اس جملے میں قرآن نے بتا یا ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 02
خدا نے انہیں بر گزیدہ کیا حضرت یحییٰ کی ولادت کی بشارت

اس جملے میں قرآن نے بتا یا ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت زکریا (ع) کو پروردگار کی تسبیح اور ذکر کاحکم دیا ۔ جب آپ کی زبان بند ہو چکی تھی ایسے میں یہ تسبیح اور ذکر اس بات کی بھی نشانی تھی کہ خدا تعالیٰ بند امور کو کھولنے کی قدرت رکھتا ہے نیز خدا کے عظیم عطیّے پر شکر گزاری کے حوالے سے یہ ایک ذمہ داری بھی تھی ۔
سورہٴ مریم کی ابتدائی آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت زکریا (ع) نے خود ہی اس پروگرام پر عمل نہیں کیا بلکہ اشارے سے لوگوں کو بھی اس کی دعوت دی کیونکہ خدا تعالیٰ کی اس بخشش و عطا کا تعلق ان کے معاشرے سے تھا اور حضرت یحییٰ کی صورت میں انہیں ایک لائق قیادت نصیب ہورہی تھی ۔ اس لئے انہیں دعوت دی گئی کہ صبح اور عصر کے وقت پروردگار کی تسبیح اور ذکر میں مشغول رہیں ۔ در حقیقت یہ سب کے لئے شکر و تسبیح کے دن قرار پائے تھے ۔


۴۲۔وَإِذْ قَالَتْ الْمَلاَئِکَةُ یَامَرْیَمُ إِنَّ اللهَ اصْطَفَاکِ وَطَہَّرَکِ وَاصْطَفَاکِ عَلَی نِسَاءِ الْعَالَمِینَ ۔
۴۳۔ یَامَرْیَمُ اقْنُتِی لِرَبِّکِ وَاسْجُدِی وَارْکَعِی مَعَ الرَّاکِعِین۔َ
ترجمہ
۴۲۔ اور (وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا: اے مریم ! خدا نے تجھے چنا ، پاک کیا اور تمام جہان کی عورتوں پر برتری اور فضیلت۔
۴۳۔ اے مریم!( اس نعمت کے شکرانے کے طور پر ) اپنے پروردگار کے سامنے خضوع کرو ، سجدہ بجا لاوٴاور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو ۔

 

خدا نے انہیں بر گزیدہ کیا حضرت یحییٰ کی ولادت کی بشارت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma