۵۔قمار (جوا)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
۶۔شطرنج ۴-تالی بجانا

سوال ۵۴۰۔کون سے کھیل جوے میں شمار ہوتے ہیں ؟ابھی کچھ عرصہ قبل ان علاقوں میں ایک ”رمینو“نامی کھیل جو مشکوک نظر آتا ہے رواج پایا گیا ہے کیا مزکورہ کھیل کھیلا جا سکتا ہے ؟

جواب ۔لوگوں کے درمیان جو بھی کھیل جوے اور قمار کے عنوان سے مشہور ہے وہ حرام ہے اور مشکوک کھیل میں کوئی اشکال نہیں ہے البتہ اس شرط کے ساتھ کے پیسا یا دوسری چیز کی ہار جیت نہ ہو

سوال ۵۴۱۔کیا ہار جیت کے بغیر تاش کھیلنا جائز ہے

جواب ۔اگر عام لوگوں کے درمیان تاش ،جوے کے آلات میں سے خارج ہو گیا ہو اور فقط ایک سرگرمی کے عنوان سے اسکا استعمال کیا جاتا ہو تو مال کی ہار جیت کے بغیر اس سے کھیلنے میں کوئی اشکال نہیں ہے

سوال۵۴۲۔ ملک اتریش میں کچھ ادارہ اس عنوان کے تحت ”کسی درد سر کے بغیر ۳۰ ہزار ڈالر کے مالک بنیں “کچھ فارم درجذیل ترتیب کے مطابق خواہش مند حضرات کو دیتے ہیں

الف:خواہش مند مثلاً زید فارم کو مذکورہ شخص سے پانچویں ردیف میں مبلغ ۳۰ ڈالر میں خرید لیتا ہے

ب:اسکے بعد ۳۰ ڈالر کا چیک ردیف کے پہلے شخص کے نام اور۳۰ ڈالر کا چیک ادارہ کے نام اس فارم کے ساتھ جو خریدہ گیا ہے اور اس میں اپنا نام پتہ لکھ دیا ہے اس ادارہ کے نام ارسال کردیتا ہے (یعنی سب ملاکر ۹۰ ڈالر ادا کرتا ہے (

ج:کچھ مدت کے بعد چار عدد فارم کہ جن میں ردیف کے پہلے شخص کا نام(یعنی فہرست کا پہلا نام )حذف کر دیا گیا ہے اور ردیف میں درج بعد کے نام ایک ایک ردیف اوپر آگئے ہیں زید صاحب کے پاس آتے ہیں البتہ اس ترتیب میں زید کا نام فہرست کے پانچویں نمبر پر ہوتا ہے

د:زید حاصل ہونے والے ان چار فارموں کو چار نئے خواہش مند حضرات کو ۳۰ ڈالر ہر فارم کے لحاظ سے فروخت کر دیتا ہے اور اس ترتیب سے ۹۰ ڈالر کے علاوہ جو اس نے ادا کئے تھے مزید ۳۰ ڈالر دریافت کرلیتاہے 

ھ۔جن لوگوں نے زید سے فارم خریدے ہیں وہ لوگ بھی اسی ترتیب سے عمل کرتے ہیں (جس ترتیب کی نمبر ۲ میں وضاحت کی گئی ہے )ان میں سے ہر شخص چار نئے فارم دریافت کرتا ہے اور اہستہ آہستہ زید کا نام فہرست میں اوپر بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ پہلے نمبر پر آجاتا ہے اور یہاں پر ہر نئے خواہش مند کا وظیفہ ہے کہ ۳۰ڈالر زید کے حساب میں ادا کرے جو سب ملاکر تقریباً ۳۰ ہزار ڈالر ہو جاتے ہیںاسکے بعد زید کا نام بھی فہرست سے خارج ہو جارتا ہے اور فہرست کے دوسرے نام اسی ترتیب سے اوپر آجاتے ہیں کیا اس ادارہ میں شریک ہونا جائز ہے

جواب ۔اس کام میں شریک ہونا حرام ہے اور اس سے حاصل شدہ رقم مباح نہیں ہے حقیقت میں یہ کام دوسروں کا مال ہڑپ کرنے کے لئے ایک قسم کی دھوکا دھڑی ہے

۶۔شطرنج ۴-تالی بجانا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma