سود

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
پچیسویں فصل رہن کے احکام چوبسویں فصل قرض کے حکام:

سوال ۶۷۴۔ پیسے کا پیسے سے معاملہ کرنے کی کیا صورت ہے ؟

جواب ۔ اگر آپ کی مراد کرنسی چینج (بدلوانا) کرانا ہے تو کوئی اشکال نہین ہے لیکن اگر مراد پیسا کا پیسے سے معاملہ کرنا ہے جیسے ایرانی کرنسی کو ایرانی ہی کرنسی میں بدلیں چنانچہ بازار کے ماحول میں ان نوٹون میں فرق ہو مثال کے طور پر چھوٹے نوٹ کی بنسبت بڑے نوٹ کو زیادہ پسند کیا جاتا ہو جیسا کہ مسافروں کے لئے زیادہ پسندیدہ ہے اس صورت میں بھی ایک متاع کی حیثیت دی جا سکتی ہے اور لیا ، دیا جاسکتا ہے( البتہ بہت ہی کم فرق کے ساتھ جس فرق کا اس طرح کے موقوں پر عقلاء کے درمیان لحاظ کیا جاتا ہے ) تیسری صورت بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ سود سے بچنے کے لئے کچھ نقد نوٹوں کو اس سے کچھ زیادہ مقدار میں ، کچھ مدت کے لئے ادھار کے طور پر فروخت کرے ، بغیر اس کے کہ نوٹوں کا فرق ملحوظ کیا جائے اس طرح کے معاملہ میں اشکال ہے ، حقیقت اس طرح کے فرض ادھار میں سود ہے کہ جس کانام خرید و فروخت رکھ دیا گیا ہے۔

سوال ۶۷۵۔ کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ مثلاّ چھ مہینے کی مدت کے لئے دس لاکھ تومان کو بارہ لاکھ تومان کے عوض بیچ دیں ؟

جواب ۔ حقیقت میں یہ کام خرید وفروخت نہیں ہے اس لئے کہ ایک کرنسی کے نوٹ کی خرید وفروخت عقلاء کے یہاں نہیں ہے بلکہ یہ وہی سود پر قرض دینا ہے کہ جس کو خرید و فروخت کا نام دے دیا ہے۔

سوال ۶۷۶۔ کیا اپ اجازت مرحمت فرمائیں گے کہ ہم دس لاکھ ڈالر کو ایک سال کی مدت کے لئے تیس کروڑ تومان کے عوض فروخت کر دیں؟

جواب ۔ کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۶۷۷ ۔ اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اپنا کوئی مال اس کی قیمت سے کم قیمت پر فروخت کر دے لیکن اس شرط کے ساتھ کے خرریدار ایک معین رقم قرض کے طور پر اس کو دے کیا یہ کام جائز ہے ؟

جواب ۔ کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۶۷۸۔ایک شخص کا بینک میں کھاتا ہے اور اس کو پیسے کی ضرورت ہے اور کسی سے قرض لینے پر مجبور ہے کیا یہ شخص ضرورت بھر رقم کو اس سے زیادہ مقدار رقم کے عوض ایک سال کے لئے دوسرے شخص سے خرید سکتا ہے نیز ایک سال بعد کی تاریخ کا چیک اس کو لکھ کر دے سکتا ہے ؟

جواب ۔ جائزنہیں ہے ۔

پچیسویں فصل رہن کے احکام چوبسویں فصل قرض کے حکام:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma