گیارہویں فصل حج تمتع کو افراد میں بدلنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
حجّ افراد اور حجّ تمتع کو حج افراد سے بدلنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے عمرہ کے بعد اور شروع حج سے پہلے کے دریافت کئے گئے فتاوے

مسئلہ ۹۳۸ ۔ اگر کسی شخص نے احرام باندھا ، کسی سبب سے تاخیر سے وارد مکہ ہوا اس طرح کہ اگر عمرہ بجالانا چاہے عرفات میں وقوف کا وقت گزر جائے گا ، یا اس کے وقت کے گزرنے کا اندیشہ رکھتا ہے ، ایسا شخص حجّ تمتع سے حج افراد کی طرف عدول کرے اور اعمال حج بجالانے کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے اور اس کا حج صحیح ہے اور حجة الاسلام سے کفایت کرے گا

مسئلہ ۹۳۹ ۔ اگر کسی عورت نے احرام باندھا اور جب وارد مکہ ہوئی عادت ماہانہ یا نفاس کی وجہ سے طواف بجا نہ لاسکی ، اور اگر پاک ہونے تک صبر کرے تو ڈرتی ہے کہ وقوف عرفات کا وقت نکل جائے گا ․ مسئلہ قبل میں مذکور دستور کے مطابق عمل کرے

مسئلہ ۹۴۰ ۔ اگر کوئی شخص عذر کی وجہ سے بلا احرام وارد مکہ ہو اور وقت بھی تنگ ہو حج افراد کے لئے مکہ میں احرام باندھے ، اور اعمال حج بجالائے ، اس کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے اور اس کا حج صحیح ہے

مسئلہ ۹۴۱ ۔ اگر عمداً اور بلا عذر احرام نہ باندھے اور اپنے عمرہ کو باطل کردے یا عمرہٴ تمتع واجب کے لئے احرام باندھے اور عمداً تاخیر کرے یہاں تک کہ عمرہٴ تمتع کے لئے وقت تنگ ہو جائے ، احتیاط واجب یہ ہے کہ حج افراد بجالائے اور اس کے بعد عمرہٴ مفردہ انجام دے ، دوسرے سال بھی دوسرا حج بجالائے

مسئلہ ۹۴۲ ۔ مسائل قبل میں تنگی وقت سے مراد وقوف اختیاری عرفہ میں نہ پہونچنے کا خوف ہے کہ اس کا وقت ظہر روز نہم ذی الحجہ سے غروب آفتاب تک ہے

مسئلہ ۹۴۳ ۔ جو شخص مستحبّی حج بجالانے کا قصد رکھتا ہے اور مکہ وارد ہونے کے بعد متوجہ ہوتا ہے کہ وقت تنگ ہے حج افراد کی طرف عدول کرے گا یعنی سیدھے حج افراد کے اعمال بجالائے گا اور عمرہٴ مفردہ اس پر واجب نہیں ہے

مسئلہ ۹۴۴ ۔ جس شخص کا وظیفہ حجّ تمتّع ہے اور احرام کے وقت اس کو یقین ہے کہ اگر عمرہٴ تمتع بجالائے گا وقوف عرفات تک نہیں پہونچ سکتا ہے ، ایسا شخص ابتداء سے ہی حج افراد کی نیت سے محرم ہو اور انجام حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے اور اس کے اعمال صحیح ہیں

مسئلہ ۹۴۵ ۔ اگر عورت میقات میں حائض ہو اور یقین کرے کہ عمرہٴ تمتع کو دقت میں انجام نہیں دے سکتی ہے ، لازم ہے حج افراد کی نیت کرے اور حج افراد کے لئے محرم ہو لیکن اگر اس کے بعد سمجھے کہ اشتباہ کیا ہے ، اس صورت میں کہ حجة الاسلام کے لئے محرم ہوئی ہے اس کا احرام باطل ہے اور لازم ہے عمرہٴ تمتع کے لئے پھر سے محرم ہو ، لیکن بہتر ہے عورت ایسے موارد میں احرام کی دقت نیت کرے کہ جو احرام اس پر واجب ہے انجام دے رہی ہے تاکہ اس کو کوئی مشکل پیش نہ آئے

حجّ افراد اور حجّ تمتع کو حج افراد سے بدلنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے عمرہ کے بعد اور شروع حج سے پہلے کے دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma