وہ عورتین جن سے شادی کرنا حرام ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
محرم خواتین وہ عیوب جن کی وجہ سے نکاح فسخ ہوجاتا ہے ۔

سوال ۷۰۶۔ کیا سیدانی کاغیر سید شخص سے شادی کرنا جائز ہے ؟ چنانچہ بعض لوگ معتقد ہیں کہ شادی کرنے میں ، ایک دوسرے کا کفو ہونا شرط ہے اور سیدانی کا کفو غیر سید نہیں ہے دوسرے یہ کہ اگر آپس میں جھگڑے کا احتمال ہو تو مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب ۔ جائز ہے اور آئمہ علیھم السلام کے زمانے میں ایسا بہت زیادہ ہوا ہے لیکن اگر جھگڑے کا خطرہ ہو تو ایسا کرنے سے صرفِ نظر کریں۔

سوال ۷۰۷۔کیا یہودی ، عیسای اور دیگر اہل کتاب کی لڑکی سے شیعہ مردکی شادی جائز ہے ؟

جواب ۔ فقط عقد متعہ جائز ہے ۔

سوال ۷۰۸۔ کیا سنی مردوں کی شیعہ خواتین سے ، شادی جائز ہے ؟شیعہ مرد کی سنی عورت سے شادی کرناکیساہے ؟

جواب۔ اگر اس کے منحرف ہونے کا خوف نہ ہو تو اس صور ت میں کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن اگر عقیدہ میں منحرف ہونے کا امکان ہو تو جائز نہیں ہے ۔

سوال ۷۰۹۔کچھ عرصہ پہلے بعض علماء سے سوال ہوا ہے کیا باپ کی شادی ، بیٹے کی ساس ( خوشدامن ) سے جائز ہے ؟گویا انہوں نے فرما یا کہ جائز نہیں ہے ، آپ کا نظریہ کیا ہے ؟

جواب ۔ جائز ہے اور کوئی بھی حرام ہونے کا قائل نہیں ہے ۔

سوال ۷۱۰۔ ایک شخص نے ایک لڑکے سے لواط کیا ہے لیکن اس کو اس بارے میں شک ہے کہ اس وقت وہ بالغ تھا یا نہیں ، کیا اس شخص کو اس لڑکے کی بہن ، بیٹی یا ماں سے شادی کرنا جائز ہے ؟

جواب ۔ اگر فاعل ( لواط کرنے والے ) کے بالغ ہونے میں شک ہو تو اس صورت میں اس لڑکے کی بہن ، بیٹی اور ماں اس پر حرام نہیں ہوگی ۔

سوال ۷۱۱۔ ایک لڑکی نے نکاح کے بعد (رخصتی سے پہلے ) ایک شخص سے زنا کرایا اس کے شوہر نے اس وجہ سے کہ ایسے عقد کی صورت حال معلوم نہیں، اس لڑکی کو طلاق دے دی ، اور طلاق کے بعد زانی شخص نے اس لڑکی سے شادی کرلی ،آیا یہ عقد شرعاً صحیح ہے ؟

جواب ۔ اگر پہلا عقد نکاح ، مرضی سے ہوا تھا اور صحیح تھا اور شوہر دار عورت سے زنا ہوا ہے تو اس صورت میں وہ عورت کے اوپر زانی ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی ( احتیاط واجب کی بنا پر) ۔

سوال ۷۱۲۔ کیا صوفیوں کے یہاں شادی کرنا جائز ہے ؟

جواب ۔ صوفی مذہب کے مختلف فرقے ہیں اور ان کے عقاید بھی مختلف ہیں ، بعض فرقہ عقاید کے لحاظ سے ، منحرف ہیں اور بعض ضروریات دین کے منکر ہیں ، حالانکہ بعض فرقہ ایسے نہیں ہیں اور فقط جزئی طور پر منحرف ہیں ، اس بنا پر ہر فرقہ کے بارے میں علیحدہ علیحدہ سوال کرنا چاہئے تاکہ ان کا جواب دیا جاسکے ۔

سوال ۷۱۳ ۔کیا ایسی لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے جو بظاہر مسلمان ہے لیکن نماز نہیں پڑھتی کافروں سے شادی کرنے کی طرح ہے ؟

جواب ۔ یہ شادی جائز ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کو واجبات پر عمل کرنےکی دعوت دینا چاہئے ۔

سوال ۷۱۴ ۔ اگر کوئی شخص مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ایسی عورت سے شادی کرے جو عدت میں ہو کیا یہ عورت ہمیشہ کے لئے اس مرد پر حرام ہوجائے گی ؟ اور اگر عمداً ایسا کرے تو اس کا کیا حکم ہے یہ بھی بیان فرمادیں ؟

جواب ۔ دو صورتوں میں ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی ، ایک یہ کہ شادی کرے اور دخول بھی کرے اگرچہ جہل اور نادانی کی وجہ سے ہی کیوں نہ ہو ، دوسرے یہ کہ مسئلہ جانتے ہوئے شادی کرے اگر دخول نہ بھی کرے ۔

سوال ۷۱۵۔ کیا ، مطلقہ بیوی جو ابھی عدت میں ہے اس کی اجازت کے بغیر اس کی بھانجی سے شادی کرنا جائزہے ؟

جواب ۔ اس کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے ، مگر عدت گذرنے کے بعد ۔

محرم خواتین وہ عیوب جن کی وجہ سے نکاح فسخ ہوجاتا ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma