قبلہ کے احکام :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
نمازی کا لباس :دسویں فصل نماز کے احکام

سوال ۱۰۹۔ امریکی شہر ،لوس آنجلس میں مقیم مسلمان ، جو امریکہ کی مغربی سمت میں ، زندگی بسرکررہے ہیں کس طرف رخ کرکے نماز پڑھیں کہ ان کی نماز صحیح اور روبقبلہ ہو سکے ۔ البتہ موجودہ قبلہ نما جیسے اٴزم آرا وغیرہ کا قبلہ نما ،نیویورک کا قبلہ تو مشخص کرتا ہے یہ شہر امریکہ کی مشرقی سمت میں واقع ہے ، لیکن لوس آنجلس جو نیوویررک سے ہوائی جہاز کے ذریعہ چھ گھنٹے کے ( سفر کے ) فاصلہ پر واقع ہے ، کے قبلہ کو معین نہیں کرتا اور لوگوں کو دقیقاً اپنا وظیفہ معلوم نہیں ہے اور فقط ” اینمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجہ اللہ “ ( سورہٴ بقرہ آیت ۱۱۵)کی رو سے کسی ایک طرف نماز پڑھ لیتے ہیں ،برای مہر بانی ان کا وظیفہ معین فرمادیں؟

جواب : وہاں کے مسلمانوںکے درمیان جس سمت کا قبلہ ہونا مشہور ہے ، اسی طرف رخ کرکے نماز پڑھ لیں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۱۱۰۔ اگر کوئی شخص نماز میں مصروف ہے لیکن اس کا رخ قبلہ کی سمت نہیں ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ قبلہ اس کے برعکس دوسری جانب ہے کیا ہم پر ضروری ہے کہ اسکو بتائیں کہ قبلہ کس طرف ہے ؟ کیا امر بالمعروف ونہی عن المنکر اس موقع پر واجب ہے یا نہیں ؟

جواب: بتانا ضروری نہیں لیکن بہتر ہے ۔

سوال ۱۱۱۔ زخمی یاا پاہج حضرات جنکے لئے کسی صور ت میں بھی قبلہ رو ہو کر نماز پڑھنا ممکن نہیں ہے ، کیا ان کے لئے قبلہ اور غیر قبلہ کی سمت برابر ہے ؟

جواب : برابر ہے کوئی فرق نہیں ہے ۔

سوال ۱۱۲۔ کیایہ بات صحیح ہے کہ جب حضرت جحت ( عج ) ظہور فرمائیں گے ، قبلہ کو امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کی جانب ، بدل دیں گے ؟

جواب: یہ روایت قرآن اور ان رویات کے مخالف ہے جو ائمہ معصومین علیہم السلام سے ثابت ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ اس روایت کو چھوڑ دیا جائے اوراس سے صرف نظر کیا جائے ۔

سوال ۱۱۳۔ جس وقت کشتی یا ریل گاڑی چل رہی ہو اور لوگ نماز پرھنے میں مصروف ہوں ، اگر چلتے میں ان کا رخ قبلہ سے ہٹ جائے تو ان کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب : انھیں فوراً روبقبلہ ہوجانا چاہیئے ۔

نمازی کا لباس :دسویں فصل نماز کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma