احکام طواف سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
طواف میں نیابت طواف کے دوروں کی تعداد میں شک

سوال ۷۴۱ ۔ ایک شخص سات دور تمام کرنے کے بعد ، دو دور اور نقص احتمالی کی تلافی کے لئے بقصد احتیاط بجالاتا ہے  - کیا یہ عمل طواف کے لئے مضر ہے ؟
جواب : اس کا طواف بے اشکال ہے  -
سوال ۷۴۲ ۔ ایک شخص صفا و مروہ کے درمیان سعی کے ہنگام متوجہ ہوتا ہے کہ سات دور سے بیشتر طواف کیا ہے  - اس کا وظیفہ کیا ہے  -
جواب : احتیاط یہ ہے کہ سعی کو کامل کرے پھر طواف و نماز طواف اور سعی کو دوبارہ بجالائے اور اس کے بعد تقصیر انجام دے  -
سوال ۷۴۳ ۔ ایک شخص نے طواف کے ایک دور کے چند میٹر خراب کردئے اور چونکہ اس کی صحیح اور دقیق جگہ کو نہیں جانتا تھا اس کو چھوڑ دیا اور ایک دوسرا دور حجر اسود سے شروع کیا اور و ہیں پر ختم کیا  - اگر اس کی نیت یہ ہے ہو کہ جو خراب ہوا ہے بنام احسن انجام ہو اور قبل و بعد کی زیادتی بعنوان مقدّمہ عملیہ ہو اس کے طواف کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس کا طواف صحیح ہے مگر یہ کہ اس دور کے خراب ہونے کے بعد طواف کے اس حصے کو آگے بڑھایا ہو کہ اس صورت میں طواف اشکال سے خالی نہیں ہے  -
سوال ۷۴۴ ۔ اگر محل طواف سے ساتویں دور کے بعد نکلتے وقت تھوڑی سی مسافت اس قصد سے کہ جزء طواف ہو بجالائے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر عمدی ہو اس کا طواف باطل ہے اور اگر سہواً ہو لازم ہے قطع کرے ، اور اس کا طواف صحیح ہے  -
سوال ۷۴۵ ۔ کیا طواف میں قرآن جو کہ حرام ہے طواف کو بھی باطل کردیتا ہے ؟
جواب : اگر ابتداء سے یا طواف اوّل کے وسط میں قصد قرآن رکھتا تھا احتیاط اعادہٴ طواف میں ہے  - اور اگر طواف اول تمام ہونے کے بعد قصد قران کیا ہے طواف اول باطل نہ ہوگا  -
سوال ۷۴۶ ۔ ایک شخص طواف عمرہٴ تمتع کے سات دور انجام دینے کے بعد خود سے کہتا ہے ”یہ طواف دلچسپ نہیں ہوا “ اس وجہ سے نماز طواف پڑھے بغیر دوسرے سات دور طواف کرتا ہے  - اس کے بعد نماز اور سعی انجام دے کر تقصیر کرتا ہے ، کیا اس کا عمل صحیح ہے ؟
جواب : اس کا عمل صحیح ہے ، ہر چند لا شعوری طور پر قران حرام میں داخل ہوا ہے  -
سوال ۷۴۷ ۔ نابالغ بچّہ اپنے باپ کی اجازت سے محرم ہوا اور طواف کو ادھورا چھوڑ دیا اس تصور کے ساتھ کہ یہی مقدار کافی ہے ، اور سعی بھی طبقہ دوّم سے بجالایا ہے اب اس کی تکلیف شرعی کیا ہے ؟
جواب : سعی اور اس کا طواف باطل ہے لازم ہے طواف و نماز اور سعی کا اعادہ کرے اس کے بعد تقصیر بجالائے  -
سوال ۷۴۸ ۔ ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ جو طواف کا ایک دور انجام دے چکا تھا طواف شروع کرتی ہے اور اپنے شوہر کا طواف تمام ہونے کے بعد کہ اس کا چھٹا دور تھا طواف کو پھر سے بجالاتی ہے اور دوسرے سات چکر لگاتی ہے  - عورت کے طواف اوّل اور دوّم کا کیا حکم ہے ؟
جواب : پھر سے کیا جانے والا طواف صحیح ہے  -
سوال ۷۴۹ ۔ اگر طواف کرتے وقت دور سابق کی صحت یا دور فعلی کے بعض حصے کی صحت میں کہ جس میں مشغول ہے شک کرے ، کیا حکم ہے ؟ مثلاً چوتھا دور انجام دینے میں مشغول ہے اور حجر اسماعیل سے بھی گزر چکا ہے لیکن دور سوم کی صحت میں شک رکھتا ہے یا چوتھے دور میں شک رکھتا ہے کہ حجر اسماعیل کے اندر سے طواف کیا ہے یا اس کے باہر سے دور ( چکّر ) لگایا ہے  - اب اس کا وظیفہ کیا ہے؟
جواب : اس کا طواف صحیح ہے  -
سوال ۷۵۰ ۔ ایک شخص نے ہنگام انجام طواف ادوار طواف کی تعداد میں شک کیا اور چونکہ اس کا گمان ایک طرف زیادہ تھا اسی لئے اس پر بنا رکھی ، انجام اعمال کے بعد طواف کی صحت کا یقین پیدا کیا، کیا اس کا طواف صحیح ہے ؟
جواب : صحیح ہے  -
سوال ۷۵۱ ۔ اگر حاجی حالت طواف میں یا حالت سعی میں شک کرے کہ طواف یا سعی کا کونسا سے دور ہے اور اسی حالت میں اپنے عمل کو آگے بڑھائے ، پھر شک کے ایک پہلو کا یقین پیدا کرتے ہوئے عمل کو تمام کرے ، کیا ایسا عمل صحیح ہے ؟
جواب : اگر طواف و سعی کو انجام وظیفہٴ شرعی کی امید سے آگے بڑھائے اور بعد میں یقین پیدا کرے کوئی اشکال نہیں ہے اس کا طواف اور اس کی سعی صحیح ہے  -
سوال ۷۵۲ ۔ کبھی انسان کو شک ہوتا ہے کہ طواف کا فلاں دور صحیح انجام دیا یا نہیں ؟ کیا جائز ہے طواف کے بعد بعنوان احتیاط ایک دوسرا دور بجالائے اس کے بعد نماز طواف پڑھے ؟
جواب : قصد مذکور کے ساتھ کوئی مانع نہیں ہے  -
سوال ۷۵۳ ۔ ایک شخص طواف کے کسی ایک دور کے اختتام پر طواف کے سلسلے کو روک کر ایک لحظہ استراحت کرنے لگتا ہے  - جب اس کی تکمیل کے لئے لوٹتا ہے تو شک میں مبتلا ہو جاتا ہے دور پنجم تھا یا ششم ؟ اس کا وظیفہ کیا ہے  -
جواب : واجب یہ ہے کہ اس طواف کو چھوڑ کر از سر نو طواف بجالائے  -
سوال ۷۵۴ ۔ طواف میں کثیر الشک ہونے کا معیار کیا ہے ؟
جواب : کثیر الشک ہونا ایک عرفی امر ہے یعنی لوگ کہیں کہ وہ بہت زیادہ شک کرتا ہے  -

طواف میں نیابت طواف کے دوروں کی تعداد میں شک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma