حج نیابتی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
۱۔ احرام حج کے واجب ہونے کے شرائط۔

سوال ۳۸۷۔ جو شخص جاہل ہے اور ا س کی نماز بھی کامل نہیں ہے یعنی نماز پڑھنا صحیح سے نہیں سیکھا ہے ، اس کے باوجود ، اب اپنے مرحوم باپ کی نیابت میں حج کرنا چاہتا ہے کیا اس کا حج صحیح ہے ؟

جواب:۔ اگر نماز طواف کا موقعہ آنے سے پہلے کی مدت میں ، اپنی نماز کو کامل کرسکتا ہے تو اس صورت میں کوئی ممانعت نہیں ہے ورنہ اس صورت کے علاوہ اس کی نیابت میں اشکال ہے ۔

سوال ۳۸۸۔ جو شخص خود تو مستطیع نہیںہے لیکن اپنے والد جنہوں نے حج کے لئے نام لکھوا یا تھا اور اب دنیا سے گذر گئے ہیں ، ان کے بینک کی رسید کو اپنے نام کراکر ، ان کی نیابت میں ، حج کے اعمال انجام دیتا ہے اس صورت میں دیگر اعمال میں کام آنے والی رقم منجملہ ڈالر ، فیس وغیرہ کو مہیا کرنے کے اخراجات کس کے ذمہ ہیں ؟ کیا اس کے ثلث مال سے لے سکتا ہے ؟

جواب :۔ اگر اس کے والد نے صاحب استطاعت ہونے کے بعد پہلی فرصت میں ، حج کے لئے نام لکھوایاتھا اور حج کرنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا ہے تو ان کی نیابت واجب نہیں ہے اور فقط اس صورت میںان کی نیابت میں حج بجالاسکتا ہے کہ جب وارث راضی ہوں ، لیکن اگر مرحوم پہلے مستطیع ہو گئے تھے لیکن حج کے لئے نام لکھوانے اور حج کرنے میں کوتاہی کی ہے ، اس صورت میں اس کے لئے میقات سے حج کریں مگر یہ کہ اس نے اپنے شہر سے حج کرنے کی وصیت کی ہو اور اگر قانونی طریقہ سے ان کے بینک کی رسید کو فروخت کرکے اس رقم کے کچھ حصہ سے ، اجرت پر حج کرانے کے لئے اجیر کرنا ممکن ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ایسا ہی کریں ۔

سوال ۳۸۹۔ ایک شخص کی چند اولاد ہیں ، اس نے مصالحہ کے عنوان سے اپنی تمام مال و دولت ، اپنی اولاد میں سے دو(۲) اولاد کو دیدی ہے ، لیکن شرط کی ہے کہ اس کے مرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ چار سال کے اندر ، کسی شخص کو اس کی نیابت میں حجة الاسلام ( واجب حج) کرنے کے لئے بھیجدیا جائے ،اس کے بیٹے نے شرط کے مطابق عمل کیا او ر چھوتے سال ، کسی کو اپنے شہر سے حج کرنے کے لئے بھیجدیا ، لیکن یہ نائب دوسرے شہر پہونچا تو خود نہیں گیا بلکہ دوسرے شخص کو میقات سے حج کرنے کے لئے بھیجدیا ، اس نے میقاتی حج انجام دیدیا حالانکہ اس مرحوم کی اولاد واقعہ سے بے خبر ہے ( یاد رہے کہ اس جگہ کے لوگوں کے لئے میقاتی حج غیر معروف ہے اور نیابت سے حج بلدی ( اپنے شہر کے حج حج کرنا ) مراد ہوتا ہے )


سوال یہ ہے کہ :


الف) کیا نائب کو دوسرے شخص کو نائب بنانے کا حق ہے ؟


ب)کیا انجام دیا گیا حج ، میت کی جانب سے صحیح ہے اور مرحوم بری الذمہ ہوگئے ہیں ؟


ج)مصالحہ کا کیا حکم ہے ؟


د) کیا شرط پر عمل ہو گیا ہے ؟ اس لئے کہ مرحوم کی دوسری اولادیں ، مدعی ہیں کہ شرط پر عمل نہیں ہوا ہے لہٰذا باقی بچا ہوا مال میراث کے عنوان سے وارثوں میں تقسیم ہونا چاہےئے۔

جواب: الف) نائب کو دوسرے شخص کو نائب بنانے کا حق نہیں ہے ۔



ب) انجام دیا ہوا حج صحیح ہے اور میت بری الذمہ ہوگئی ہے ۔



ج)مصالحہ اپنی جگہ پر باقی ہے ۔



د) میت کا فرزند حج کی رقم کو پہلے نائب سے ضرور واپس لے لے اور بہتر یہ ہے کہ وارثوں کے درمیان تقسیم کرے ۔

سوال ۳۹۰۔ ایک شخص نے حج کی وصیت کی ہے کیا، اس کی بیوی یا بیٹی بھی اس کی نیابت میں حج کرسکتی ہے ؟

جواب :۔ اگر وصیت نامہ میں کسی خاص شخص کی شرط نہیں لگائی ہے تو بیٹی او ربیوی بھی اس کی نیابت میں حج کرسکتی ہیں ۔

سوال ۳۹۱۔ میں ایک ضعیفہ عورت ہوں اور حج کی استطاعت رکھنے کے باوجود، بڑھاپے اور سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے حج کے اعمال بجالانے پر قادر نہیں ہوں کیا میں اپنی زندگی میں کسی شخص کو اپنی نیابت میں حج کرنے بھیج سکتی ہوں ؟ جبکہ مستقبل میں بھی صحتیاب ہونے کی امید نہیں ہے ؟

جواب :۔ نائب بنالیجئے

سوال ۳۹۲۔ میں ایک عورت ہوں اور نیابت میں حج کرنے کے لئے مکہ مکرمہ میں مشرف ہوئی ہوں ، کیا میرے میقات سے پہلے احرام باندھنے کی نذر کرنا جائز ہے ؟

جواب :۔ کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال ۳۹۳۔ جو خاتون ذی الحجہ کی دسویں گیارھویں اور بارہویں تاریخ میں دن کے وقت ، رمی جمرات( شیطان پر پتھرمارنے) پر قادر نہیں ہے لیکن راتوں میں ، رمی جمرہ ، انجام دے سکتی ہے یا تیرھویں دن ، تینوں دن کی قضا بجا لاسکتی ہے کیا ایسی خاتون دوسرے شخص کی جانب سے ، نائب بن سکتی ہے ؟ اور اگر ممکن ہے تو کیا تمام مذکورہ صورتیں یکساں ہیں یا کوئی فرق ہے ؟

جواب :۔ اس کی نیابت صحیح ہے اور ا س کو راتوں میں رمی جمرہ انجام دینا چاہئیے ۔

سوال ۔۳۹۴۔ کیا عورت دوسرے کی نیابت میں ، نماز طواف پڑھ سکتی ہے ؟

جواب:۔ کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سوال ۳۹۵۔ جس شخص کی نماز کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے اگر اپنے لئے یا دوسرے کی نیابت میں حج کرنے جائے کیا نماز طواف ادا کرنے کے لئے دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے ؟

جواب :۔ اپنے حج کے متعلق جس قدر توانائی رکھا ہے خود انجام دے اور جس قدر بھی ہو سکے نماز کی قرائت کی اصلاح کرنے کی کو شش کرے لیکن اگر اس کی قرائت صحیح نہیں ہے تو دوسرے کا نائب بنے میں اشکال ہے ۔

سوال ۳۹۶۔اگرکوئی شخص ( قافلہ میں ) خادم کا کام لگنے سے پہلے ، کسی کی نیابت میں حج کرنے کے لئے قبول ہو جائے اور اس کے بعد ، خادم کا کام بھی لگ جائے ، حج کو کس کے لئے انجام دے ؟ اسی طرح وہ شخص جو مستطیع نہیں ہے لیکن کسی کا معاون بن کر حج کے لئے جاتا ہے؟

جواب:۔ جو شخص پہلے کسی کی نیابت کرنے کے لئے اجیر ہو گیا تھا اور ا س کے بعد خادم کا کام لگا ہے ، اس کو چاہےئے کہ فقط نیابت کے قصد سے ، حج کے اعمال بجالائے لیکن اگر اجیر نہیں ہوا ہوتو وہ شخص ، صاحب استطاعت شخص کے حکم میں ہے اور اس کا حج واجب حج شمار ہوگا۔

سوال ۳۹۷۔ مراجع کرام فرماتے ہیں : جو شخص استطاعت حاصل ہونے کے چند سال بعد یااستطاعت حاصل ہونے کے پہلے سال ، مکہ مکرمہ میں شرفیاب ہو اور حرم کی حدود میں داخل ہونے کے بعد مرجائے، اس کے لئے نائب بنانا واجب نہیں ہے ، اب اگر کوئی شخص عمرہ تمتع کے تمام اعمال مکمل انجام دینے کے بعد دنیا سے چل بسے تو کیا اس پر بھی ، نائب بنانا واجب نہیں ہے ؟

جواب :۔ اگر حرم کی حدود میں داخل ہونے اور احرام باندھنے کے بعد مرگیا ہو یا عمرہ تمتع کرنے کے بعد انتقال ہوا ہے تو نیابت لازم نہیں ہے ۔

سوال ۳۹۸۔ کیا نائب کو نائب بنانے کا حق ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں کیا میت بری ٴ الذمہ ہوجائے گی؟

جواب :۔ نائب کو نائب بنانے کا حق نہیں تھا ، لیکن انجام دیاگیا حج، صحیح ہے اور میت بریٴ الذمہ ہو گئی ہے البتہ جو رقم لی تھی ، نائب اس کا مقروض ہے ۔

سوال ۳۹۹۔ اگر کوئی شخص جو دن کے وقت رمی جمرہ کرسکتا ہے رمی جمرہ کے لئے کسی عورت کا نائب ہو جائے کیاعورت کی نیابت میں رات کے رمی کرسکتا ہے ؟

جواب : ۔ نہیں کرسکتا ۔

سوال ۴۰۰۔ اگر کسی عورت نے کسی کی نیابت کو قبول کرلیا اور اس کو حیض آنے یابیمار ہونے کابھی خوف ہو کیا یہ خاتون دونوں وقوف اور منیٰ کے اعمال سے پہلے حج کے اعمال بجا لاسکتی ہے ؟

جواب:۔ ایسا کرسکتی ہے ۔

سوال ۴۰۱۔ جو شخص نیابتی حج بجا لارہا ہے ، منوب عنہ( جس کی نیابت میں حج کررہا ہے ) کے لئے توطواف نساء کرنا واجب ہے ہی کیا اس کے علاوہ اپنے لئے بھی طواف نساء کرنا واجب ہے؟

جواب:۔ واجب نہیں ہے ۔

سوال ۴۰۲۔کیاصر ور ہ ( یعنی وہ شخص جو پہلی بار حج پر جارہا ہو ) نائب بن سکتا ہے ،خود مرد ہویا عورت اور جس کی جانب سے نائب ہوا ہے وہ بھی مردہو یا عورت؟

جواب :۔ صرورہ شخص کی نیابت خواہ مرد ہو یاعورت جائز ہے ، چاہے مرد کی جانب سے نائب ہو ایا عورت کی طرف سے ، ہاں البتہ عورت کا نائب ہونا خصوصاً اگر مرد کی جانب سے ہو تو مکروہ ہے ۔

۱۔ احرام حج کے واجب ہونے کے شرائط۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma