے اور راستہ چلنے کی وجہ سے کوئی گیاہ ( گھاس ) قطع ہو جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے .
مسئلہ 307 ۔ اگر کسی ایسے درخت کو کہ اس کا قطع کرنا جائز نہیں ہے قطع کر ے ، احتیاط یہ ہے کہ ایک گائے کفارہ دے خواہ وہ درخت چھوٹا ہو یا بڑا .
مسئلہ 308 ۔ اگر درخت کے بعض حصہ کو قطع کر ے نہ سب کو ، لازم ہے اس کی قیمت کو کفارہ کے عنوان سے ادا کرے .
مسئلہ 309 ۔ حرم کی گھاس کاٹنے کا کفارہ صرف استغفار ہے .
مسئلہ 310 ۔ اگر نائب موجبات کفارہ کو انجام دے تو کفارہ خود اس کی گردن پر ہے نہ منوب عنہ پر .

 

محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل ۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma