٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام 2- عرفات میں وقوف

مسئلہ 264 ۔ مشعر الحرام کہ جس کا دوسرا نام '' مزدلفہ '' اور '' جُمَع '' ہے منی اور عرفات کے درمیان ایک معروف جگہ ہے ( اور اس کا دائرہ حدود کوہ مأ زمین و حیاض و وادی محسّر کے درمیان ہے ) جو لوگ حج بجالاتے ہیں ان پر واجب ہے کہ وقوف عرفات کے بعد وہاں کے لئے کوچ کریں ، اور احتیاط یہ ہے کہ بصورت امکان مشعر کی طرف کوچ کرنے میں تاخیر نہ کریں .
مسئلہ 265 ۔ طلوع صبح سے لیکر طلوع آفتاب تک مشعر الحرام میں وقوف واجب ہے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ شب میں بھی وہاں رہے اور تھوڑی دیر ذکر خدا میں مشغول رہے اور واجب ہے ان تمام چیزوں کے لئے نیت کرے اور قصد قربت رکھتا ہو .
مسئلہ 266 ۔ اگر بلا عذر شرعی طلوع فجر سے پہلے مشعر سے کوچ کرے اور منی جائے . اگر جاہل ہو اس پر کچھ نہیں ہے اور اگر عمدا ہو گنہ گار ہے اور ایک گوسفند کفارہ دے لیکن اس کا حج صحیح ہے ، لیکن طلوع آفتاب سے تھوڑا پہلے مشعر سے منی کوچ کرسکتا ہے لیکن طلوع آفتاب سے پہلے وادی محسّر سے (انتہائے منی میں ) عبور نہ کرے .
مسئلہ 267 ۔ مشعر الحرام میں وقوف کرنا رکن ہے ، یعنی جو شخص اس کو عمداً ترک کرے اس کا حج باطل ہے . اور وقوف رکنی ، بین الطلوعین تھوڑی دیر وقوف کرنا ہے .
مسئلہ 268 ۔ اگر چہ طلوع صبح سے لیکر طلوع آفتاب کا تمام فاصلہ مشعر الحرام میں گزارنا واجب ہے ( حتی شب عید بھی بر بنائے احتیاط واجب رکن واجب ہے ) لیکن اگر شب کو تنہا وہاں رہے اس کے حج کے صحیح ہونے کے لئے کافی ہے، اور جیسا کہ عرض کیا اگر عمداً ہو گنہ گار ہے اور ایک گوسفند قربانی کرے. 
مسئلہ 269 ۔ چند گروہ کے لئے مشعر میں مختصر مقدار توقف کرنا اور وہاں سے منی کوچ کرنا جائز ہے . ( ١ ) عورتیں ( ٢ ) بیمار ( ٣ ) بوڑھے ( ٤ ) تمام معذور افراد . اس ترتیب سے جو لوگ معذور ہیں شب کا کچھ حصہ مشعر میں گزاریں پھر وہاں سے کوچ کر کے منی جائیں ، بنا بر این بوڑھے ، مریض ، بچے اور وہ تمام افراد جن کا پرستاری اور رہنمائی کے لئے ان کے ہمراہ ہونا لازم ہے یا جو لوگ ڈرتے ہیں کہ ازدحام جمعیت میں صبح روز عید ان کو اذیت ہو وہ لوگ شبانہ ( مشعر الحرام میں کچھ توقف اور ذکر خدا کے بعد ) منیٰ جاسکتے ہیں . اور اسی شب رمی جمرہ عقبہ کر سکتے ہیں ، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ نصف شب سے پہلے حرکت نہ کریں اور راہنمائی کرنے والے اگر ان لوگوں کو منی پہونچانے کے بعد مشعر میں وقوف کے لئے لوٹ سکتے ہیں تو احتیاط یہ ہے کہ لوٹ آئیں .

عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام 2- عرفات میں وقوف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma