۷ ۔ آئینہ دیکھنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۸ ۔ خوشبو استعمال کرنا ۶ ۔ سرمہ لگانا :

مسئلہ 177 ۔ حالت احرام میں اپنی تزئین اور اپنے سر اور وضع کی اصلاح کے لئے آ ئینہ دیکھنا حرام ہے . خواہ مرد ہو یا عورت لیکن دوسرے اہداف و مقاصد سے آئینہ دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلا جیسے ڈرائیور کا آئینے میں اطراف کی گاڑیوں کو دیکھنے کے لئے ، دیکھنا ، یا ڈاکٹر کا بیمار کے دہن اور دانتوں کو دیکھنے کے لئے آئینہ دیکھنا ، یا آئینہ کو اس میں بغیر اپنی تصویر دیکھے ہوئے دیکھنا ، یا محل زخم صورت وغیرہ دیکھنے کے لئے آئینہ دیکھنا .
مسئلہ 178 ۔ صاف و شفاف پانی اور صیقل دار چیزوں میں سر و صورت اور اپنی وضع کی اصلاح کے لئے دیکھنا اس کا بھی وہی حکم جو آئینہ دیکھنے کا ہے اور حالت احرام میں جائز نہیں ہے.
مسئلہ 179 ۔ احتیاط مستحب یہ ہے آئینہ میں نگاہ نہ کرے ہر چند زینت کرنے کے لئے نہ ہو .
مسئلہ 180 ۔ اگر بلا اختیار نگاہ آئینہ پر پڑ جا ئے تو مضائقہ نہیں ہے اور بہتر یہ ہے کہ ایام حج میں ان کمروں میں جہاں مُحرِم لوگ سکونت پزیر ہیں یا لیفٹوں میں آئینوں کے اوپر کوئی چیز ڈال دیں تا کہ مُحرِم لوگوں کی غیر اختیاری نگاہ ان پر پڑے .
مسئلہ 181 ۔ آئینہ پر نگاہ کرنا کفارہ کا موجب نہیں ہے لیکن مستحب ہے کہ نگاہ کرنے کے بعد لبیک کہے .
مسئلہ 182 ۔ کمرہ کے شیشہ میں یا عینک کے شیشہ میں نگاہ کرنا کہ اس کی پشت نمایاں ہو حالت احرام میں بلا مانع ہے . لیکن اگر عینک زینتی ہو تو اس سے استفادہ کرنا جائز نہیں ہے خواہ مرد ہو یا عورت .
سوال 183 ۔ کیا فوٹو کھینچنا یا فیلم بنانا حالت احرام میں اشکال رکھتا ہے ؟ کیونکہ فوٹو کھینچنے والا دور بین کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے جو کہ شفاف اور آئینہ کی مانند ہے ؟
جواب : عکس برداری اور فیلم برداری حالت احرام میں اشکال نہیں رکھتی .

۸ ۔ خوشبو استعمال کرنا ۶ ۔ سرمہ لگانا :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma