میقاتوں کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
واجبات احراماحرام کے مواقیت پانچ مقامات ہیں :

مسئلہ 48 ۔ میقات سے پہلے احرام باندھنا جائز نہیں ہے جس طرح کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرنا حرام ہے اور صرف میقات سے محرم ہونا چاہئے مگر دو صورت میں :
۱ ۔ اس صورت میں کہ میقات سے پہلے محرم ہونے کی نذر کرے ، لازم ہے اپنی نذر پوری کرے جس جگہ سے بھی ہو ، او رمیقات میں تجدید احرام کی ضرورت نہیں ہے اسی وجہ سے اگر انسان میقات یا اس کے محاذات میں شک کرے تو محل مشکوک پہونچنے سے پہلے نذر احرام کر سکتا ہے اور وہاں سے محرم ہو سکتا ہے ، اور حج واجب اور مستحب کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور عورت کی نذر اگر حقّ شوہر کے منافی نہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے
۲ ۔ جو شخص عمرہٴ ماہ رجب بجالانا چاہتا ہے اور اس کو یہ خوف لا حق ہے کہ ماہ رجب میقات پہونچنے سے پہلے تمام ہو جائے ، اس کے لئے میقات سے پہلے محرم ہونا جائز ہے تا کہ عمرہٴ ماہ رجب کی فضیلت کو درک کرے
مسئلہ 49 ۔ ضروری ہے کہ میقات پر پہونچنا بطور یقین یا اطمینان یا اہل محل کے درمیان شہرت یا کم سے کم ایک عادل شخص کی گواہی سے ثابت ہو ، اور شک کی صورت میں احرام باندھنا جائز نہیں ہے مگر نذر کرنے کی راہ سے
مسئلہ 50 ۔ جن لوگوں کے لئے میقات مشخص نہیں ہے رہنما یا رئیس کا رواں کے کہنے سے کہ کہے فلاں محلّ میقات ہے ، محرم نہیں ہو سکتے ہیں مگر یہ کہ ان کے کہنے سے اطمینان پیدا ہو بلکہ اہل اطلاع کے کہنے سے ظن کا حاصل ہونا بھی کافی ہے اس صورت کے علاوہ ضروری ہے کہ اہل محل کی طرف مراجعہ کریں
مسئلہ 51 ۔ میقات سے احرام کے بغیر عبور کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ دوسرا میقات در پیش ہو کہ اس صورت میں دوسرے میقات سے احرام باندھنا صحیح ہے ہر چند غلط کام کیا ہے
مسئلہ 52 ۔ احرام کو اختیاراً تاخیر میں ڈالنا جائز نہیں ہے ، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ محاذات میقات سے بھی بغیر احرام کے عبور نہ کرے ، اگر چہ اس کے بعد دوسرا میقات ہو
مسئلہ 53 ۔ جو لوگ عمرہٴ مفردہ کے لئے مکہ مشرف ہوتے ہیں ان کو مشہور میقاتوں میں کسی ایک پر جانا چاہئے ، بغیر احرام کے میقات سے عبور نہیں کر سکتے اور اگر ایسا کریں تو واجب ہے کہ میقات پلٹیں اور وہاں سے محرم ہوں اور اگر واپس نہ ہو سکیں تو جہاں پر ہیں وہیں سے محرم ہوں
مسئلہ 54 ۔ اگر بغیر احرام کے میقات سے گزرے اور اس میقات کے بعد دوسرا میقات ہو تو میقات اول واپس لوٹنا لازم نہیں ہے بلکہ میقات دوم سے محرم ہوگا
مسئلہ 55 ۔ اگر جہالت یا فراموشی کے باعث میقات میں محرم نہ ہو ، جس وقت یاد آئے اگر حرم کے باہر ہے تو وہیں سے احرام باندھے اور اگر وارد حرم ہو چکا ہے تو حرم کے باہر مثلا تنعیم آئے اور وہاں سے احرام باندھے اور اگر حرم کے باہر نہیں آسکتا ہے تو جہاں پر ہے وہیں سے احرام باندھے گا
مسئلہ 56 ۔ اگر عورت عادت ماہانہ میں گرفتار ہو اور خیال کرے کہ احرام باندھنا اس کے لئے جائز نہیں ہے اور میقات میں احرام نہ باندھے ، اگر پلٹ سکتی میقات پلٹے اور وہاں سے محرم ہو اور اگر نہیں پلٹ سکتی ہے حرم کے باہر جائے اور وہاں سے احرام باندھے اور اگر حرم کے باہر نہیں جا سکتی تو جہاں ہے وہیں سے احرام باندھے اور اس کا حج و عمرہ صحیح ہے
مسئلہ 57 ۔ اگر از روئے جہالت یا فراموشی احرام کو ترک کردے اور اعمال تمام ہونے کے بعد متوجہ ہو ، اس کے اعمال صحیح ہیں خواہ عمرہٴ تمتع میں ہو یا حج یا عمرہٴ مفردہ
مسئلہ 58 جو احرام عمرہٴ مفردہ کے ساتھ وار دمکہ ہو اس صورت میں کہ حج کے مہینوں ( شوال ، ذی القعدہ اور ذی الحجہ ) میں احرام باندھا ہو توجائز ہے اس کو عمرہٴ تمتّع قرار دے اور اس کے بعد حجّ تمتّع بجالائے .
سوال 59 ۔ کیا نذر احرام میقات سے پہلے نائب کے لئے بھی جائز ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے
سوال 60 ۔ ایک عورت شوہر کی اجازت کے بغیر نذر کرتی ہے اور میقات پہونچنے سے پہلے نذر کے ذریعہ محرم ہوتی ہے کیا اس کا احرام اور اس کے بعد کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب : اگر اس کی نذر حقّ شوہر کے منافی نہیں ہے ، اس کا احرام صحیح ہے .

واجبات احراماحرام کے مواقیت پانچ مقامات ہیں :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma