مصدود و محصور کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
مسائل متفرقه حج 13 . گیارهوی اور بارهوی روز رمی جمرات کرنا

(جو لوگ کسی مشکل کی وجه سے حج یا عمره کے اعمال بجالانے سے ره گئے هوں)
مسئلہ 342 ۔ ” مصدود “ اس شخص کو کہتے ہیں جسے کوئی شخص ( خواہ دشمن یا ماٴمور حکومت ) عمرہ یا حج کا احرام باندھنے کے بعد انجام اعمال سے روک دے -
اور ” محصور “ اس کو کہتے ہیں جو بیماری یا شکستگی اعضاء یا مجروح ہونے اور ان کے مانند کسی اور سبب سے اعمال حج یا عمرہ بجا نہ لا سکے -
مسئلہ 343 ۔ جو شخص کہ احرام حج یا عمرہ باندھے اور دشمن یا کوئی دوسرا ، جیسے ماٴمورین حکومت یا چور ڈاکو وغیرہ اس کو مکہ نہ جانے دیں اور اس کے پاس مکہ جانے کا کوئی دوسرا راستہ بھی نہ ہو یا اگر کوئی راستہ ہو لیکن سفر خرچ پاس نہ ہو ، وہیں ایک قربانی کرے گا اور احرام سے باہر آئے گا ، اور احتیاط یہ ہے کہ قربانی کو احرام حج سے باہر آنے کے قصد سے انجام دے ، اسی طرح احتیاط یہ ہے کہ اپنے سر کے بال کوتاہ کرے اور اگر قربانی دستیاب نہ ہو سکے وہیں پر احرام سے باہر آنے کی نیت کرے گا اور احتیاط یہ ہے کہ بجائے قربانی دس دن ( مذکورہ شرح کے مطابق ) روزہ رکھے ، اور اگر وہاں اس صورت کے مطابق روزہ نہ رکھ سکا ، تمام روزے وطن واپسی پر رکھے -
مسئلہ 344 ۔ مصدود ہونا احرام کے بعد مکہ آنے سے روک دئے جانے ، یا مکہ آنے اور زندانی ہونے یا کسی اور سبب کی وجہ سے تمام اعمال حج بجالانے سے ممنوع ہونے ، یا وقوف عرفات و مشعر سے ممنوع ہونے کے سبب حاصل ہوتا ہے ، لیکن اگر صرف اعمال منی سے روکا گیا ہو تو رمی و قربانی کے لئے نائب اختیار کرے گا اس کے بعد سر مونڈے گا یا سر کے بال کوتاہ کرے گا اور احرام سے باہر آئے گا ، اور بقیہ اعمال مکہ بنفس نفیس انجام دے گا ، اور اگر وقوفات کو انجام دیا ہے اور صرف اعمال منی اور اعمال مکہ سے روکا گیا ہے تو رمی و قربانی کے لئے نائب کرے گا اس کے بعد تقصیر کرے گا ، اس کے بعد اعمال مکہ کے لئے نائب کرے گا ، اور ان تمام صورتوں میں اس کا حج صحیح ہے اور احرام سے باہر آئے گا مگر اس صورت میں کہ مکہ آنے یا وقوف عرفات و مشعر سے ممنوع ہو اور بالفاظ دیگر اعمال رکنی بجالانے سے کہ ان کے ترک کرنے سے ( حتی بلا عمد ) حج باطل ہو جاتا ہے ، روکا گیا ہو کہ اس صورت میں اگر پہلے مستطیع تھا یا اس کی استطاعت تا سال آئندہ باقی رہے حج اس پر واجب ہے اور اگر اسی سال مستطیع ہوا ہے اور اس کی استطاعت ختم ہو گئی ہے سال آئندہ اس پر حج واجب نہیں ہے -
مسئلہ 345 ۔ ” محصور “ یعنی جو بیماری یا مجروح ہونے یا شکستگی اعضاء و غیرہ کی بدولت اعمال حج و عمرہ بجا نہ لا سکے ، اس کی چار حالتیں ہیں -
1 . عمرہ مفردہ کے لئے محرم ہوا ہو ، لیکن بیماری وغیرہ کی وجہ سے وطن واپسی پر مجبور ہے یا اسی جگہ اسپتال میں بھرتی ہے اور ہر حالت میں انجام عمرہ پر قادر نہیں ہے ایسا شخص ایک قربانی کا پیسہ مکہ بھیجے اور دوستوں سے قول و قرار لے کہ فلاں دن فلاں ساعت مکہ میں اس کے لئے قربانی کریں ، اس کے بعد اس وقت معین پر تقصیر کے گا اور احرام سے باہر آئے گا ، اور ساری چیزیں اس پر حلال ہو جائیں گی سوائے بیوی کے تا وقتیکہ اس کی حالت اچھی ہو اور عمرہٴ مفردہ بجالا ئے ، اور اگر اس کی حالت سدھر گئی اور عمرہ بجا نہ لاسکا ، نائب بھیجے گا - اور چنانچہ اگر اس کے لئے مکہ میں قربانی کرنے والا کوئی نہ ہو جہاں ہے اسی جگہ قربانی کرے گا اور احرام سے باہر آئے گا اور اگر وہ بھی ممکن نہ ہوا وطن واپسی پر قربانی کرے گا -
2 . اگر ” عمرہ تمتع “ کے لئے احرام باندھا ہو بر بنائے احتیاط واجب ، مسئلہ قبل کی مانند عمل کرے گا، اور اگر اس کا حج واجب تھا سال آئندہ حج بجالائے -
3 . اگر مکہ سے حج تمتع کے لئے احرام باندھا ہو اور کسی مانع کی وجہ سے وقوفات عرفات و مشعر میں سے کوئی بھی بجا نہ لا سکے ، اس صورت میں اپنے دوستوں کے ذریعے ایک قربانی کا پیسہ منی بھیجے گا تاکہ روز عید ( یا اس کے بعد تیرہویں تک ) اس کے لئے قربانی کریں اس کے بعد اپنے دوستوں سے جس ساعت میں قرار رکھا ہے تقصیر کرے گا اور احرام سے باہر آئے گا ، اور ساری چیزیں بر بنائے احتیاط واجب بجز بیوی اس پر حلال ہو جائیں گی کہ لازم ہے سالِ آئندہ حج بجالائے تاکہ بیوی اس پر حلال ہو ، یا سال آئندہ موسم حج سے پہلے عمرہٴ مفردہ بجالائے - اور اگر خود بجا نہیں لاسکتا ہے نائب اختیار کرے ، اور نائب کے عمرہ مفردہ بجالانے کے بعد ساری چیزیں اس پر حلال ہو جائیں گی ، ایسا شخص اگر حج اس پر واجب تھا لازم ہے سال آئندہ حج واجب بجالائے -
4 . اگر دو میں سے کسی ایک وقوف کو درک کرے اس کا حج صحیح ہے اور بقیہ اعمال میں سے جنہیں خود بجالا سکتا ہے خود بجالائے گا اور بقیہ کے لئے نائب اختیار کرے گا -
مسئلہ 346 ۔ اگر بیمار کو بہبودی مل جائے اور خود کو حج کے لئے پہونچا سکتا ہے تو دو میں سے کسی ایک وقوف کو درک کرسکتا ہے تو حتما جائے اور بقیہ اعمال کو بھی بجالائے -

مسائل متفرقه حج 13 . گیارهوی اور بارهوی روز رمی جمرات کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma