احکام طواف :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
طواف کو کم یا زیاده کرنا :واجبات طواف :

مسئلہ 196 ۔ طواف کا کم یا زیادہ کرنا جائز نہیں ہے - اگر کوئی عمدا یا جہالت کی بناء پر سات دور سے زیادہ کرے اس کا طواف باطل ہے ، اور اگر طواف واجب کو کم کرے چنانچہ موالات عرفیہ فوت ہونے سے پہلے واپس آئے اور اس کی تکمیل کرے ، اس کا طواف صحیح ہے ورنہ اس کا طواف باطل ہوگا اور لازم ہے از سر نو شروع کرے -
مسئلہ 197 ۔ اگر از روئے سہو و فراموشی طواف واجب کو ناقص چھوڑ دے ، اگر چوتھا دور تمام کرنے کے بعد ہو ، پلٹے گا اور طواف کو کامل کرے گا ( خواہ موالات ٹوٹ چکی ہو یا باقی ہو ) اور اگر چار دور کے پہلے ہو چنانچہ موالات نہ ٹوٹی ہو اس کی تکمیل کرسکتا ہے ورنہ لازم ہے نئے سرے سے طواف بجالائے.

طواف کو کم یا زیاده کرنا :واجبات طواف :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma