وقوف مشعر کے مستحبات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
رمی جمرات کے مستحبات وقوفات عرفات کے مستحبات

۱ ۔ سکینہٴ وقار کے ساتھ عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کرے اور استغفار کرے -
۲ ۔ جیسے ہی دست راست کی طرف سے سرخ ٹیلے تک پہونچے کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ ارْحَمْ تَوَقُّفی ، وَ زِدْہُ فی عَمَلی ، وَ سَلِّمْ لی دینی ، وَ تَقَبَّلْ مَنٰاسِکی“ -
۳ ۔ راستہ چلنے میں عجلت نہ کرے اور کسی کو آزار نہ پہونچائے -
۴ ۔ نماز مغرب و عشاء کو مزدلفہ تک تاخیر میں ڈالے اگر چہ ثلث شب بھی گزر جائے ، لیکن اس بات کے پیش نظر کہ کبھی مشعر پہونچنے میں ہمارے زمانے میں تاخیر ہو جاتی ہے بہتر ہے موجودہ شرائط میں نماز و مغرب و عشاء کو عرفات میں پڑھے اس کے بعد کوچ کرے -
۵ ۔ دونوں نمازیں ایک اذان اور دو اقامت سے پڑھے یعنی نماز مغرب کے لئے اذان و اقامت کہے اور عشاء کے لئے صرف اقامت کہے -
۶ ۔ نوافل مغرب کو عشاء کے بعد بجالائے -
۷ ۔ اس شب جس قدر ممکن ہے عبادت الٰہی میں بسر کرے -
۸ ۔ یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ ھذِہِ جُمَعُ ، اَللّٰھُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ اَنْ تَجْمَعَ لی فیھٰا جَوٰامِعَ الْخَیْرِ - اٴَللّٰھُمَّ لاٰ تُوْٴیِسْنی مِنَ الْخَیْرِ الَّذی سَئَلْتُکَ ، اَنْ تَجْمَعَہُ لی فی قَلْبی ، وَ اَطْلُبُ مِنْکَ اَنْ تُعَرِّفَنی مٰا عَرَّفْتَ اَوْلِیٰآئَکَ فی مَنْزِلی ھٰذٰا ، وَ اَنْ تَقِیَنی جَوامِعَ الشَّرِّ “ -
۹ ۔ نماز صبح کے بعد با طہارت حمد و ثنائے الٰہی کرے اور جس قدر ممکن ہے خدا کی نعمتوں کو یاد اور ان کا ذکر کرے اور محمد و آل محمد پر صلوات بھیجے اس وقت دعا کرے اور بعض اس کو واجب جانتے ہیں -
۱۰ ۔ یہ دعا بھی پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ رَبَّ الْمَشْعَرِ الْحَرٰامِ فُکَّ رَقَبتی مِنَ النّٰارِ ، وَ اَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلاٰلِِ ، وَ ادْرَاٴ عَنّی شَرَّ فَسَقَةِ الْجِنَّ وَ الاِنْسِ - اٴَللّٰھُمَّ اَنْتَ خَیْرُ مَطْلُوبٍ اِلَیْہِ ، وَ خَیْرُ مَدْعُوٍّ وَ خَیْرُ مَسْئُولٍ ، وَ لِکُلِّ وٰافِدٍ جٰائِزَةٌ ، فَاجْعَلْ جٰائِزَتی فی مَوْطِنی ھٰذٰا اَنْ تُقیلَنی عَثْرَتی ، وَ تَقَبَّلْ مَعْذِرَتی ، وَ اَنْ تَجٰاوَزَ عَنْ خَطیئَتی ، ثُمَّ اجْعَلِ التَّقْویٰ مِنَ الدُّنْیٰا زٰادی “ -
۱۱ ۔ منی میں رمی کرنے کے لئے سنگریزے مشعر سے جمع کرے اور ان کی مجموعی تعداد ستر ہے ( اور چونکہ ممکن ہے بعض سنگریزے اصابت نہ کریں یعنی نہ لگیں بیشتر جمع کرے -
۱۲ ۔ جب مشعر سے منی کی طرف جائے اور وادی محسّر پہونچے سو قدم تیز قدموں سے چلے اور کہے :
” اٴَللّٰھُمَّ سَلِّمْ لی عَھْدی ، وَ اقْبِلْ تَوْبَتی ، وَ اٴجِبْ دَعْوَتِیْ ، وَ اخْلُفْنی فیمَنْ تَرَکْتُ بَعْدی “ -


رمی جمرات کے مستحبات وقوفات عرفات کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma