سعی کا قطع کرنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
شکّ در سعى ج ) سات دور سے کم تر سعی

مسئلہ ۸۴۵ ۔ اگر صفا و مروہ کی سعی میں مشغول ہے اور اس کی کچھ مقدار انجام دے چکا ہے خواہ کم ہو یا زیادہ ۔ اور نماز کا وقت ہو جائے ، سعی کو قطع کرے اور نماز بجالائے اس کے بعد باقیماندہ سعی بجالائے ۔
مسئلہ ۸۴۶ ۔ اگر اس کو یا اس کے برادران و خواہران دینی کو کوئی حاجت در پیش ہو سعی کو قطع کر کے اس کام کے پیچھے جاسکتا ہے اور لوٹنے کے بعد جہاں سے چھوڑا ہے وہیں سے ادامہ دے گا اور اس کی سعی صحیح ہے اسی طرح اگر کوئی تھک گیا ہے استراحت کے لئے وسط سعی میں بیٹھ سکتا ہے اس کے بعد اٹھے اور سعی کے سلسلے کو آگے بڑھائے خواہ صفا میں ہو یا مروہ میں یا ان دونوں کے درمیان ، لیکن بہتر یہ ہے کہ بغیر تھکاوٹ کے نہ بیٹھے اور استراحت نہ کرے ۔
مسئلہ ۸۴۷ ۔ اگر سعی میں مشغول ہو اور یاد آئے کہ نماز طواف نہیں پڑھی ہے واپس آئے اور مقام ابراہیم کے نزدیک نماز طواف پڑھے پھر جہاں سے سعی ترک کی ہے وہیں سے شروع کرے ۔
مسئلہ ۸۴۸ ۔ احتیاط یہ ہے کہ مذکورہ بالا موارد کے علاوہ موالات کی سعی میں رعایت کرے ، یعنی سات دور بلا زیادہ فاصلے کے بجالائے ۔

شکّ در سعى ج ) سات دور سے کم تر سعی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma