۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
کفارات احرام :۲۴ ۔ صحرائی حیوانات کا شکار :

۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا
مسئلہ 169 ۔ محرم کو اپنے ساتھ اسلحہ نہ رکھنا چاہئے خواہ گرم اسلحہ ہو یا سرد ، بلکہ احتیاط یہ ہے کہ دفاعی اسلحوں سے بھی استفادہ نہ کرے جیسے سپر وغیرہ لیکن ضرورت کے وقت ، چور ، دشمن اور حیوانِ درندہ کے خوف اور خطرے سے ہر طرح کا اسلحہ کہ لازم ہے اپنے ساتھ رکھنا جائز ہے -
مسئلہ 170 ۔ جو چیز منع ہے اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا ہے جیسے شمشیر کمر میں باندھنا ۔ کاندھے پر بندوق رکھنا یا ہاتھ میں بندوق لیکر چلنا ، لیکن اگر اپنے گھر ، خیمہ اور اثاثہ میں اسلحہ رکھے تو ا س کے احرام کے لئے مضر نہیں ہے ، ہر چند احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو بھی موارد ضرورت کے علاوہ ترک کرے -
مسئلہ 171 ۔ اگر عمداً اپنے ساتھ اسلحہ رکھے احتیاط یہ ہے کہ ایک گوسفند کفارہ دے -

کفارات احرام :۲۴ ۔ صحرائی حیوانات کا شکار :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma