۲۔غنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
۳-رقص (ناچ) ۱۔مردار کی خرید و فروخت

سوال ۵۱۴:  محلی و غیر محلی موسیقی و غنا کا کیا حکم ہے ؟

جواب : جو طرز مجالس لہو اورفساد کے مناسب ہے وہ حرام ہے اور اس کے علاوہ اشکال نہیں ہے -

سوال ۵۱۵: امام حسین کی عزاداری میں طبل بجانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب : حسینی شعائر کی تعظیم ،تقرب (الٰہی )حاصل کرنے کے کاموں میں افضل ہے ہر معقول طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے طبل کا استعمال اگر محاسن فساد کے ساز و طرز کے مناسب نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے -

سوال ۵۱۶: عزاداری اور غیر عزاداری میں طبل ،جھانجھ، تاشہ کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟

 جواب : عزاداری کے جلوسوں میں طبل اور جھانجھ ،تاشہ کا استعمال جیسا کہ مرسوم ہے کہ اس میں لہو کا سر اور ساز نہیں ہوتا کوئی اشکال نہیں ہے

سوال ۵۱۷: ٹیلیویژن کی بعض موسیقی وہی مغربی موسیقی ہے فقط اس کا گانا ختم کر دیا ہے اس کو نشر کرنا اور سننا کیسا ہے ؟

 جواب : اگر ہمارے ماحول میں بھی اس کا شمار لہو و فساد کی محافل کے مناسب موسیقی میں ہوتا ہے تو حرام ہے -

سوال ۵۱۸: بعض آگاہ حضرات کہتے ہیں ریڈیو اور ٹیلیویژن کی بعض موسیقی رقص ہے ان کے کیسٹ کی خرید و فروخت اور ان کو سننا کیساہے؟

جواب : اگر یہ بات ثابت ہو جائے تو جائز نہیں ہے -

سوال ۵۱۹ : کس قسم کی موسیقی حرام ہے ؟

جواب : لہو فساد کی نشستوں کے مناسب موسیقی حرام ہے اور اس کے علاوہ حلال ہے اور اس کو تشخیص دینا عام لوگوں میں رجوع کرنے سے ممکن ہے -

سوال ۵۲۰: کیا ہر قسم کی موسیقی حرام ہے ؟مشکوک مواردمیں اسکا کیا حکم ہے ؟

جواب : تمام مترنم آوازیں اور نغمے جو لہو و فساد کی نشستوں سے مناسب ہیں حرام ہیں اور ان کے علاوہ جائز ہیں اور مشکوک مصادیق (یعنی جس مترنم آواز کا معلوم نہ ہو کہ حرام یا نہیں )میں اصل برائت ہے اور احتیاط مستحب اس سے پرہیز کرنا ہے-

سوال ۵۲۱ : بانسری بجانا اگر فساد کا باعث نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب : اگر لہو وفساد کی نشستوں ہی کی طرح سے ہو تو حرام ہے -

سوال ۵۲۲: خواتین کا اجتماعی طور پر ملکر ترانہ پڑھنا مردوں کے ساتھ اگر فساد کا باعث نہ ہو تو اس کا ھکم کیا ہے ؟

جواب : اشکال سے خالی نہیں ہے -

سوال ۵۲۳: بعض مجتہدین کے کہنے کے مطابق شادی کی تقریبات میں غنا مستثنیٰ ہوا ہے جناب عالی کا با برکت نظریہ کیا ہے ؟

شادی بیاہ اور اور غیر شادی کی تقریبات میں (احتیاطکی بناء پر ) کوئی فرق نہیں ہے

سوال۵۲۴: غنا و موسیقی کے کونسے آلات و اوزار حرام ہیں ؟کیا وہ ساز بھی حرام ہے جو فوجی دستو ں خے ساتھ بجایا جاتا ہے ؟

جواب : مراد وہ وسائل ہیں جنہیں عام طور پر حرام (موسیقی ) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،اور فوجی دستوں کا ساز حرام نہیں ہے -

سوال ۵۲۵ : موسیقی کے وسائل جیسے ستار ،سنتور و---- کہ جنہیں لہو فساد کی نشستوں میں مثال کے طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال نہیں کیا جاتا اس طرح کے وسائل کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

جواب: وہ ہر طرح کے وسائل جو عام طور پر حرام کام کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کا بنانا اور خرید و فروخت کرنا حرام ہے لیکن اگر کوئی آلہ مشترک (یعنی  حرام و حلال دونوں میں استعمال کیا جاتا )ہے تو جائز ہے

سوال ۵۲۶ :  مرد کے لئے نا محرم کی مترنم آواز کو سننا جبکہ وہ مذہبی اشعار پڑھ رہی ہو اور فساد کا باعث بھی نہ ہو تو اسکا کیا حکم ہے ؟

جواب : اشکال ہے

سوال ۵۲۷: در اصل حلال اورحرام غنا کا کیا معیار ہے ؟موسیقی اور گانا سننے کا کیا حکم ہے ؟ کیا جدید اور قدیم موسیقی کے درمیان یا فرح اور غیر فرح انگیز میں شریعت کی رو سے کوئی فرق پایا جاتا ہے ؟

جواب : جیسا کہ گذشتہ مسائل میں اشارہ ہوا ہے ،لہو وفساد کی محفلوں کے مناسب موسیقی حرام ہے اور اسکے علاوہ حلال ہے اور قدیم یا جدید اور فرح یا غیر فرح انگیز میں کوئی فرق نہیں ہے -

سوال ۵۲۸ : شادی کی تقریب یا دیگر محفلوں میں دائرہ کی شکل میں گھوم کر نغمہ سرائی کرنا کیسا ہے ؟(بعض عرب اور ایران کے کچھ علاقوں میں مرسوم ہے کہ شادی کے موقع پر مرد ای دائرے کی شکل میں گھوم کر اور سب ملکر کچھ گاتے ہیں یا آواز نکالتے ہیں )

جواب : دائرہ بنانے کا حکم موسیقی کے تمام آلات کا حکم ہے اور شادی تقریب یا دیگر تقریب میں کوئی فرق نہیں ہے -(احتیاط واجب کی بنا پر)

سوال ۵۲۹: عورت کا خواتین کے لئے یا اپنے شوہر کے لئے غنا کی صورت میں یا غنا کے علاوہ گانا کیسا ہے ؟

جواب : اپنے شوہر اور تمام خواتین کے لئے غنا اور لہو فساد کی سرتال کے بغیر ہو (یعنی اس میںغنا اور لہو و فساد کی سرتال نہ ہو)تو اس صورت میں اشکال نہیں ہے -

سوال۵۳۰:  نا محرم مردوں کے سامنے عورت کا قرآن پڑھنا کیسا ہے ؟کیا حالت غنا کے بغیر عورت مردوں کے لئے اشعار پڑھ سکتی ہے ؟

جواب : اگر نغمگی کے ساتھ پڑھے تو اشکال ہے -

سوال ۵۳۱: کشمیر میں شادی کی تقریبوں میں دولہا اور دلہن کے استقبال کے لئے عورتیں مردوں کے مجمع میں سڑک پر آکر مقامی گیت گاتی ہیں اس کام کا کیا حکم ہے اور کیا اس طرح کی رسومات میں شریک ہونے میں کوئی اشکال ہے؟

جواب : یہ گیت گانا جائز نہیں ہے اور اس طرح کی رسومات میں شرکت کرنے میں اشکال ہے -

سوال ۵۳۲: کیا ساز کے ساتھ گانے کی صورت میں قران کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟

جواب : جائز نہیں ہے -

سوال ۵۳۳:  تیز موسیقی کی جدید کیسٹ جو ادارہ ٴ ارشاد کی طرف تیار ہوتی ہیں ان کے سننے کا کیا حکم ہے ؟-

جواب جیسا کہ پہلے ہی کہدیا گیا ہے کہ وہ تمام آوازیں اور ساز و سرتال جو لہو و فساد کی محفلوں کے مناسب ہیں حرام ہیں اور اسکے علاوہ حلال ہیں اور بعام لوگوں (عرف) کی طرف رجوع کرنے کے بعد اس کی تشخیص ہو جائے گی اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ کیسٹ ادارہ ٴ ارشاد کی جانب سے آتے ہیں یا کسی اور ادارہ کی جانب سے -

۳-رقص (ناچ) ۱۔مردار کی خرید و فروخت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma