جان کی حفاظت سے مربوط مسائل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
جان کی حفاظت سے مربوط مسائل تلقیح (نطفہ کو بارور کرنا) کے مسائل

سوال ۱۵۳۵۔ ایسا مریض جو حاذق اور ماہر ڈاکٹر کے مطابق، آپریشن نہ ہونے کی صورت میں جلد ہی مر سکتا ہے اور آپریشن ہونے کی صورت قوی احتمال یہ ہو کہ زندہ تو بچ جائے مگر آخر عمر تک شدید درد و رنج سے دچار رہے اور مرنے کا بھی احتمال ہو تو اس صورت میں مریض کا کیا فریضہ ہے؟

جواب: اسے دونوں میں سے ایک کے انتخاب کا اختیار ہے۔

سوال ۱۵۳۶۔ ایک شخص کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اگر اس کا آپریشن نہیں کیا گیا تو وہ زندگی بھر کے لیے اپاہج و لنگڑا اور درد و رنج کا شکار ہو سکتا ہے اور اگر آپریشن ہو جائے تو اس کے ٹھیک ہونے کا احتمال ہے، اس مقدمہ کے ضمن میں مندرجہ ذیل سوالوں کو جواب عنایت کریں:
الف۔ کتنے فی صد فایدہ کی صورت میں اس کا فریضہ آپریش ہو سکتا ہے؟
ب۔ اگر شرایط اس طرح سے ہوں کہ موت کا بھی احتمال ہو تو موت کے کتنے فیصدی احتمال کے ساتھ آپریشن کو ترک کر سکتا ہے؟

جواب: الف۔ اگر کافی حد تک صحیح ہونے کا احتمال ہو تو آپریشن سے کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔
ب۔ اگر موت کا احتمال زیادہ نہ تو آپریشن کرانا جائز ہے۔

سوال ۱۵۳۷۔ ایسا مریض، جو شدید روانی اور عصبی بیماریوں کا شکار ہو، اور ڈاکٹر کے پاس معاینہ کے لیے جاتا ہے تو ڈاکٹر بھی اس کے علاج کو آپریشن پر منحصر قرار دیتا ہے۔ اور آپریشن میں اس بات کا بھی احتمال ہو کہ وہ ہمیشہ کے لیے ذہنی توازن کھو دے اور مفلوج ہو جائے تو کیا ایسے حالات میں ڈاکٹر آپریشن کر سکتا ہے؟

جواب: اگر اس کی روانی بیماری اور آپریشن کے بعد اس کے صحیح ہو جانے کا احتمال اس حد تک ہو کہ عقلاء آپریشن کو منطقی و معقول قرار دیں تو آپریشن کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں اس کے ضمن میں مریض (اگر وہ ان حالات کو سمجھ سکتا ہو) یا اس کے ولی (اگر مریض حالات کو درک نہ کر سکتا ہو) سے اجازت لینا ضروری ہے۔

جان کی حفاظت سے مربوط مسائل تلقیح (نطفہ کو بارور کرنا) کے مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma